سماج وادی پارٹی کا اعتراض: ووٹنگ کے دوران خواتین کے برقعے ہٹانے سے گریز کیا جائے

Source: S.O. News Service | Published on 19th November 2024, 5:14 PM | ملکی خبریں |

لکھنؤ، 19/نومبر (ایس او نیوز /ایجنسی) اتر پردیش میں 20 نومبر کو 9 اسمبلی سیٹوں کے ضمنی انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔ اس موقع پر سماج وادی پارٹی نے الیکشن کمیشن کو ایک خط ارسال کیا ہے۔ اکھلیش یادو کی قیادت میں پارٹی نے اپنے خط میں درخواست کی ہے کہ ووٹنگ کے دوران مسلم خواتین کے برقعے ہٹائے بغیر ان کی شناخت کی تصدیق کی جائے، تاکہ ان کے مذہبی جذبات کا احترام کیا جا سکے۔

سماج وادی پارٹی نے پولیس کو ووٹر شناختی کارڈ جانچ کرنے کا اختیار نہیں دینے کی بات کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے کہا ہے "خواتین اگر برقعہ پہن کر ووٹنگ کریں تو پولس مداخلت نہ کرے، مسلم خواتین برقعہ ہٹانے کو لے کر خوف میں مبتلا رہتی ہیں، جس سے وہ ووٹ نہیں ڈال پاتی ہیں۔"

سماج وادی پارٹی کے اس مطالبہ سے سیاسی گھمسان ہو سکتا ہے کیونکہ بی جے پی کئی مواقع پر برقعہ پوش خواتین ووٹرس کی جانچ کا مطالبہ کرتی آئی ہے۔ دہلی کی 7 سیٹوں پر اس بار ہوئے لوک سبھا انتخابات سے پہلے بی جے پی کی دہلی یونٹ نے بھی ایسا ہی مطالبہ کیا تھا۔ اس سلسلے میں بی جے پی کے ایک نمائندہ وفد نے دہلی کے چیف الیکٹورل افسر کو ایک عرضداشت سونپی تھی۔ اس میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ ووٹنگ والے دن دہلی میں جو بھی برقعہ پہن کر یا منھ پر ماسک لگاکر ووٹنگ کرنے آئے، اس کی پوری جانچ کے بعد ہی اسے ووٹ ڈالنے دیا جائے۔ خاتون افسر یا خاتون پولیس ان کا چہرہ چیک کریں۔

قابل ذکر ہے کہ اتر پردیش کی 9 اسمبلی سیٹوں پر 20 نومبر کو ووٹنگ ہونی ہے جبکہ 23 نومبر کو اس کے نتائج کا اعلان ہوگا۔ یوپی میں جن سیٹوں پر ضمنی انتخاب ہوں گے، ان میں کٹیہری (امبیڈکر نگر)، کرہل (مین پوری)، میرا پور (مظفرنگر)، غازی آباد، مجھاواں (مرزا پور)، شیش مؤ (کانپور شہر)، کھیر (علی گڑھ)، پھول پور (پریاگ راج) اور کندرکی (مراد آباد) شامل ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منی پور میں تشدد کے بعد موبائل انٹرنیٹ پر پابندی میں 3 دنوں کی توسیع، حالات اب بھی کشیدہ

منی پور میں جاری تشدد کے پیش نظر ریاستی حکومت نے موبائل انٹرنیٹ پر پابندی کو مزید تین دنوں کے لیے بڑھا دیا ہے۔ حکومت نے قانون و نظم کی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد یہ فیصلہ کیا۔ اطلاعات کے مطابق، امپھال مغرب، امپھال مشرق، کاکچنگ، بشنو پور، تھوبال، چراچندپور اور کانگپوکپی ...

حتمی ووٹر لسٹ کی اشاعت سے قبل 28 نومبر تک نام شامل یا حذف کرائیں: دہلی چیف الیکٹورل افسر کی ہدایت

دہلی میں 2025 میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر ووٹر لسٹ میں رد و بدل کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ دہلی کے چیف الیکٹورل افسر پی. کرشن مورتی نے اعلان کیا ہے کہ یکم جنوری 2025 کو موثر ہونے والی ووٹر لسٹ کا 'اسپیشل سمری ریویو' (ایس ایس آر) 29 اکتوبر 2024 سے شروع ہو چکا ہے۔ یہ عمل دہلی کے تمام ...

تلنگانہ میں ذات پر مبنی مردم شماری کا 70 فیصد مکمل، پورے ملک میں بھی ہوگی مردم شماری: راہل گاندھی

کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی کافی عرصے سے ذات پر مبنی مردم شماری کرانے کے معاملے پر حکومتی جماعت این ڈی اے کو چیلنج کرتے رہے ہیں، اور اس پر ایوان میں بھی بحث ہو چکی ہے۔ این ڈی اے حکومت ہمیشہ سے اس طرح کی مردم شماری کی مخالفت کرتی رہی ہے۔ اس دوران راہل گاندھی نے دعویٰ کیا ...

جھارکھنڈ اسمبلی انتخاب: آخری مرحلے میں 67.59 فیصد ووٹنگ

جھارکھنڈ کی 81 رکنی اسمبلی کے لیے ووٹنگ کا عمل مکمل ہو گیا۔ بدھ کو دوسرے اور آخری مرحلے میں 67.59 فیصد ووٹرز نے 38 سیٹوں پر اپنے ووٹ کا حق استعمال کیا۔ یہ ابتدائی اعداد و شمار ہیں جو شام پانچ بجے تک جمع کیے گئے ہیں، اور حتمی نتائج میں کچھ فیصد اضافہ ہو سکتا ہے۔ اس سے قبل 13 نومبر کو 43 ...

مہاراشٹر میں 58.22 فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش و خروش

گزشتہ کئی ہفتوں کی انتخابی مہم، تیاریاں اور سیاسی پارٹیوں کی زبردست تشہیری مہم کے بعد بدھ کو مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے تحت تمام 288 سیٹوں پر پولنگ مکمل ہو گئی، جس کے ساتھ ہی انتخابی عمل کا اہم ترین مرحلہ ختم ہو گیا۔ اب 23 نومبر کا بے چینی سے انتظار ہے،

اڈانی پر امریکی کارروائی، کانگریس نے ہندوستانی اداروں کی ناکامی پر سوال اٹھایا

امریکہ میں سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن (ایس ای سی) کی جانب سے گوتم اڈانی اور ان کے ساتھیوں کے خلاف دائر کی گئی فرد جرم کانگریس کے اس مطالبے کو مزید تقویت دی ہے کہ اڈانی گروپ کی کرپشن کی تحقیقات کے لیے ایک مشترکہ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) تشکیل دی جائے۔