لوک سبھا انتخابات: اُترا کنڑا میں بی جے پی کو پھر ملی جیت؛ بھٹکل میں سب سے زائد ووٹ حاصل کرنے کے باوجود کانگریس امیدوار کو تین لاکھ ووٹوں سے شکست

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 4th June 2024, 11:36 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 4/جون (ایس او نیوز)     اُترکنڑالوک سبھا حلقہ  میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)   ساتویں مرتبہ جیت درج کرنے میں کامیاب رہیں حالانکہ اِس بار  بی جے پی نے اپنے فائر برانڈ اُمیدوار اننت کمار ہیگڈے کو میدان میں نہیں اُتارا تھا۔

لوک سبھا انتخابات 2024 میں بی جے پی کی طرف سے اُترکنڑا حلقہ کےلئے کرناٹک کے سابق اسپیکر اور سرسی کے سابق رکن اسمبلی ویشویشور ہیگڈے کاگیری کو میدان میں اُتارا گیا تھا، جبکہ کانگریس کی طرف سے اس بار ضلع بیلگام کے   خانہ پور کی سابق رکن اسمبلی ڈاکٹر انجلی نمبالکر کو میدان میں اُتارا گیا تھا۔ مگر  کاگیری نے  ڈاکٹر انجلی نمبالکر کو  3,37,919 ووٹوں سے ہرادیا۔

ڈاکٹر انجلی نمبالکر کو سب سے زیادہ ووٹ بھٹکل میں ملے  تھے البتہ لوک سبھا کے تحت آنے والے تمام آٹھوں اسمبلی حلقوں میں  بی جے پی کو ہی اکثریت حاصل رہی اور ہر طرف کانگریس اُمیدوارکو  بی جے پی کے مقابلے میں  ہزاروں ووٹ کم ہی ملے۔

بتاتے چلیں کہ  بھٹکل میں کانگریس کی ڈاکٹر انجلی نمبالکر کو سب سے زیادہ 67885 ووٹ ملے، جبکہ بی جے پی کے ویشویشور ہیگڈے کاگیری کو 100228 ووٹ ملے، یعنی بھٹکل میں بھی  نمبالکرکو کاگیری کے مقابلے میں 32343 ووٹ کم   پڑگئے۔ اسی طرح کانگریس اُمیدوار کو   یلاپور میں 64066 ووٹ ملے  لیکن  کاگیری نے ییہاں بھی82453 ووٹ حاصل کرکے نمبالکر سے آگے رہے جبکہ  تیسرے نمبر پر کانگریس کو سب سے زیادہ سرسی میں 60124 ووٹ ملے ، اوریہاں  بھی کاگیری نے 82453 وووٹ حاصل کرکے 18387 ووٹوں سے سبقت برقرار رکھنے میں کامیاب رہے۔

دوسری طرف بی جے پی کو سب سے زیادہ  ووٹ کاروار میں 113317 ووٹ اور خانہ پور میں 107978 ووٹ ملے۔ بالجملہ بی جے پی کے کاگیری نے تمام حلقوں میں آگے ہی رہے۔ اور  تین لاکھ سے بھی زائد ووٹوں سے شاندار جیت درج کی۔

یاد رہے کہ بی جے پی نے 1996 کے انتخابات کے بعد مسلسل ساتویں بار اترا کنڑ اسیٹ جیتنے میں کامیاب رہی ہے، صرف  1999 کے انتخابات  میں  کانگریس کی مارگریٹ الوا  کو   یہاں  ایک مرتبہ جیت  حاصل ہوئی تھی۔

BJP clinches seventh victory in Uttara Kannada; Kageri triumphs over Nimbalkar by over 3 lakh votes

ایک نظر اس پر بھی

کاروار : رکن اسمبلی ستیش سئیل کو ملی ہائی کورٹ سے راحت - نچلی عدالت کی سزا معطل - جیل سے رہائی کا راستہ ہوا صاف 

کانگریس پارٹی کے انکولہ - کاروار رکن اسمبلی ستیش سئیل کو اس وقت بڑی راحت ملی جب بیلے کیری سے لاپتہ میگنیز معاملے میں نچلی خصوصی عدالت کی ذریعہ سنائی گئی سزا کو کرناٹکا ہائی کورٹ کی ایک بینچ نے معطل کر دیا اور اسی کے ساتھ ستیش سئیل اور دیگر افراد کی ضمانت بھی منظور کر دی ۔

بھٹکل - ہوناور اسمبلی حلقے کے لئے 15 ہزار کروڑ روپے فنڈ فراہم کیا جائے گا ۔ وزیر منکال وئیدیا کا اعلان

بھٹکل - ہوناور حلقے کے رکن اسمبلی اور وزیر منکال وئیدیا نے ماروکیری میں عوامی رابطے کے اجلاس میں کہا کہ گزشتہ مرتبہ جب میں رکن اسمبلی بنا تھا تو میں نے اپنے حلقے کے لئے 1500 کروڑ روپے فنڈ فراہم کیا تھا ۔ اب جبکہ میں وزیر بنا ہوں تو اپنے حلقے کے لئے 15 ہزار کروڑ روپے فنڈ لانے کی کوشش ...

بھٹکل میں ریت سپلائی بحال کرنے کا مطالبہ لے کر زبردست احتجاجی مظاہرہ؛ ہنگامہ آرائی کے دوران اے سی کو سونپا گیا میمورنڈم

بھٹکل میں گذشتہ چھ ماہ سے ریت کی سپلائی بند ہونے کے خلاف مختلف تعمیراتی اداروں کے ذمہ داران اور تعمیراتی  کاموں کے مزدوروں نے آج بدھ کو بھٹکل میں زبردست احتجاج کیا اور ریت سپلائی بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔

کاروار: اُترکنڑا ضلع انتظامیہ نے کسانوں کے لئے کیا چاول خریداری رجسٹریشن مراکز کا آغاز

موجودہ مانسون سیزن کے دوران، ضلع ڈپٹی کمشنر کے. لکشمی پریا نے فوڈ ڈپارٹمنٹ کے اہلکاروں کو ہدایت دی کہ وہ ضلع کے کسانوں سے چاول کی خریداری کے لئے کم از کم معاون قیمت (ایم ایس پی) اسکیم کے تحت رجسٹریشن مراکز قائم کریں۔