کنداپور کے کاگیری میں طالب علم پر چڑھ گئی ٹِپّر لاری؛ طالب علم فوت

Source: S.O. News Service | Published on 1st October 2024, 6:58 PM | ساحلی خبریں |

کنداپور یکم / اکتوبر (ایس او نیوز) ایک بے قابو ٹِپّر لاری کی  ٹکر کے نتیجے میں ایک نوجوان کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی جس کی شناخت تعلقہ کے ناگور کے رہائشی دھنش کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ حادثہ منگل دوپہر کو اُس وقت پیش آیا جب  دھنش اپنے دیگر دو دوستوں کے ساتھ  کالج کی کلاسس ختم کرکے گھر لوٹ رہا تھا  کہ ایک ٹِپّر لاری اچانک پیچھے سے آکر فُٹ پاتھ پر چڑھتے ہوئے  دھنش کو ٹکر مارنے کے بعداُسے روندتے ہوئے آگے بڑھ گئی۔ بتایا گیا ہے کہ دھنش کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی، البتہ اس کے ساتھ چلنے والے دیگر دو دوست معجزاتی طور پر بچ گئے۔

واردات کے بعد سوشیل میڈیا پر حادثے کی وڈیو کلپ وائر ل ہوگئی جس میں دیکھا گیا ہے کہ  ٹِپّر لاری ایک کار کو ٹکر مارنے سے بچنے کی کوشش میں سڑک کنارے فٹ پاتھ پر چڑھتے ہوئے ایک نوجوان کو روندتے ہوئے آگے بڑھ رہی ہے۔

دھنش کوٹیشور میں واقع سرکاری کالج میں بی ایس سی (اول) کا طالب علم تھا۔

کنداپور ٹریفک پولیس نے کیس درج کر لیا ہے ۔ مزید تحقیقات جاری ہے ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کے کارکلا میں المناک سڑک حادثہ؛ بائک اور لاری کی ٹکر میں ایک ہی خاندان کے چار لوگوں کی موت

ضلع کے کارکلا میں پیش آئے ایک المناک سڑک حادثہ میں ایک ہی خاندان کے چار افراد اُس وقت ہلاک ہوگئے جب ایک بائک، جس پر پانچ لوگ سوار تھے، منی لاری کی ٹکر کی زد میں آگئی۔ حادثہ پیر کی دوپہر کو کارکلا-دھرمستھلا ہائی وے پر ہوسمارو پاجی گڈے کے قریب پیش آیا۔

بھٹکل انجمن کالج طلبہ سے دار العلوم ندوۃ العلماء لکھنو کے ناظم مولانا سید بلال حسنی ندوی کا خطاب

انجمن پی یو کالج بھٹکل میں دینی تعلیم کو تعلیمی نصاب کا ایک اہم حصہ سمجھا جاتا ہے۔ اس سلسلے میں ہر ماہ علماء کرام کو مدعو کرنا ایک اہم قدم ہے تاکہ طلبہ کو نہ صرف دینی معلومات حاصل ہوں بلکہ ان کے دلوں میں اسلام کی محبت اور جذبہ ایمانی بھی پیدا ہو۔ اس پروگرام کا مقصد طلبہ کے اخلاق و ...