بھٹکل میں چوری کی تازہ واردات؛ رقم اور سونا نہیں ملا تو کیا کیا اُٹھالے گئے چور ؟

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 9th July 2023, 9:10 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 9 /جولائی (ایس او نیوز) بھٹکل شفاء کراس پر واقع ایک مکان پر اتوار کو چوری کی واردات پیش آئی ہے، جس میں چوروں کو الماریوں میں سونے کے زیورات اور نقد رقم وغیرہ نہیں ملیں تو حیرت انگیز طور پر چوروں نے انورٹر بیٹری، باتھ روم پر لگے ہوئے پانی کے نلکے، سرکیٹ بریکر اور پریشر کوکر وغیرہ اُٹھالے گئے ہیں۔

مالک مکان محمدعتیق خطیب بینگلور میں رہتےہیں، اُن کی بہن نے ٤ جولائی کو مکان کا چکر لگایا تھا تو سب کچھ ٹھیک ٹھاک تھا، مگر آج اتوار ٩ جولائی کو دوبارہ گھر پہنچ کر جائزہ لیا تو پتہ چلا کہ داخلی دروازے کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ لاک  دروازے کو طاقت کے زور پر توڑ کر چور اندر داخل ہوئے ہیں ۔ گھر کے اندر کی الماریاں ٹوٹی ہوئی پائی گئی اور سارا سامان بکھرا ہوا پڑاتھا۔ اسی کے ساتھ  پتہ چلا کہ گھر کے قیمتی ساز وسامان لے کر چور رفوچکر ہوگئے ہیں۔ 

اطلاع ملتے ہی بھٹکل مضافاتی پولس جائے وقوع پر پہنچی اور تفصیلات حاصل کرتے ہوئے چھان بین شروع کردی۔

Bhatkal Burglary: Thieves Fail to Find Gold and Cash, Make Off with Household Items

ایک نظر اس پر بھی

کاروار : رکن اسمبلی ستیش سئیل کو ملی ہائی کورٹ سے راحت - نچلی عدالت کی سزا معطل - جیل سے رہائی کا راستہ ہوا صاف 

کانگریس پارٹی کے انکولہ - کاروار رکن اسمبلی ستیش سئیل کو اس وقت بڑی راحت ملی جب بیلے کیری سے لاپتہ میگنیز معاملے میں نچلی خصوصی عدالت کی ذریعہ سنائی گئی سزا کو کرناٹکا ہائی کورٹ کی ایک بینچ نے معطل کر دیا اور اسی کے ساتھ ستیش سئیل اور دیگر افراد کی ضمانت بھی منظور کر دی ۔

بھٹکل - ہوناور اسمبلی حلقے کے لئے 15 ہزار کروڑ روپے فنڈ فراہم کیا جائے گا ۔ وزیر منکال وئیدیا کا اعلان

بھٹکل - ہوناور حلقے کے رکن اسمبلی اور وزیر منکال وئیدیا نے ماروکیری میں عوامی رابطے کے اجلاس میں کہا کہ گزشتہ مرتبہ جب میں رکن اسمبلی بنا تھا تو میں نے اپنے حلقے کے لئے 1500 کروڑ روپے فنڈ فراہم کیا تھا ۔ اب جبکہ میں وزیر بنا ہوں تو اپنے حلقے کے لئے 15 ہزار کروڑ روپے فنڈ لانے کی کوشش ...

بھٹکل میں ریت سپلائی بحال کرنے کا مطالبہ لے کر زبردست احتجاجی مظاہرہ؛ ہنگامہ آرائی کے دوران اے سی کو سونپا گیا میمورنڈم

بھٹکل میں گذشتہ چھ ماہ سے ریت کی سپلائی بند ہونے کے خلاف مختلف تعمیراتی اداروں کے ذمہ داران اور تعمیراتی  کاموں کے مزدوروں نے آج بدھ کو بھٹکل میں زبردست احتجاج کیا اور ریت سپلائی بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔

کاروار: اُترکنڑا ضلع انتظامیہ نے کسانوں کے لئے کیا چاول خریداری رجسٹریشن مراکز کا آغاز

موجودہ مانسون سیزن کے دوران، ضلع ڈپٹی کمشنر کے. لکشمی پریا نے فوڈ ڈپارٹمنٹ کے اہلکاروں کو ہدایت دی کہ وہ ضلع کے کسانوں سے چاول کی خریداری کے لئے کم از کم معاون قیمت (ایم ایس پی) اسکیم کے تحت رجسٹریشن مراکز قائم کریں۔