ایران کے خلاف اسرائیلی حملوں کی دستاویزات لیک ہونے پر امریکہ میں تحقیقات کا آغاز

Source: S.O. News Service | Published on 21st October 2024, 7:28 PM | عالمی خبریں |

واشنگٹن ، 21/اکتوبر (ایس او نیوز /ایجنسی ) امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ٹیلیگرام اکاؤنٹ پر ایران پراسرائیلی حملے کے منصوبوں سے متعلق انتہائی خفیہ معلومات لیک ہو گئی ہیں۔ یہ خفیہ معلومات ’مڈل ایسٹ اسپیکٹیٹر‘ نامی ٹیلی گرام اکاؤنٹ پر شائع کی گئی ہیں اور ان دستاویزات پر ۱۵؍ اور ۱۶؍ اکتوبر کی تاریخ درج ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق ٹیلی گرام اکاؤنٹ پر اپ لوڈ ہونے والی یہ دستاویزات وائرل ہونا شروع ہو گئیں جس کے بعد امریکہ نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ ایک امریکی عہدیدار نے امریکی نشریاتی ادارے کو ان دستاویزات کی حساسیت کے حوالے سے بتایا کہ یہ وہ خفیہ دستاویزات ہیں جو امریکہ کے علاوہ صرف آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، برطانیہ اورکنیڈا دیکھ سکتے ہیں۔ امریکی عہدیدار کا کہنا تھا کہ ان دستاویزات میں ایران پر اسرائیل کے ممکنہ حملے کی تیاریوں کی تفصیلات کے علاوہ ہتھیاروں کی نقل و حمل کی معلومات بھی شامل ہے۔ ان حساس اور انتہائی خفیہ دستاویزات کے حوالے سے امریکی عہدیدار کا مزید کہنا تھا کہ یہ دستاویزات پنٹاگن کی ملکیت ہے جو قومی سلامتی کے منصوبے سے منسوب ہے، حکام تفتیش کر رہے ہیں کہ ان دستاویزات تک کس کی رسائی تھی؟ایک عہدیدار نے بتایا کہ تفتیش میں اس بات کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے کہ دستاویزات کیسے حاصل کی گئیں، آیا کہ یہ امریکی انٹیلی جنس کمیونٹی کے کسی رکن نے دانستہ طو رپر لیک کیں یا کسی اور طریقے سے مثلاً ہیک کر کے حاصل کی گئیں۔ اہلکار نے بتایاکہ اس تفتیش کے حصے کے طور پر اہلکار اس بات کا تعین کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں کہ پوسٹ کرنے سے پہلے ان دستاویزات تک کس کی رسائی تھی۔ یہ دستاویزات ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب امریکہ نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ حماس لیڈر یحییٰ سنوار کے خاتمے کا فائدہ اٹھائے اور غزہ میں جنگ بندی کی کوشش کرے اور اسی طرح اسرائیل کو فوری طور پر خبردار کیا ہے کہ وہ لبنان کے شمال میں فوجی کارروائیوں کو مزید وسعت نہ دے کہ وسیع تر علاقائی تنازع کے خطرات پیدا ہوں۔ تاہم اسرائیل کی قیادت نے بارہا اس بات پر زور دیا ہے کہ وہ ایران کے میزائل حملے کا جواب دیئے بغیر نہیں رہے گی۔ ایک بیان میں پنٹاگن نے کہا کہ وہ دستاویزات سے متعلق اطلاعات سے آگاہ ہے لیکن اس نے مزید کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ مشرق وسطیٰ کیلئے سیکریٹری برائے دفاع اورسبکدوش سی آئی اے افسر مک مورلوئے نےبھی کہا کہ اگریہ لیک ہوا ہے تو گہری تشویش کی بات ہے۔ 

اس دوران ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ ان کا ملک اپنی جوہری تنصیبات پر کسی بھی حملے کا متناسب جواب دے گا۔ انہوں نے اتوار کے روز اپنے بیان میں کہا کہ تہران نے ان مقامات کی نشاندہی کر لی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایران پر حملہ ہوا تو وہ اسرائیل کے اندر گھس کر حملہ کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران پر کسی بھی حملے کا مطلب سرخ لکیروں کو عبور کرنا ہے۔ ایران پر حملہ ہوا تو ہم خاموش نہیں رہیں گے بلکہ اسرائیل کو تباہ کن جواب دیں گے۔ 

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزیرخارجہ نے زور دیا کہ ان کے ملک نے اسرائیل میں اقتصادی یا شہری تنصیبات پر حملہ نہیں کیا بلکہ صرف فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے امریکہ کو در پردہ انتباہی پیغام بھیجا جس میں کہا گیا کہ جنگ کی صورت میں امریکہ بھی اس کی زد میں آئے گا۔ ہم ایسا نہیں چاہتے مگر امریکہ کو بتا رہےہیں کہ اسے خود کو جنگ سے دور رکھنا ہوگا۔ کئی ایرانی حکام گزشتہ دنوں اور ہفتوں کے دوران بارہا اعلان کر چکے ہیں کہ تہران جنگ کو علاقائی طور پر بڑھانا نہیں چاہتا، لیکن اس کے لیے تیار ہے۔ اسرائیل کی جانب سے کوئی حملہ کرنے کی صورت میں اس بار گزشتہ حملے کے مقابلے میں سخت ردعمل کا انتباہ دیا گیا ہے۔ تل ابیب نے ایرانی حملے کا مہلک اور اچانک جواب دینے کا عزم ظاہر کیا جبکہ واشنگٹن نے اس پر زور دیا کہ وہ اپنے حملوں کو فوجی اڈوں تک محدود رکھے۔ ایرانی ایرانی تیل اور جوہری تنصیبات کو نشانہ نہ بنائے۔ یہ باہمی دھمکیاں اس وقت سامنے آئیں جب تہران نے یکم اکتوبر کو اسرائیل کی جانب ۱۸۰؍ سے زائد میزائل داغے، جس میں ۳؍ اسرائیلی فضائی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا۔ یہ حملے اسماعیل ہانیہ کے جولائی کے آخر میں تہران میں قتل اور حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل حسن نصراللہ کی ۲۷؍ ستمبر کو بیروت میں ہلاکت کا انتقام میں لیے گئے تھے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

غزہ: ایک ہزار خواتین اور بچوں کا طبی علاج کے لیے مغربی ممالک منتقل کرنے کا یو این کا اعلان

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے یورپ برانچ کے سربراہ ہینس کلگ نے اعلان کیا ہے کہ غزہ سے ایک ہزار سے زائد خواتین اور بچوں کو طبی علاج کے لیے مغربی ممالک منتقل کیا جائے گا۔ اے ایف پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسرائیل، جو کہ غزہ میں جاری جنگ میں سرگرم ہے، آئندہ ماہ مزید ...

پاکستان کی قومی اسمبلی نے 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری دے دی، سینیٹ کا بھی ساتھ

پاکستان کی سینیٹ نے 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری دے دی، جس کے حق میں 65 ووٹ جبکہ مخالفت میں 4 ووٹ ڈالے گئے۔ یہ اجلاس چیئرمین یوسف رضا گیلانی کی صدارت میں منعقد ہوا، جہاں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بل پیش کیا۔ آئینی ترمیم میں شامل 22 شقوں کی مرحلہ وار منظوری کے بعد ووٹنگ کا ...

ہم دشمن کو شکست نہیں دے رہے، بلکہ تباہ کر رہے ہیں: اسرائیلی وزیر دفاع کا دعویٰ

اسرائیلی وزیر دفاع نے حالیہ بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی فوج جنوبی لبنان کی طرف بڑھتے ہوئے حزب اللہ کے مراکز کو نشانہ بنا رہی ہے۔ یہ بیان بدھ کو اس وقت دیا گیا جب لبنان کے خلاف اسرائیل کی جنگ کو ایک ماہ مکمل ہونے والا ہے۔ حزب اللہ کے خلاف یہ جنگ ایک وسیع تر حکمت عملی کا حصہ ہے، جس ...

شام نے حزب اللہ سے فاصلہ کیوں اختیار کر لیا؟

لبنان میں فوجی کشیدگی کے باوجود شام کے صدر بشار الاسد نے حزب اللہ سے خود کو علیحدہ رکھنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ حالیہ دنوں میں، اسرائیل نے اپنے فضائی حملوں کی شدت میں اضافہ کیا ہے، لیکن بشار الاسد نے اس صورتحال پر کوئی واضح تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے ...