روس میں بھی آیا زلزلہ، ریکٹر اسکیل پر شدت 5.3 درج، ترکی کے زلزلہ متاثر خطوں میں 3 ماہ کی ایمرجنسی کا اعلان

Source: S.O. News Service | Published on 8th February 2023, 12:24 PM | عالمی خبریں |

کریل آئسلینڈ ، 8؍فروری (ایس او نیوز؍ایجنسی ) ترکیے-شام میں کئی زلزوں، اور زلزلے کے بعد محسوس کیے جانے والے جھٹکوں سے پریشانی ختم بھی نہیں ہوئی ہے، اور اب روس میں بھی زلزلے کی خبر سے ہر طرف خوف کا عالم دیکھنے کو مل رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق روس کے کریل آئسلینڈ پر منگل کو مقامی وقت 6 بج کر 45 منٹ پر زلزلہ کا جھٹکا محسوس کیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلہ کی شدت 5.3 تھی۔ حالانکہ اس زلزلہ میں فی الحال کسی نقصان کی خبر سامنے نہیں آئی ہے۔

دوسری طرف ترکیے کے صدر طیب اردوآن نے بڑے پیمانے پر زلزلہ سے متاثر 10 علاقوں میں 3 ماہ کی ایمرجنسی کا اعلان کر دیا ہے۔ ترکیے کی انادولو نیوز ایجنسی نے صدر رجب طیب اردوآن کے حوالے سے یہ رپورٹ دی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ترکیے کے زلزلہ متاثرہ علاقوں میں تقریباً 54000 ٹینٹ، 102000 بستر بھیجے گئے ہیں۔ 5000 طبی اہلکاروں کو بھی جنوبی ترکیے والے علاقوں میں بھیجا گیا جہاں بچاؤ و راحت کاری کا عمل جاری ہے۔

اس درمیان ترکیے کے سفیر نے فوری مدد کے لیے ہندوستان کی تعریف کی ہے۔ سفیر کا کہنا ہے کہ ’’جب ہم نے بین الاقوامی مدد کا مطالبہ کیا تو ہندوستان رد عمل دینے والے پہلے ممالک میں سے تھا۔ ’دوست‘ ہی ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں۔‘‘ بہرحال، جنوب مشرقی ترکی میں زلزلہ سے تقریباً 14 ملین افراد متاثر ہوئے ہیں۔ اس آفت کی وجہ سے ترکیے میں تقریباً 6000 عمارتیں منہدم ہو گئی ہیں اور 3 ہوائی اڈے بھی ٹوٹ پھوٹ گئے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

برطانیہ میں شدید سردی: برفباری کے باعث سڑکیں جام، ٹرین سروس معطل، 200 سے زائد اسکول بند

برطانیہ میں موسم ایک بار پھر خراب ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، کیونکہ محکمہ موسمیات نے کئی علاقوں میں شدید برفباری اور برفانی حالات کی وارننگ جاری کی ہے۔ شمالی انگلینڈ، شمالی آئرلینڈ اور شمالی اسکاٹ لینڈ کے علاقوں میں یلو وارننگ دی گئی ہے، اور کچھ مقامات پر برف کی موٹائی 20 ...

برطانیہ: فلسطینی این جی او کا اسرائیل کو ایف 35کے پرزے فراہمی روکنے کے لیے عدالت سے درخواست

فلسطینی حقوق کے ایک گروپ کے وکلاء نے پیر کو لندن کی عدالت کو بتایا کہ اس بات کو قبول کرنے کے باوجود کہ وہ غزہ میں بین الاقوامی انسانی قانون کی خلاف ورزی میں استعمال ہو سکتے ہیں برطانیہ ایف ۳۵؍جنگی طیاروں کے پرزہ جات اسرائیل کو برآمد کرنے کی اجازت دے رہا ہے۔مغربی کنارے میں مقیم ...

پوتن نے بائڈن کے فیصلے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے نئی نیوکلیائی پالیسی پر دستخط کر دیے

روسی صدر ولادیمیر پوتن نے 19 نومبر کو ایک ایسا فیصلہ کیا جس سے دنیا بھر میں جوہری جنگ کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے یوکرین کے حق میں ایسا قدم اٹھایا جس سے پوتن شدید ناراض ہوئے، اور اس کے ردعمل میں پوتن نے منگل کو اپنی نیوکلیائی پالیسی میں ترمیم کی۔ نئی پالیسی کے ...

ٹرمپ کا اعلان: امریکہ میں لاکھوں تارکین وطن کی ملک بدری کے لیے فوجی طاقت کا استعمال ممکن

امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے پیر کے روز غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف ایک اہم قدم اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ ان کی حکومت غیر قانونی طور پر ملک میں رہنے والے تارکین وطن کے خلاف فوجی طاقت کا استعمال کر سکتی ہے، اور اس کے ساتھ ہی ملک میں نیشنل ایمرجنسی کا اعلان ...

لبنان میں اسرائیلی حملے میں حزب اللہ کا ترجمان زخمی، غزہ میں 30 افراد جاں بحق

بیروت کے وسطی علاقے میں اسرائیلی حملے مسلسل جاری ہیں۔ اتوار کے دن ایک حملے میں حزب اللہ کے اہم ترجمان محمد عفیف النبولسی شہید ہو گئے۔ جبکہ شمالی غزہ کے علاقے بیت لاہیا میں اسرائیلی فضائی حملے میں کم از کم 30 افراد کی ہلاکت کی خبریں سامنے آئی ہیں۔