کیجریوال کی حمایت میں وکلاء کا چیف جسٹس کو خط

Source: S.O. News Service | Published on 6th July 2024, 12:06 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نئی دہلی، 6/ جولائی (ایس او نیوز /ایجنسی)  دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو ضمانت نہ ملنے اور ان کے معاملے کی سماعت بار بار ملتوی ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ملک کے ۱۵۷؍ معروف وکلاء نے چیف جسٹس آف انڈیا (سی جے آئی) ڈی وائی چندرچڈ کو ایک میمورنڈم نما خط بھیجا ہے۔ سی جے آئی کو د ئیے گئے اس خط میں ان وکلاء نے  الزام عائد کیا ہے کہ کیجریوال کو جان بوجھ کر ضمانت نہیں دی جارہی ہے جبکہ انہیں نچلی عدالت سے ضمانت مل گئی تھی لیکن ڈرامائی طور پر اسے ہائی کورٹ نے روک دیا۔ وکلاء نے اس میمورنڈم میں ہائی کورٹ کے جج کے رویے پر بھی سوال اٹھائے۔ وکلاء نے کہا کہ کیس کی سماعت کرنے والے جج ای ڈی اور سی بی آئی کے کیسوں میں ضمانت  کے معاملات کا نمٹارہ نہیں کر رہے ہیں بلکہ طویل طویل  تاریخیں دے رہے ہیں تاکہ ملزم کو زیادہ سے زیادہ دنوں تک قید رکھا جاسکے۔

خط میں چیف جسٹس کا دھیان اس بات کی جانب بھی دلایا گیا ہے کہ کیجریوال کی ضمانت پر روک لگانے والے جسٹس سدھیر کمار جین کو اس کیس کی سماعت سے خود کو الگ کر لینا چا ہئے تھا کیونکہ ان کے سگے بھائی ای ڈی کے وکیل ہیں۔ نیوز پورٹل ’آج تک‘ کے مطابق چیف جسٹس کو بھیجے گئے اس میمورنڈم نما خط میں کہا گیا ہے کہ ایڈیشنل سیشن جج نیائے بندو کی جانب سے اروند کیجریوال کی ضمانت کا حکم منظور کئےجانے کے فوراً بعد راؤز ایوینیو کورٹ کے ڈسٹرکٹ جج کی جانب سے ایک اندرونی انتظامی حکم جاری کیا گیا۔ اس حکم میں تمام تعطیلاتی عدالتوں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا گیا کہ وہ کسی بھی معاملے میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں دیں گے اور صرف نوٹس جاری کریں گے۔ 

 یہ میمورنڈم اس  لئے اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اسے ۲۰؍ جون کو دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو  ایکسائز پالیسی بدعنوانی سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں جسٹس نیائے بندو کے ذریعے ضمانت دینے کے تناظر میں بھیجا گیا تھا ۔ بعد میں ای ڈی کی اپیل پر دہلی ہائی کورٹ نے ضمانت کے حکم پر روک لگا دی تھی۔ ہائی کورٹ کے ذریعے نچلی عدالت کے ضمانت کے حکم کو فوری طور پر فہرست بند کرنے، سماعت کرنے اور اسٹے دینے کا ذکر کرتے ہوئے اس میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ ہندوستانی عدلیہ کی تاریخ میں ایسا پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا ہے کہ ہائی کورٹ نے نچلی عدالت سے ملی ضمانت پر اس طرح سے روک لگائی ہو  اور وہ بھی تب جب نچلی عدالت نے پورا فیصلہ بالکل واضح کیا ہو ۔ ہائی کورٹ کے فیصلے نے قانونی برادری کے ذہنوں میں گہری تشویش پیدا کر دی ہے۔ واضح رہے کہ ای ڈی کے معاملے میں ضمانت ملنے، پھر ہائی کورٹ کے ذریعے اس پر اسٹے لگانے کے بعد کیجریوال کو اب سی بی آئی نے گرفتار کیا ہے، جس کےخلاف کیجریوال ہائی کورٹ سے رجوع ہوئے ہیں۔ ای ڈی کی حراست سے سی بی آئی کے ذریعے گرفتار کرلئے جانے پر بھی کافی تنقیدیں ہوئی ہیں اور تفتیشی ایجنسیوں کو بھی سوالوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اس معاملے میں سپریم کورٹ بھی  ایجنسی پر تبصرہ کرچکا ہے اور ضمانت روکنے پر حیرت بھی ظاہر کرچکا ہے۔  

ایک نظر اس پر بھی

گجرات میں بلڈوزر کارروائی پر عدالت نے تشویش کا اظہار کیا، مگر پابندی عائد نہیں کی

پورے ملک میں بلڈوزر کارروائی پر سپریم کورٹ کی پابندی کے باوجود، گجرات کے گیر سومناتھ میں سومناتھ مندر کے قریب 112 سال پرانی درگاہ، مسجد اور قبرستان سمیت 9 عمارتوں کے خلاف بلڈوزر کارروائی کا سلسلہ جاری ہے۔ اس معاملے پر سپریم کورٹ نے سخت ردعمل تو ظاہر کیا، مگر حیرت کی بات یہ ہے کہ ...

کولکاتہ: خاتون ڈاکٹر کے قتل کے خلاف جونیئر ڈاکٹروں کا احتجاج جاری، 24 گھنٹے میں مطالبات نہ ماننے پر بھوک ہڑتال کا انتباہ

کولکاتہ کے آر جی کار میڈیکل کالج اور اسپتال میں ایک خاتون ڈاکٹر کی عصمت دری اور قتل کے معاملے پر احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ انصاف کے حصول کے لیے مشتعل جونیئر ڈاکٹروں نے جمعہ کی شام اپنی 'مکمل کام ہڑتال' واپس لینے کا فیصلہ کیا، لیکن انہوں نے ممتا حکومت کو واضح کیا کہ اگر ان کے ...

چھتیس گڑھ: سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں 36 نکسلی ہلاک

  اطلاع مل رہی ہے کہ چھتیس گڑھ کے نکسل متاثرہ نارائن پور اور دنتے واڑہ اضلاع کی سرحد پر سیکورٹی فورسز اور نکسلیوں کے درمیان تصادم میں 36 نکسلی مارے گئے ہیں۔ دنتے واڑہ کے اضلاع میں سیکورٹی فورسز کے جوانوں کو نکسل مخالف آپریشن کے لیے بھیجا گیا تھا۔ جائے وقوعہ سے بڑی تعداد میں ...

شاہی عیدگاہ پارک میں لکشمی بائی کا مجسمہ: دہلی ہائی کورٹ نے متعلقہ ایجنسیوں کو معائنہ کرنے کا حکم دیا

دہلی کے شاہی عیدگاہ پارک میں رانی لکشمی بائی کا مجسمہ نصب کرنے کے معاملے پر جمعہ کو دہلی ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔ اس دوران، عیدگاہ مینجمنٹ کمیٹی کے وکیل نے بتایا کہ مجسمہ پہلے ہی نصب کر دیا گیا ہے۔ عدالت نے متعلقہ ایجنسیوں کو ہدایت کی کہ وہ ایک تین رکنی ٹیم تشکیل دے کر موقع کا ...

بہار میں سیلاب کی تباہی: 45 لاکھ متاثر، عوامی احتجاج میں شدت، پولیس پر پتھراؤ

بہار میں جمعہ کو سیلاب کی صورتحال بدستور سنگین رہی، حالانکہ کئی ندیوں میں پانی کی سطح کم ہوئی ہے۔ مظفر پور میں متاثرہ افراد نے امدادی کارروائیوں کی کمی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سڑکیں بلاک کر دیں۔ یہ معلومات سرکاری اہلکاروں نے فراہم کیں۔ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈپارٹمنٹ (ڈی ایم ڈی) کے ...

آئینی ترمیم کے ذریعے ریزرویشن کی حد 50 فیصد سے بڑھا کر 75 فیصد کی جائے، شرد پوار کا مطالبہ

 این سی پی-ایس پی کے رہنما شرد پوار نے مرکزی حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ آئینی ترمیم کے ذریعے ریزرویشن کی حد کو 50 فیصد سے بڑھا کر 75 فیصد کرنے پر غور کرے۔ انہوں نے خاص طور پر مہاراشٹر میں مراٹھا برادری کو ریزرویشن دینے کے مسئلے پر توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا، جس پر حالیہ دنوں میں ...

سرفراز خان کا کمال: ایرانی کپ میں ڈبل سنچری بنا کر ممبئی کے پہلے کھلاڑی بن گئے!

ہندوستان کے ہونہار نوجوان بلے باز سرفراز خان کو بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں میدان پر اترنے کا موقع بھلے ہی نہیں مل پایا، لیکن ایرانی کپ میں انھوں نے اپنی کارکردگی سے ایک بار پھر سبھی کو حیران کر دیا ہے۔ ایرانی کپ 2024 کا میچ رنجی چمپئن ممبئی اور ریسٹ آف انڈیا کے درمیان ...

بریلی میں پٹاخہ فیکٹری میں خوفناک دھماکہ: 5 افراد ہلاک، متعدد ملبے تلے دبے، ریسکیو آپریشن جاری

اتر پردیش میں غیر قانونی پٹاخہ فیکٹریوں میں دھماکوں اور ہلاکتوں کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ اس بار بریلی ضلع میں ایک غیر قانونی پٹاخہ فیکٹری، جو ایک رہائشی مکان میں چل رہی تھی، شدید دھماکہ کا شکار ہو گئی۔ اس واقعہ میں کئی افراد ملبے تلے دب گئے۔ حادثہ بدھ کی رات پیش ...