منگلورو : پیوندکاری کے لئے جگر کا ٹکڑا عطیہ دینے والی لیکچرار فوت ہوگئی 

Source: S.O. News Service | Published on 17th September 2024, 7:11 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

منگلورو، 17 / ستمبر (ایس او نیوز) جگر کے مرض میں مبتلا اپنے شوہر کی ایک رشتے دار کو پیوند کاری کے لئے جگر کا ٹکڑ عطیہ دینے والی شہر کی کالج خدمات انجام دے رہی خاتون لیکچرار کی موت واقع ہوئی جس کے اسباب ابھی واضح نہیں ہوئے ۔
    
مرض میں مبتلا خاتون کا خون دیگر خاندانی رشتے داروں کے خون سے مطابقت نہ رکھنے کی وجہ سے شوہر کی رشتے دار مریضہ کو ارچنا (34 سال) نامی اس خاتون لیکچرار نے اپنے جگر کا ایک ٹکڑا عطیہ دینے پر رضامندی ظاہر کی ۔ اسی کے مطابق بینگلورو کے ایک اسپتال میں 12 دن قبل جگر کی پیوند کاری (ٹرانسپلانٹیشن) کا آپریشن کیا گیا ۔ اس کے بعد ارچنا پوری طرح صحت مند ہوگئی اور گھر واپس آگئی ۔
    
لیکن چار دن قبل ارچنا اچانک بیمار ہوگئی اور 15 ستمبر کو منگلورو کے ایک اسپتال میں اس کی موت واقع ہوگئی ۔ ارچنا کی موت کا واضح سبب ابھی معلوم نہیں ہوا ۔ 
    
دوسری طرف جس مریضہ کو جگر کی پیوندکاری کی گئی تھی وہ بالکل صحت مند ہے ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل میں 12 ربیع الاول کو پورے تزک و احتشام کے ساتھ نکالا گیا میلاد النبی ﷺ کا جلوس؛ نعت پاک اور نعرہ تکبیر کی گونج نے بھٹکل کی گلیوں کو کیا معطر

12 ربیع الاول کے موقع پر بھٹکل میں عید میلادالنبیﷺ کے جلوس کو ہر سال کی طرح اس بار بھی بھرپور تزک و احتشام کے ساتھ نکالا گیا۔ جلوس مختلف راستوں اور گلیوں سے گزرتا ہوا، نعت پاک اور "اللہ اکبر" کے نعروں کی صداؤں سے گونجتا رہا۔

منگلورو کے قریب بنٹوال میں اشتعال انگیز بیانات کے بعد کشیدگی

عید میلاد النبی کو لے کر  وشوا ہندو پریشد کے لیڈر شرن پمپ ویل  کی طرف سے اشتعال انگیز بیان کے بعد جب ر بنٹوال میونسپالٹی کے سابق چیرمین محمد شریف  نے اُنہیں اُسی  کے انداز میں جواب دینے کی  مبینہ   کوشش کے نتیجے میں آج  پیر صبح بنٹوال کے    بی سی روڈ علاقے میں ماحول کشیدہ ...

عالمی یوم جمہوریت کے موقع پر بھٹکل میں قائم ہوئی تاریخی انسانی زنجیر؛ وزیر منکال وئیدیا نے کی جمہوری نظام کو مستحکم کرنے کی اپیل

  بھٹکل تعلقہ میں عالمی یوم جمہوریہ کے موقع پر  شہر بھٹکل میں تاریخی انسانی زنجیر کا مظاہرہ دیکھنے کو ملا اور زوردار بارش بھی اس زنجیر کو توڑنے میں ناکام نظر آئی۔ ہائی اسکول اور کالج اسٹوڈینٹس سمیت  ٹیچرس، لیکچررس، سرکاری ملازمین اور بعض اداروں کے ذمہ داران   نے   حکومت ...

بی جے پی کی 'بلڈوزر پالیسی' کا حقیقی آئینہ: پرینکا گاندھی کا خیرمقدم!

سپریم کورٹ نے 17 ستمبر کو بلڈوزر کارروائی پر پابندی عائد کرتے ہوئے حزب مخالف کے رہنماؤں میں خوشی کی لہر دوڑ دی ہے۔ کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے اس حوالے سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ ’’بی جے پی حکومت کی غیر منصفانہ اور ظالمانہ ’بلڈوزر ...

قریب دو سال تک جیل میں بند رہ کر ضمانت پر رہا ہونے والے صحافی صدیق کپن کی درخواست پرسپریم کورٹ نے یوپی حکومت کو جاری کیا نوٹس

قریب دو سال تک جیل میں بند رہ کر ضمانت پر رہا ہونے والے کیرالہ سے تعلق رکھنے والے   صحافی صدیق کپن کی درخواست پرسپریم کورٹ نے  یوپی حکومت کو   نوٹس جاری کیا ہے اور ان پر عائد کیس کے تعلق سے جواب طلب کیا ہے۔

یوپی کے فیروز آباد میں پٹاخہ فیکٹری میں زوردار دھماکہ، 2 بچوں سمیت 5 افراد ہلاک

اتر پردیش کے فیروز آباد ضلع کے شکوہ آباد علاقے میں پیر کی رات ایک پٹاخہ فیکٹری میں شدید دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں قریبی مکانات تباہ ہو گئے۔ اس حادثے میں 2 بچوں سمیت 5 افراد کی موت ہو گئی، اور کئی لوگوں کے ملبے کے نیچے دبے ہونے کی اطلاعات ہیں۔ رات 10.10 بجے نوشیرا گاؤں میں پیش آنے ...