کانگریس کا مہاراشٹر اسمبلی انتخابات میں کامیابی کا اعتماد

Source: S.O. News Service | Published on 5th November 2024, 12:41 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

ممبئی، 5/نومبر (ایس او نیوز /ایجنسی )کانگریس کو یہ یقین ہے کہ مہاراشٹر اسمبلی انتخابات میں انہیں اور ان کی اتحادی پارٹیوں کو کامیابی حاصل ہوگی، اور وہاں کی صورتحال ہریانہ جیسی نہیں ہوگی۔ کانگریس کے سینئر رہنما اور جنرل سیکریٹری جے رام رمیش نے پیر کے روز بیان دیا کہ ان کی پارٹی کو جھارکھنڈ اور مہاراشٹر کے اسمبلی انتخابات میں فتح کا اعتماد ہے۔ تاہم، انہوں نے یہ بھی کہا کہ کانگریس کو بی جے پی اور مقامی انتظامیہ کی جانب سے ہریانہ میں کیے گئے آخری لمحات کے سازشوں سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔ ہریانہ میں کئی سروے یہ پیش گوئی کر رہے تھے کہ کانگریس اقتدار میں آئے گی، لیکن انتخابی نتائج میں بی جے پی نے سخت مقابلے کے بعد دوبارہ حکومت بنائی۔ اس لیے ماہرین کا مشورہ ہے کہ مہاراشٹر میں کانگریس کو مزید محتاط رہنا چاہیے۔

جے رام رمیش نے ایک انٹرویود کے دوران مہاراشٹر میں پارٹی کی جیت کا یقین ظاہر کیا۔  انہوں نے کہا کہ ’’کانگریس کا جھارکھنڈ اور مہاراشٹر میں مضبوط اتحاد ہے اور مجھے اس بات کی پوری امید ہے کہ اتحاد اچھے انتخابی نتائج لے کر آئے گا۔ ‘‘ جے رام رمیش نے آگے کہا کہ ’’جہاں تک کانگریس کا سوال ہے... ہریانہ میں نتائج غیر متوقع تھے۔ لیکن مہاراشٹر میں (جیت کے تعلق سے ) ہم پُرامید ہیں جہاں ہمارے پاس بہت مضبوط اتحاد ہے۔ ‘‘ سینئر لیڈر کے مطابق ’’ ہم جھارکھنڈ میں بھی جیت کے تعلق سے کافی پُرامید ہیں، وہاں بھی ہم اتحاد میں لڑ رہے ہیں۔ ‘‘ یاد رہے کہ مہاراشٹر میں مہا وکاس اگھاڑی کے اندر کئی بار وزیراعلیٰ کے چہرے کے تعلق سے بحث ہوئی ہے۔ اس تعلق سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں جے رام رمیش نے کہا کہ ’’مہاراشٹر میں وزیر اعلیٰ کا چہرہ ۲۳؍ نومبر کو انتخابی نتائج آجانے کے کے بعد طے کیا جائے گا۔ 

بات چیت کے دوران سابق مرکزی وزیر نے ان دعوئوں کو سرے سے مسترد کر دیا کہ ہریانہ میں شکست کے بعد کانگریس اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ سے دور ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتحاد کو بھروسہ ہے کہ وہ دونوں ریاست میں فیصلہ کن اکثریت حاصل کرے گا۔ ہم جیت کے تعلق سے پُراعتماد ہیں لیکن ساتھ ہی ہم محتاط بھی ہیں۔ انہوں نے کہا ’’ ہم ہریانہ کے حالات کو دہرانا نہیں چاہتے، جہاں آخری لمحات میں بی جے پی اور مقامی انتظامیہ کی شرارت کی وجہ سے ہماری شکست ہو گئی تھی۔ ہم اس بار زیادہ محتاط ہیں۔ ‘‘

جے رام رمیش کا کہنا ہے کہ جھارکھنڈ میں کانگریس کا مثبت ایجنڈا ہے جو جے ایم ایم۔ کانگریس اتحاد کی ۵؍ سالہ کامیابیوں پر چل رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مہاراشٹر میں ۲؍ سال بعد ہی بی جے پی نے مہاوکاس اگھاڑی کو غیر مستحکم کر دیا تھا او ر ۳؍ سال سے وہاں مہایوتی کی حکومت ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے الزام لگایا کہ مہایوتی حکومت نے کسانوں اور کمزور طبقات کے ساتھ دھوکہ کیا ہے۔ یاد رہے کہ ہریانہ میں پوری طرح بی جے پی مخالف ماحول تھا مگر کانگریس وہاں اقتدار میں نہیں آئی حالانکہ الیکشن میں اس کی کارکردگی عمدہ تھی۔ مہاراشٹر میں بھی بظاہر بی جے پی مخالف ماحول ہے لیکن عوام کس کے حق میں فیصلہ کریں گے یہ ۲۳؍ نومبر کو معلوم ہوگا۔ کانگریس ریاست میں ۱۰۱؍ سیٹوں پر الیکشن لڑ رہی ہے۔ جبکہ اس کی حلیف شیوسینا ۹۶؍ اور این سی پی (شرد) نے ۸۷؍ سیٹوں پر امیدوار اتارے ہیں۔ لوک سبھا الیکشن میں یہاں کانگریس کی کارکردگی سب سے بہتر تھی یہی وجہ ہے کارکنان میں جوش ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

عدلیہ کی آزادی کا مطلب صرف حکومت کے خلاف فیصلے نہیں: چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ

 چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچوڑ نے پیر کو ’انڈین ایکسپریس گروپ‘ کے ایک پروگرام میں وضاحت کی کہ عدلیہ کی آزادی کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہر فیصلہ حکومت کے خلاف ہونا چاہیے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ بعض پریشر گروپس میڈیا کے ذریعے عدالتوں پر اثر انداز ہونے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ ان ...

دہلی میں فضائی آلودگی کی خطرناک صورت حال، متعدد علاقوں میں اے کیو آئی 400 سے تجاوز

ملک کی قومی راجدھانی دہلی میں فضائی آلودگی تشویش ناک حد تک بڑھ رہی ہے۔ آلودگی کی شدت کی وجہ سے یہاں کی فضاؤں میں دھند چھا گئی ہے، جو روزمرہ کی زندگی پر اثر انداز ہو رہی ہے۔ متعدد علاقوں میں فضائی آلودگی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جس نے شہریوں کے لیے صحت کے مسائل اور مشکلات ...

مہاراشٹر کی ترقی کے لیے ایسے اتحاد کا انتخاب کریں، جو گجرات کی نہیں: ناصر حسین

مہاراشٹر میں بی جے پی کی قیادت میں قائم بدعنوان مہایوتی حکومت کے دوران کئی بڑے پروجیکٹ گجرات کے ٹھیکیداروں کو دیے گئے ہیں، جن میں ٹاٹا ایئربس، ویدانتا فاکسکان، ڈائمنڈ انڈسٹری اور بلک ڈرگس پارک جیسے اہم منصوبے شامل ہیں۔ ڈاکٹر سید ناصر حسین، کانگریس کے رکن پارلیمنٹ، نے ان ...

اکھلیش یادو کا بی جے پی پر طنز: اگر ووٹنگ کی تاریخ میں تبدیلی کی تو اور بھی بڑی شکست کا سامنا کریں گے

سماجوادی پارٹی (ایس پی) کے صدر اکھلیش یادو نے 9 اسمبلی سیٹوں پر ضمنی انتخاب کی تاریخ میں توسیع کے حوالے سے بی جے پی پر طنز کیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ "اگر بی جے پی نے مزید تاریخیں ٹالی تو انہیں اور بھی بڑی شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔ پہلے ...

بی جے پی کی سیاست غصہ اور تقسیم پر مبنی، وائناڈ لینڈ سلائیڈنگ کو بھی سیاست کا ذریعہ بنایا: پرینکا گاندھی

کانگریس کی جنرل سکریٹری اور وائناڈ کے ضمنی انتخاب میں یونائٹیڈ ڈیموکریٹک فرنٹ (یو ڈی ایف) کی امیدوار پرینکا گاندھی نے بی جے پی پر شدید تنقید کی ہے۔ پیر کے روز انہوں نے الزام عائد کیا کہ بی جے پی نے جولائی میں وائناڈ میں ہونے والی لینڈ سلائڈنگ کے سانحے کو بھی سیاست کے لیے استعمال ...

بھٹکل میں بی جے پی نے کانگریس سرکار کے خلاف نکالی احتجاجی ریلی - ریاستی حکومت پر لگایا وقف کے نام پر کسانوں کی زمینیں قبضہ کرنے کا الزام

وقف کی زمینوں کے تعلق سے ریاست کے مختلف مقامات پر کسانوں کو جو نوٹسیں جاری کی گئی ہیں اس پر ریاستی حکومت کے خلاف بھٹکل بی جے پی منڈل کی طرف سے ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی اور اسسٹنٹ کمشنر کے توسط سے میمورنڈم پیش کیا گیا ۔

عدلیہ کی آزادی کا مطلب صرف حکومت کے خلاف فیصلے نہیں: چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ

 چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچوڑ نے پیر کو ’انڈین ایکسپریس گروپ‘ کے ایک پروگرام میں وضاحت کی کہ عدلیہ کی آزادی کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہر فیصلہ حکومت کے خلاف ہونا چاہیے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ بعض پریشر گروپس میڈیا کے ذریعے عدالتوں پر اثر انداز ہونے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ ان ...

دہلی میں فضائی آلودگی کی خطرناک صورت حال، متعدد علاقوں میں اے کیو آئی 400 سے تجاوز

ملک کی قومی راجدھانی دہلی میں فضائی آلودگی تشویش ناک حد تک بڑھ رہی ہے۔ آلودگی کی شدت کی وجہ سے یہاں کی فضاؤں میں دھند چھا گئی ہے، جو روزمرہ کی زندگی پر اثر انداز ہو رہی ہے۔ متعدد علاقوں میں فضائی آلودگی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جس نے شہریوں کے لیے صحت کے مسائل اور مشکلات ...

امریکی صدارتی انتخاب: ہیرس اور ٹرمپ کی نظریں سوئنگ ریاستوں پر، مختلف مسائل پر زبردست بحث

آج کے انتخابات کے لیے دونوں امیدواروں نے سوئنگ ریاستوں کا دورہ کیا اور اپنی توجہ ان ریاستوں پر مرکوز رکھی۔ عوامی جائزوں کے مطابق، ڈیموکریٹک امیدوار نائب صدر کملا ہیرس اور ان کے ری پبلیکن حریف سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ ایریزونا اور نیواڈا میں تقریباً ایک دوسرے کے برابر ہیں۔ یہ ...

آگرہ میں مگ-29 طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ اور ایک دیگر اہلکار نے کھیت میں چھلانگ لگا کر جان بچائی

اتر پردیش کے آگرہ میں ایک ایم آئی جی-29 جنگی طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا۔ یہ واقعہ کاگارول کے سونیگا گاؤں میں پیش آیا، جب فضائیہ کا یہ طیارہ تکنیکی خرابی کی وجہ سے بے قابو ہو کر کھیت میں جا گرا۔ زمین پر گرتے ہی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی، جس کے بعد مقامی لوگوں کی بڑی تعداد موقع پر جمع ہو ...