کانگریس نے امیدواروں کی گیارہویں فہرست جاری کی، بہار کی 3 سیٹوں پر بھی نام کا اعلان

Source: S.O. News Service | Published on 2nd April 2024, 5:15 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 2/اپریل (ایس او نیوز /ایجنسی) لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر کانگریس روزانہ اپنے امیدواروں کی فہرست جاری کر رہی ہے اور آج پارٹی نے گیارہویں فہرست جاری کی جس میں 17 امیدواروں کا اعلان کیا گیا ہے۔ آج جاری کی گئی فہرست میں آندھرا پردیش کی 5، بہار کی 3، اڈیشہ کی 8 اور مغربی بنگال کی ایک لوک سبھا سیٹ کے لیے امیدواروں کا اعلان کیا گیا ہے۔

جاری فہرست کے مطابق وائی ایس شرمیلا ریڈی کو آندھرا پردیش کے کڈپا سے امیدوار بنایا گیا ہے، جبکہ ایم ایم پلم راجو کاکیناڈا سے انتخابی میدان میں اتریں گے۔ آندھرا پردیش کی جن دیگر تین سیٹوں پر امیدوار کا اعلان کیا گیا ہے وہ راجہ مندری (گیڈوگو رودر راجو)، باپٹلا (جے ڈی سیلم) اور کرنول (پی جی رام پولیّا یادو) ہیں۔

کانگریس کی گیارہویں فہرست میں بہار کی تین لوک سبھا سیٹوں پر امیدواروں کا اعلان کیا گیا ہے۔ کشن گنج سے محمد جاوید، کٹیہار سے طارق انور اور بھاگلپور سے اجیت شرما کو امیدوار بنایا گیا ہے۔ مغربی بنگال کی جس ایک لوک سبھا سیٹ پر امیدوار کا اعلان کیا گیا ہے، وہ دارجیلنگ ہے۔ یہاں سے ڈاکٹر منیش تمانگ کو انتخابی میدان میں اتارا گیا ہے۔

اسی طرح اڈیشہ کی باڑھ گڑھ لوک سبھا سیٹ سے سنجے بھوئی، سندر گڑھ سے جناردن دیہوری، بولانگیر سے منوج مشرا، کالاہانڈی سے دروپدی مانجھی، نبارنگ پور سے بھجبل مانجھی، کندھمال سے امیر چند نایک، برھمپور سے رشمی رنجن پٹنایک اور کوراپُٹ سے سپتاگری سنکر اُلکارا کو امیدوار بنایا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مہاراشٹر: امیر ترین امیدوار کی دولت میں پانچ سال میں 575 فیصد اضافہ

 مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے لیے نامزدگی کا عمل مکمل ہو چکا ہے، اور امیدواروں نے اپنے حلف نامے جمع کراتے ہوئے اپنے اثاثوں کی تفصیلات فراہم کی ہیں۔ تمام امیدواروں میں سب سے امیر پراگ شاہ ہیں، جن کے انتخابی حلف نامے کے مطابق ان کے اثاثوں کی کل مالیت 3383.06 کروڑ روپے ہے۔ اطلاعات کے ...

ڈیجیٹل اریسٹ اور سائبر فراڈ میں اضافہ، وزارت داخلہ نے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی

  ہندوستان میں بڑھتے ہوئے سائبر جرائم اور ڈیجیٹل اریسٹ کے واقعات کو کنٹرول کرنے کے لیے وزارت داخلہ (ایم ایچ اے) نے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی ہے، جس کی نگرانی داخلی سکیورٹی کے سیکرٹری کریں گے۔ یہ اقدام وزیراعظم نریندر مودی کی ’من کی بات‘ کے 115ویں ایپی سوڈ میں دیے گئے ہدایت ...

ریلوے اسٹیشنوں پر بھیڑ قابو کرنے کے لیے محکمہ ریل کا اقدام، زیادہ سامان پر جرمانہ عائد ہوگا

کچھ دن پہلے ممبئی کے باندرہ ٹرمینس پر ایک حادثہ پیش آیا تھا جب ٹرین میں سوار ہونے کے دوران بھگدڑ مچ گئی تھی، جس کے نتیجے میں کئی لوگ شدید زخمی ہوئے۔ ایسے حادثات سے بچنے اور ٹرین و پلیٹ فارم پر بھیڑ کو کنٹرول کرنے کے لیے مغربی ریلوے نے نیا حکم جاری کیا ہے۔ محکمہ ریلوے کے مطابق، ...

دہلی میں پراپرٹی رجسٹریشن کی نئی پالیسی کی منظوری، اب کہیں سے بھی ممکن

  دہلی کے شہریوں کے لیے پراپرٹی رجسٹریشن کا عمل اب مزید سہل ہوگیا ہے۔ وزیر اعلیٰ آتشی نے 'اینی ویئر رجسٹریشن' پالیسی کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت لوگ اپنی مرضی کے مطابق دہلی کے کسی بھی سب رجسٹرار آفس میں اپنی پراپرٹی کا رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔ اس نئی پالیسی کے ذریعے شہریوں کو ...

وقف بل: بی جے پی ایم پی کا وجئے پورہ تنازعے پر جے پی سی کو خط، کانگریس کا ردعمل – ’معاملہ حل ہو چکا‘

’وقف (ترمیمی) بل 2024‘ پر غور کے لیے بنائی گئی جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) کو بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ تیجسوی سوریہ نے ایک خط ارسال کیا ہے۔ اس خط میں انہوں نے کرناٹک کے وجئے پورہ ضلع میں وقف جائیداد کے تنازعے کا ذکر کیا اور کمیٹی سے درخواست کی کہ وہ اس معاملے میں متاثرہ کسانوں ...

مہاراشٹر انتخاب:6 نومبر کو ایک اسٹیج پر راہل، ادھو اور شرد؛ انتخابی گارنٹیوں کا اعلان متوقع

مہاراشٹر میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ انتخابی ریلیاں اور اجلاس تیزی سے جاری ہیں، اور کانگریس نے حالیہ پریس کانفرنس میں اعلان کیا ہے کہ مہاوکاس اگھاڑی (ایم وی اے) کے سرکردہ رہنما، راہل گاندھی، ادھو ٹھاکرے، اور شرد پوار، جلد ہی ایک اسٹیج پر نظر ...