گراؤنڈ آپریشن: غزہ میں 3 اسرائیلی فوجیوں کی موت، 9 پوائنٹس میں جانیں اہم ترین تازہ جانکاریاں

Source: S.O. News Service | Published on 12th October 2024, 11:29 AM | عالمی خبریں |

غزہ، 12/اکتوبر (ایس او نیوز /ایجنسی) اسرائیل اس وقت متعدد محاذوں پر جنگ لڑ رہا ہے، اور ہر طرف تباہی اور بربریت کے مناظر دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ تازہ خبروں کے مطابق، غزہ پٹی پر اسرائیلی حملے جاری ہیں، جہاں اسے گراؤنڈ آپریشن کے دوران شدید مزاحمت کا سامنا ہے۔ رپورٹس کے مطابق، اس زمینی کارروائی میں 3 اسرائیلی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں، جن کی آخری رسومات آج (11 اکتوبر) یروشلم میں ادا کی جائیں گی۔ اس دوران، لبنان میں واقع اقوام متحدہ کے امن فوجیوں کے ہیڈکوارٹر پر اسرائیلی حملے سے عمارت کو نقصان پہنچا اور 2 امن فوجی زخمی ہو گئے ہیں۔ دنیا کے کئی ممالک اور اقوام متحدہ نے اس حملے کی سخت مذمت کی ہے۔ مختلف ذرائع سے مزید خبریں بھی سامنے آ رہی ہیں۔ آئیے 9 نکات میں اہم ترین تازہ معلومات پر نظر ڈالتے ہیں...

  • لبنان واقع امن فوجیوں کے ہیڈکوارٹر پر حملہ کے بعد اسرائیل نے کہا کہ حزب اللہ کے شورش پسند یو این ہیڈکوارٹر کے نزدیک ٹھکانہ بنائے ہوئے تھے۔ اسرائیل کے ذریعہ کیے گئے اس حملہ پر امریکہ اور اٹلی جیسے ممالک نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔
  • اسرائیلی حملہ میں جو 2 امن فوجی زخمی ہوئے ہیں، ان کی چوٹ سنگین نہیں ہے، یعنی وہ خطرے سے باہر ہیں۔ اقوام متحدہ میں انڈونیشیا کے سفیر کا کہنا ہے کہ اس حملہ سے پتہ چلتا ہے کہ اسرائیل کس طرح خود کو بین الاقوامی قوانین سے بالاتر سمجھتا ہے۔
  • اٹلی کے وزیر دفاع نے کہا کہ امن فوجیوں پر حملہ جنگی جرائم کے زمرہ میں آ سکتا ہے۔ انھوں نے اس بارے میں اسرائیل سے وضاحت پیش کرنے کو بھی کہا ہے۔
  • اسرائیلی فوجیوں کا کہنا ہے کہ انھوں نے غزہ میں 20 دہشت گردوں کو نشانہ بنایا ہے۔ حالانکہ ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے کہ ان میں سے کتنے لوگ ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں۔
  • غزہ کے جبالیہ میں ہلاک تین اسرائیلی فوجیوں کی آخری رسومات جمعہ کے روز یروشلم میں ادا ہوگی۔ اسرائیلی فوج نے جبالیہ کو اس وقت گھیر رکھا ہے اور وہاں حماس کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
  • اسرائیل نے حزب اللہ کے چیف کمانڈر واقف صفا کو ہدف بناتے ہوئے بیروت کے دو علاقوں میں ہوائی حملے کیے ہیں۔ حالانکہ حزب اللہ کمانڈر اسرائیلی حملے سے بچ کر نکلنے میں کامیاب رہے۔
  • اسرائیل نے لبنان کی سرحد پر اپنی ریزرو فورس کے 10 ہزار فوجیوں کو تعینات کر دیا ہے۔ لبنان میں اسرائیلی فوج گراؤنڈ آپریشن چلا رہی ہے۔ ایسے میں 10 ہزاری اضافی فوجیوں کی تعیناتی کا مطلب ہے کہ آنے والے دنوں میں اسرائیلی فوج لبنان میں اپنی مہم کو مزید متحرک کرنے جا رہی ہے۔
  • اسرائیل کے اشکیلون علاقہ میں ڈرون سے حملہ ہوا ہے۔ اس حملہ کے بعد اسرائیل میں سیکورٹی الارم بج اٹھے۔ حالانکہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اسرائیلی ایئر ڈیفنس نے اس ڈرو کو ہوا میں ہی تباہ کر دیا۔
  • اقوام متحدہ سیکورٹی کونسل کی میٹنگ میں فلسطین کے سفیر نے جمعرات کو سبھی ممالک سے اسرائیل کو اسلحہ سپلائی بند کرنے کی اپیل کی۔ فلسطینی سفیر نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر کارروائی کی کمی کے سبب اسرائیل کو جنگی جرائم کی توسیع کرنے کا حوصلہ مل رہا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

لبنان میں اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 36 افراد ہلاک، 150 زخمی

لبنان کے مختلف علاقوں پر گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فضائی حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد 36 ہو گئی ہے، جبکہ 150 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ یہ اطلاعات لبنان کی وزارت صحت نے منگل کی شب فراہم کی ہیں۔ وزارت صحت کے مطابق، حملوں کے نتیجے میں شہریوں کی زندگیوں پر گہرے اثرات مرتب ہوئے ہیں اور ...

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے کی کوشش: امریکہ اور عرب ممالک کی جنگ بندی کے لیے پہل، ایران سے مذاکرات کا آغاز

مشرق وسطیٰ اس وقت ایک نازک صورتحال سے دوچار ہے، جہاں حالات کسی بھی وقت بے قابو ہو سکتے ہیں اور اس کے تباہ کن اثرات پورے خطے کو لپیٹ میں لے سکتے ہیں۔ اس لیے وقت کی ضرورت یہ ہے کہ ممکنہ تباہی کا انتظار کرنے کے بجائے اسے روکنے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

فرانس نے اسرائیل کی مذمت کی، نیتن یاہو نے لبنانیوں کو دھمکی دی

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے لبنان کے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ اگر انہوں نے اپنے ملک کو حزب اللہ سے آزاد نہیں کیا تو انہیں تباہی اور مصائب کا سامنا کرنا پڑے گا جیسا کہ غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کو سامنا کرنا پڑا ہے۔ منگلی یعنی کل فرانس کے وزیر خارجہ جین نول باروٹ نے لبنان کی ...

تھائی لینڈ: بس آتشزدگی کے 23 ہلاک شدگان کی آخری رسومات کی ادائیگی کی گئی

تھائی لینڈ کے لینسیک قصبے میں گزشتہ ہفتے بس آتشزدگی کے واقعے میں جاں بحق ہونے والے 23 طلبہ اور اساتذہ کی آخری رسومات ادا کی گئیں۔ اس موقع پر، اس اسکول کے قریب جہاں متاثرین کا تعلق تھا، ایک مندر کے احاطے میں اونچی چمنیوں والی کئی بھٹیاں لگائی گئی تھیں، جن کے سامنے پھولوں سے سجی ...