نوکرشاہی میں ’لیٹرل انٹری‘ معاملہ: ’بی جے پی کا رام راجیہ آئین کو تباہ کر رہا‘، راہل گاندھی نے مودی حکومت پر کیا حملہ

Source: S.O. News Service | Published on 19th August 2024, 5:07 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 19/ اگست (ایس او نیوز /ایجنسی) مرکز کی مختلف وزارتوں میں جوائنٹ سکریٹری، ڈائرکٹروں اور ڈپٹی سکریٹریوں کے اہم عہدوں پر 'لیٹرل انٹری' (بغیر امتحان کی بحالی) کے ذریعہ 45 ماہرین کی تقرری کے مودی حکومت کے فیصلے پر سیاست گرم ہو گئی ہے۔ اس سلسلے میں کانگریس رہنما اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اتوار کے روز حکومت کے اس فیصلے کو او بی سی، ایس سی، ایس ٹی ریزرویشن کے خلاف بتایا تھا، اور اب آج (پیر) ایک بار پھر اس معاملے پر سوشل میڈیا سائٹ ’ایکس‘ پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے تازہ پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’لیٹرل انٹری دلتوں، او بی سی اور قبائلیوں پر حملہ ہے۔ بی جے پی کا رام راجیہ کا تبدیل شدہ ورژن آئین کو تباہ کرنے اور ’بہوجنوں‘ سے ریزرویشن چھیننے کی کوشش کرتا ہے۔‘‘

اس سے قبل راہل گاندھی نے اتوار کو ’ایکس‘ پر اپنے پوسٹ میں لکھا تھا کہ ’’نریندر مودی 'سنگھ لوک سیوا آیوگ' کی جگہ 'راشٹریہ سویم سیوک سنگھ' کے ذریعہ سول افسران کی بحالی کر کے آئین پر حملہ کر رہے ہیں۔ مرکزی حکومت کی مختلف وزارتوں میں اہم عہدوں پر لیٹرل انٹری کے ذریعہ بحالی کر کے سرعام ایس سی، ایس ٹی اور او بی سی طبقہ کے ریزرویشن کو چھینا جا رہا ہے۔"

راہل گاندھی نے اتوار کے روز کیے گئے پوسٹ میں یہ بھی لکھا تھا کہ "میں نے ہمیشہ کہا ہے کہ ٹاپ بیوروکریسی سمیت ملک کے سبھی اعلیٰ عہدوں پر محروم طبقوں کی نمائندگی نہیں ہے، اسے ٹھیک کرنے کے بجائے 'لیٹرل انٹری' کے ذریعہ انہیں اعلیٰ عہدوں سے اور بھی دور کیا جا رہا ہے۔ یہ یو پی ایس سی کی تیاری کر رہے باصلاحیت نوجوانوں کے حق پر ڈاکہ ہے اور محروم طبقوں کے ریزرویشن سمیت سماجی انصاف کے تصور پر گہری چوٹ ہے۔"

ایک نظر اس پر بھی

بلڈوزر کارروائیوں پر مایاوتی کی تشویش، ملک بھر کے لیے یکساں رہنما اصول کی ضرورت پر زور

اتر پردیش کی سابق وزیراعلیٰ اور بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی صدر مایاوتی نے ملک میں بڑھتے ہوئے بلڈوزر کارروائیوں پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مرکزی حکومت سے درخواست کی ہے کہ اس معاملے میں پورے ملک کے لیے یکساں رہنما اصول وضع کیے جائیں تاکہ انصاف کو یقینی بنایا ...

مرکزی حکومت کی 'ون نیشن ون الیکشن' کی منظوری، پارلیمنٹ میں بل پیش کرنے کی تیاریاں جاری

وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر قیادت کابینہ نے 'ون نیشن-ون الیکشن' (ایک ملک، ایک انتخاب) کی تجویز کو منظور کر لیا ہے۔ اس تجویز کے تحت ملک بھر میں تمام انتخابات، بشمول لوک سبھا، اسمبلی اور دیگر انتخابات، بیک وقت منعقد کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔ اس معاملے کی جانچ کے لیے سابق صدر ...

موسلا دھار بارش کے پیش نظر 11 ریاستوں میں الرٹ، یوپی کے 24 اضلاع میں سیلاب کا خطرہ

ملک کے مختلف حصوں میں بدھ کے روز بھی بارش کا سلسلہ جاری رہنے کی توقع ہے۔ قومی راجدھانی دہلی میں بھی اچھی بارش کے امکانات ہیں، جبکہ پہاڑی علاقوں سے میدانی علاقوں تک بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس سلسلے میں مرکز کے زیر انتظام 2 علاقوں سمیت 11 ریاستوں میں شدید بارش ...

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات: پہلے مرحلے کی ووٹنگ شروع، 24 سیٹوں پر 219 امیدواروں کا مقابلہ

جموں و کشمیر میں آج صبح 7 بجے سے اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹنگ کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ یہ انتخابات 10 سال کے بعد ہو رہے ہیں اور دفعہ 370 کے خاتمے اور ریاست کی تقسیم کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب ووٹرز وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے لیے اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔ ووٹنگ کا عمل شام 6 بجے تک جاری ...

کانگریس کا امت شاہ سے سوال: اگر منی پور میں حالات ٹھیک ہیں تو پی ایم مودی نے دورہ کیوں نہیں کیا؟

کانگریس نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے منی پور سے متعلق بیان کے بعد مرکزی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ پارٹی نے سوال اٹھایا ہے کہ اگر امت شاہ کے مطابق شمال مشرق کی اس ریاست میں حالات معمول پر ہیں تو وزیر اعظم نریندر مودی اب تک وہاں جانے کی ہمت کیوں نہیں دکھا پائے؟