مادھبی پوری بچ پی اے سی کے سامنے پیش نہیں ہوئیں، کمیٹی کا اجلاس ملتوی

Source: S.O. News Service | Published on 24th October 2024, 5:46 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 24/اکتوبر (ایس او نیوز /ایجنسی)سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا (سیبی) کی چیئرپرسن مادھبی پوری بچ نے آج (24 اکتوبر 2024) ذاتی وجوہات کی بنا پر پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے اجلاس میں شرکت نہیں کی۔ کانگریس کے رہنما اور پی اے سی کے چیئرمین کے سی وینوگوپال نے ان کی غیر موجودگی کا ذکر کرتے ہوئے اجلاس کو ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔

بی جے پی کے ارکان نے ابتدائی طور پر مادھبی بچ کو طلب کرنے کے فیصلے پر اعتراض کیا تھا، اب وینوگوپال کی طرف سے اجلاس ملتوی کیے جانے پر احتجاج کرایا ہے۔ بی جے پی لیڈران نے اس سلسلہ میں لوک سبھا اسپیکر اوم برلا سے ملاقات کی۔ بی جے پی ارکان کا کہنا تھا کہ انہیں پی اے سی کے اجلاس کو ملتوی کرنے کے فیصلے پر شدید تحفظات ہیں اور اس معاملے کو اہم سمجھتے ہیں، خاص طور پر اڈانی-ہنڈن برگ معاملے کے پس منظر میں، جہاں سیبی کی جانب سے تحقیقات کے عمل پر سیاسی اور عوامی دباؤ بڑھتا جا رہا ہے۔

اس سے قبل پی اے سی نے مادھبی بچ کو سیبی کی کارکردگی، خاص طور پر ہنڈن برگ ریسرچ کے الزامات کے تناظر میں طلب کیا تھا۔ سیبی پر الزام لگایا گیا تھا کہ اس نے اڈانی گروپ کے مالی معاملات کی مناسب جانچ نہیں کی اور یہ بھی کہا جا رہا تھا کہ مادھبی پوری بچ اور ان کے شوہر کے اڈانی گروپ سے ممکنہ تعلقات سیبی کی غیرجانبدارانہ کارکردگی پر سوالی کھڑے کر رہے ہیں۔

اجلاس کی نئی تاریخ کے حوالے سے ابھی تک کوئی اعلان نہیں کیا گیا، جبکہ سیاسی حلقوں میں اس معاملے پر گفتگو جاری ہے کہ سیبی کی سربراہ کو کمیٹی کے سامنے پیش ہونا چاہیے تاکہ ہنڈن برگ ریسرچ کی رپورٹ اور اڈانی گروپ کے تنازعے پر وضاحت دی جا سکے۔

ایک نظر اس پر بھی

مسلم پرسنل لاء بورڈ وفد کی آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ سے ملاقات؛ نائیڈو نےمسلمانوں کے تمام جائز مطالبات کی حمایت کا دلایا یقین

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے ایک وفد نے ریاست آندھراپردیش کے وزیراعلیٰ چندرا بابو نائیڈو سے ملاقات کی اور وقف ترمیمی بل 2024 سے متعلق اپنے اعتراضات اور اندیشوں سے انھیں واقف کرایا۔

پونے میں پانی کی ٹنکی پھٹنے سے 4 مزدور ہلاک، 7 زخمی

مہاراشٹر کے پونے میں پانی کی ٹنکی اچانک پھٹ جانے سے 4 مزدوروں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ اس دلخراش واقعے میں 7 دیگر مزدور بھی شدید زخمی ہوئے ہیں۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب مزدور وہاں نہا رہے تھے۔ دستیاب معلومات کے مطابق، یہ ٹنکی صرف 3 روز پہلے ہی نصب کی گئی تھی۔ جیسے ہی حادثے کی ...

یوپی ضمنی انتخابات: کانگریس نے سماج وادی پارٹی کے ٹکٹ پر امیدوار نامزد کیا

اتر پردیش میں سات سیٹوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں دلچسپی بڑھ گئی ہے۔ کانگریس وہاں اپنے نشان پر انتخاب لڑنے کی ہمت نہیں کر پا رہی، جس کا ثبوت جمعرات کو اس وقت ملا جب سماج وادی پارٹی نے اپنے دو امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا۔ ایس پی نے غازی آباد کی صدر سیٹ سے سنگھ راج جاٹو ...

فضائی آلودگی کنٹرول کرنے کے اقدامات: این ڈی ایم سی نے دہلی میں پارکنگ فیس دوگنا کر دیا

دہلی میں فضائی آلودگی خطرناک سطح تک پہنچ گئی ہے، اور اس کے تدارک کے لیے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اس ضمن میں نئی دہلی میونسپل کونسل (این ڈی ایم سی) نے اپنے دائرہ اختیار میں آنے والے علاقوں میں پارکنگ فیس دوگنا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد نجی گاڑیوں کے استعمال کو کم ...

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات: وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین سمیت 100 سے زائد رہنماؤں نے آج جمع کرائے نامزدگی کے کاغذات

جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات کی تیاریوں میں تیزی آ گئی ہے۔ آج مختلف سیاسی جماعتوں کے 100 سے زائد امیدواروں نے اپنے نامزدگی کے کاغذات جمع کرائے، جس کے نتیجے میں متعلقہ علاقوں میں خاصی سرگرمی دیکھنے کو ملی۔ شہروں اور قصبوں میں پورے دن ریلیوں اور اجلاسوں کا سلسلہ جاری رہا۔ 4 ...