انکولہ میں شیرور کے پاس گنگاولی ندی سے مٹی نکالنے کے لئے لائی جا رہی ہے مشین بردار کشتی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 19th September 2024, 8:01 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

انکولہ 19 / ستمبر (ایس او نیوز) انکولہ تعلقہ کے شیرور کے پاس جہاں پچھلے دو مہینے قبل پہاڑی چٹان کھسکنے کا خوفناک حادثہ پیش آیا تھا  اور ایک لاری ڈرائیور سمیت  دب کر لاپتہ ہوگئی تھی، آج تک اُس لاری اور ڈرائیور  کا پتہ نہیں چل پایا ہے، لیکن اب  وہاں بہنے والی گنگاولی ندی کی صفائی کرنے اور مٹی کا ڈھیر ہٹانے کے لئے مشین بردار کشتی بارج اور بوٹ گوا سے لائی جا رہی ہے ۔ 

ذرائع سے ملی اطلاع کے  مطابق     ندی کی تہہ میں جمع مٹی ، پتھر اور دیگر کچرے کے ڈھیر کو نکالنے (ڈریجنگ کرنے) اور ندی کو گہرا کرنے کے مقصد سے گوا سے ڈیپ ڈریج نامی پرائیویٹ کمپنی کی ملکیت والی جے سی بی جیسی مشین بردار کشتی اور ٹگ بوٹ سمندر سے ہوتے ہوئے ندی کے راستے شیرور تک پہنچائی  جارہی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ اس سلسلے میں کچھ پیچیدگیاں بھی درپیش ہیں ۔ جس میں سمندر سے ندی میں داخل ہوتے وقت جوار بھاٹے کا مسئلہ اگر حل بھی ہوتا ہے تو آگے چل کر گنگاولی - منجگونی پل اور شیرور کے قریب ریلوے پل کا بھی مسئلہ سامنے آنے کا خدشہ ہے۔ 

    بحری نقل و حمل بورڈ کے کیپٹن سی سوامی  کا کہنا ہے کہ پانی کے اُتار چڑھاو کو دیکھتے ہوئے بڑی احتیاط  کے ساتھ کشتی کو ندی کے اندر سے متعلقہ مقام تک لانا پڑے گا ۔ اس کے ہر مرحلے پر نگاہ رکھی جا رہی ہے اور درپیش مشکلات پر قابو پانے کا منصوبہ بنایا جارہا ہے۔

یاد رہے کہ  16 جولائی کو انکولہ کے شیرورد یہات کے قریب ایک بڑی پہاڑی چٹان کھسکنے کی واردات پیش آئی تھی  اور پہاڑی سڑک کنارے واقع ایک ہوٹل سمیت دیگر سواریوں کو بھی  اپنی ساتھ بہاتے ہوئے گنگاولی ندی میں  اپنی آغوش میں لے لیا تھا، اس خوفناک حادثے میں 11 لوگ ہلاک ہوئے، جس میں سے اب تک 8 کی نعشیں برآمد کی گئی تھی، مگر دیگر تین نعشوں کا پتہ نہیں چل پایا تھا۔ 
 

ایک نظر اس پر بھی

کنداپور میں بے قابو اسکول وین الیکٹرک پول سے ٹکرا گئی - ڈرائیور شدید زخمی

نیشنل ہائی وے 66 پر تھوکٹو بس اسٹاپ کے قریب پیش آئے سڑک حادثے میں ایک تیز رفتار اسکول وین بے قابو ہو کر سڑک کنارے موجود ہائی ماسٹ الیکٹرک پول سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ایک طرف وین کا اگلا حصہ بری طرح تباہ ہو گیا تو دوسری طرف وین ڈرائیور کے سر میں شدید چوٹ آئی جسے علاج کے ...

بنٹوال : میلاد کے جلسے میں گئی خاتون کے گھر پر چوری - لٹیروں نے1.33 لاکھ روپے مالیت  کے زیور اور نقدی پر ہاتھ صاف کیا  

بنٹوال تعلقہ کے مونٹی مارو گاوں میں اسماء نامی خاتون کے لئے میلاد کے جلسے میں شرکت اس وقت مہنگی پڑی جب اس کے گھر میں گھس کر چوروں نے سونے کے زیورات سمیت نقدی پر ہاتھ صاف کر دیا ۔

دکشن کنڑا میں 'بندر بخار' کا خطرہ - بین الاقوامی مسافروں کی ہوگی طبی جانچ 

دکشن کنڑا کے محکمہ صحت عامہ نے کیرالہ میں 'بندر بخار' (منکی فیور) کے  علاوہ نیفا وائرس کی وجہ سے ہوئی دو اموات کو دیکھتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا ہے اور پورے ضلع میں سخت نگرانی کے احکامات جاری کیے ہیں ۔  

بنٹوال : میلاد کے جلسے میں گئی خاتون کے گھر پر چوری - لٹیروں نے1.33 لاکھ روپے مالیت  کے زیور اور نقدی پر ہاتھ صاف کیا  

بنٹوال تعلقہ کے مونٹی مارو گاوں میں اسماء نامی خاتون کے لئے میلاد کے جلسے میں شرکت اس وقت مہنگی پڑی جب اس کے گھر میں گھس کر چوروں نے سونے کے زیورات سمیت نقدی پر ہاتھ صاف کر دیا ۔

بی جے پی کی 'بلڈوزر پالیسی' کا حقیقی آئینہ: پرینکا گاندھی کا خیرمقدم!

سپریم کورٹ نے 17 ستمبر کو بلڈوزر کارروائی پر پابندی عائد کرتے ہوئے حزب مخالف کے رہنماؤں میں خوشی کی لہر دوڑ دی ہے۔ کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے اس حوالے سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ ’’بی جے پی حکومت کی غیر منصفانہ اور ظالمانہ ’بلڈوزر ...

قریب دو سال تک جیل میں بند رہ کر ضمانت پر رہا ہونے والے صحافی صدیق کپن کی درخواست پرسپریم کورٹ نے یوپی حکومت کو جاری کیا نوٹس

قریب دو سال تک جیل میں بند رہ کر ضمانت پر رہا ہونے والے کیرالہ سے تعلق رکھنے والے   صحافی صدیق کپن کی درخواست پرسپریم کورٹ نے  یوپی حکومت کو   نوٹس جاری کیا ہے اور ان پر عائد کیس کے تعلق سے جواب طلب کیا ہے۔