کنداپور میں الیکٹرک اسکوٹر کو لگی آگ سے دوسرا اسکوٹر بھی جل کر خاک

Source: S.O. News Service | Published on 15th September 2024, 1:03 PM | ساحلی خبریں |

کنداپور، 15 / ستمبر (ایس او نیوز) موڈوبیٹو علاقے میں ایک الیکٹرک اسکوٹر میں لگنے والی آگ نے قریب میں پارک کیے گئے دوسرے اسکوٹر کو اپنی لپیٹ میں لیا جس کی وجہ سے دونوں اسکوٹر جل کر خاک ہوگئے ۔ 
    
بتایا جاتا ہے کہ ایک گھر کے سامنے پارک کیے گئے الیکٹرک اسکوٹر میں اچانک آگ بھڑکی جس  کے شعلے اس کے قریب ہی پارک کیے گئے دوسرے ٹی وی ایس جوپیٹر اسکوٹر تک پھیل گئے ۔ اس طرح دونوں اسکوٹر جل کر خاک ہونے کے علاوہ گھر کے الیکٹرک میٹر بورڈ، فرش، دروازے، کھڑکیوں، دیواروں اور چھت کو بھی خاصہ نقصان پہنچا ۔ 
    
آتشزدگی کا یہ معاملہ صبح 4:30 کے قریب پیش آیا اور اس وقت گھر کے تمام افراد گہری نیند میں تھے ۔ گھر کے باہر ایک بڑے دھماکہ کی آواز سنائی دی تو وہ لوگ جاگ گئے اور باہر نکل کر دیکھا الیکٹرک اسکوٹر شعلوں میں گھرا ہوا تھا ۔ بجلی منقطع ہونے کی وجہ سے آگ بجھانے کے لئے پانی کا پمپ بھی استعمال نہیں کیا جا سکا ۔ آس پاس کے لوگوں نے آگ بجھانے کی کوشش کی اور قریب میں موجود ایک کار کو بھی دھکا دے کر دور لے گئے تا کہ وہ کار بھی آگ کی زد میں نہ آ جائے ۔
    
کوٹا پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر معائنہ کیا اور معاملہ درج کر لیا ۔ مزید تحقیقات جاری ہے ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل میں 12 ربیع الاول کو پورے تزک و احتشام کے ساتھ نکالا گیا میلاد النبی ﷺ کا جلوس؛ نعت پاک اور نعرہ تکبیر کی گونج نے بھٹکل کی گلیوں کو کیا معطر

12 ربیع الاول کے موقع پر بھٹکل میں عید میلادالنبیﷺ کے جلوس کو ہر سال کی طرح اس بار بھی بھرپور تزک و احتشام کے ساتھ نکالا گیا۔ جلوس مختلف راستوں اور گلیوں سے گزرتا ہوا، نعت پاک اور "اللہ اکبر" کے نعروں کی صداؤں سے گونجتا رہا۔

منگلورو کے قریب بنٹوال میں اشتعال انگیز بیانات کے بعد کشیدگی

عید میلاد النبی کو لے کر  وشوا ہندو پریشد کے لیڈر شرن پمپ ویل  کی طرف سے اشتعال انگیز بیان کے بعد جب ر بنٹوال میونسپالٹی کے سابق چیرمین محمد شریف  نے اُنہیں اُسی  کے انداز میں جواب دینے کی  مبینہ   کوشش کے نتیجے میں آج  پیر صبح بنٹوال کے    بی سی روڈ علاقے میں ماحول کشیدہ ...

عالمی یوم جمہوریت کے موقع پر بھٹکل میں قائم ہوئی تاریخی انسانی زنجیر؛ وزیر منکال وئیدیا نے کی جمہوری نظام کو مستحکم کرنے کی اپیل

  بھٹکل تعلقہ میں عالمی یوم جمہوریہ کے موقع پر  شہر بھٹکل میں تاریخی انسانی زنجیر کا مظاہرہ دیکھنے کو ملا اور زوردار بارش بھی اس زنجیر کو توڑنے میں ناکام نظر آئی۔ ہائی اسکول اور کالج اسٹوڈینٹس سمیت  ٹیچرس، لیکچررس، سرکاری ملازمین اور بعض اداروں کے ذمہ داران   نے   حکومت ...