کنداپور ہائی وے پر ٹینکر سے رستا ہوا آئیل - کئی  موٹر سائکلیں سڑک پر پھسل گئیں 

Source: S.O. News Service | Published on 8th September 2024, 11:12 AM | ساحلی خبریں |

کنداپور ،8 / ستمبر (ایس او نیوز) نیشنل ہائی وے 66 پر کنداپور کے کمباشی اور ہیمّاڈی علاقے میں ٹینکر سے رسنے والے آئیل کی وجہ سے کئی موٹر سائیکل سوار حادثوں کا شکار ہوگئے ۔
    
موصولہ رپورٹ کے مطابق آج صبح یہ معاملہ پیش آیا ہے ۔ آئیل رسنے کے ساتھ بارش ہونے کی وجہ سے پورا آئیل سڑک پر پھیل گیا اور سواریوں کے  لئے خطرناک صورتحال پیدا ہوگئی ۔ کمباشی، کنداپور، ہیماڈی وغیرہ میں دیکھتے ہی دیکھتے  یکے بعد دیگرے کئی موٹر بائک سوار گاڑیاں پھسلنے کی وجہ سے حادثے کا شکار ہوگئے ۔
    
اس صورت حال پر قابو پانے کے لئے پولیس نے سڑک کے ایک جانب موٹر گاڑیوں کی آمد و رفت پر روک لگا دی اور ایک ہی جانب سے ٹریفک کے لئے راستہ کھول دیا ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل میں 12 ربیع الاول کو پورے تزک و احتشام کے ساتھ نکالا گیا میلاد النبی ﷺ کا جلوس؛ نعت پاک اور نعرہ تکبیر کی گونج نے بھٹکل کی گلیوں کو کیا معطر

12 ربیع الاول کے موقع پر بھٹکل میں عید میلادالنبیﷺ کے جلوس کو ہر سال کی طرح اس بار بھی بھرپور تزک و احتشام کے ساتھ نکالا گیا۔ جلوس مختلف راستوں اور گلیوں سے گزرتا ہوا، نعت پاک اور "اللہ اکبر" کے نعروں کی صداؤں سے گونجتا رہا۔

منگلورو کے قریب بنٹوال میں اشتعال انگیز بیانات کے بعد کشیدگی

عید میلاد النبی کو لے کر  وشوا ہندو پریشد کے لیڈر شرن پمپ ویل  کی طرف سے اشتعال انگیز بیان کے بعد جب ر بنٹوال میونسپالٹی کے سابق چیرمین محمد شریف  نے اُنہیں اُسی  کے انداز میں جواب دینے کی  مبینہ   کوشش کے نتیجے میں آج  پیر صبح بنٹوال کے    بی سی روڈ علاقے میں ماحول کشیدہ ...

عالمی یوم جمہوریت کے موقع پر بھٹکل میں قائم ہوئی تاریخی انسانی زنجیر؛ وزیر منکال وئیدیا نے کی جمہوری نظام کو مستحکم کرنے کی اپیل

  بھٹکل تعلقہ میں عالمی یوم جمہوریہ کے موقع پر  شہر بھٹکل میں تاریخی انسانی زنجیر کا مظاہرہ دیکھنے کو ملا اور زوردار بارش بھی اس زنجیر کو توڑنے میں ناکام نظر آئی۔ ہائی اسکول اور کالج اسٹوڈینٹس سمیت  ٹیچرس، لیکچررس، سرکاری ملازمین اور بعض اداروں کے ذمہ داران   نے   حکومت ...