مغربی بنگال کے گورنر سی وی آنند بوس پر اب ایک رقاصہ نے لگایا سنگین الزام؛ مشکل میں پڑگئے گورنر

Source: S.O. News Service | Published on 15th May 2024, 11:25 AM | ملکی خبریں |

کولکاتہ، 15/مئی (ایس او نیوز /ایجنسی) مغربی بنگال کے گورنر سی وی آنند بوس کے خلاف اب  ایک رقاصہ نے چھیڑ چھاڑ کا سنگین الزام عائد کیا ہے جس کے ساتھ ہی  گورنر کی مشکلات بڑھتی نظر آرہی ہے۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  رقاصہ نے پولیس تھانہ  میں شکایت درج کرائی ہے کہ  کچھ ماہ قبل وہ ایک مشہور موسیقار کے ذریعہ کولکاتا کے راج بھون گئی تھی۔ اس کے بعد ان کی گورنر سے بات چیت شروع ہو گئی۔ رقاصہ نے گورنر کے سامنے اپنے مسائل رکھے اور پھر انھوں نے اس کا مسئلہ حل کرنے کے لیے ایک افسر سے ملوانے کا وعدہ کیا۔

رقاصہ کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ گورنر اسے دہلی لے گئے اور ایک ہوٹل میں اس کے ساتھ بدسلوکی سے پیش آئے۔ مبینہ  متاثرہ  کا کہنا ہے کہ کچھ ماہ قبل انہوں نے اس تعلق سے  کولکاتا پولیس میں  اپنی شکایت بھی  درج کرائی تھی، لیکن یہ معاملہ تب سامنے آیا جب کولکاتا پولیس نے جانچ رپورٹ ریاستی سکریٹریٹ کو بھیجی۔ رقاصہ کا اس پورے معاملے میں کہنا ہے کہ دہلی کے ہوٹل میں یہ واقعہ 7-6 ماہ قبل پیش آیا تھا۔ اس کا دعویٰ ہے کہ اس نے فوراً اس کی شکایت کولکاتا پولیس کمشنر سے کی تھی۔

گورنر کے خلاف یہ دوسرا سنگین الزام ہے۔ کچھ ہفتہ قبل ہی راج بھون کی ایک خاتون غیر مستقل ملازمہ نے پولیس تھانہ میں  شکایت درج کرائی تھی۔ پولیس کو دیے گئے ان کے بیان کے مطابق گورنر نے خاتون کو ملازمت مستقل کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔ اس معاملہ کے سامنے آنے کے بعد سیاست شروع ہو گئی۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی سمیت ترنمول کانگریس لیڈران نے حملہ بولنا شروع کر دیا۔ گزشتہ دنوں وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے یہ بھی کہا کہ انھیں راج بھون جانے میں ڈر لگتا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ہماچل پردیش کی سنجولی مسجد کی بعض منزلوں کو منہدم کردیا گیا؛ کیا ہے پورا معاملہ

بی جے پی کارکنوں اور بعض ہندو تنظیموں کے شدید احتجاج اور مسجد کو گرانے کی بڑھتی مانگ کے بعد پتہ چلا ہے کہ وقف بورڈ نے ہماچل پردیش کی سنجولی مسجد کی بعض تعمیر شدہ منزلوں کو غیرقانونی قرار دیا ہے

کشن گنج میں تحفظ ناموس رسالت و اوقاف کی کمیٹی تشکیل؛ شانِ رسالت میں گستاخی برداشت نہیں کی جائے گی

معہد سنابل للبنات، تالباڑی چھترگاچھ میں بین المسالک علمائے کرام کی ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی جس میں تحفظ ناموس رسالت و اوقاف کے موضوع پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اس میٹنگ میں علاقے کے معروف علمائے دیوبند، علمائے اہل حدیث اور علمائے بریلوی نے شرکت کی اور ایک نئی کمیٹی تشکیل دی جس کا ...

جے پی سی میٹنگ میں وقف ترمیمی بل کو لے کر مسلم تنظیموں نے کی شدید مخالفت، اپوزیشن نے کیے تیز وتند سوالات؛ اے ایس آئی اہلکاروں پر جے پی سی کو گمراہ کرنے کا الزام ؛ مقدمہ درج کرنے کا انتباہ

وقف (ترمیمی) بل پر غور کرنے کے لیے تشکیل دی گئی جے پی سی کی چوتھی میٹنگ میں بھی زبردست ہنگامہ ہوا اور  اپوزیشن پارٹیوں کے ارکان پارلیمان نے تیز و تند سوالات کرتے ہوئے   ں محکمہ آثار قدیمہ کی طرف سے دی گئی پیشکش کو غلط قرار دیتے ہوئے میٹنگ میں ہنگامہ  برپا کیا۔

مدھیہ پردیش کے جبل پور میں سومناتھ ایکسپریس کے دو ڈبے پٹری سے اترگئے؛ رفتار دھیمی ہونے کی وجہ سے ٹل گیا بڑا حادثہ

مدھیہ پردیش کے جبل پور میں ایک ریل حادثہ پیش آیا ہے جہاں سومناتھ ایکسپریس کے 2 ڈبے پٹری سے اتر گئے۔ سومناتھ ایکسپریس اندور سے جبل پور آ رہی تھی کہ اسی دوران یہ ریلوے اسٹیشن کے پاس 'ڈی ریل' ہو گئی۔ ریلوے افسران کا کہنا ہے کہ ٹرین کے اسٹیشن پلیٹ فارم پہنچنے کی وجہ سے اس کی رفتار ...

بنگال اسمبلی میں منظور 'اپراجیتا' بل، پر بہت ساری خامیاں ہونے کا بنگال گورنر کا دعویٰ؛ غور کرنے صدرہند کو کیا گیا روانہ

مغربی بنگال کے گورنر سی وی آنند بوس نے اسمبلی سے منظور کردہ ’اپراجیتا بل‘ کو غور کے لیے صدر دروپدی مرمو کو بھیج دیا ہے۔ چیف سکریٹری منوج پنت نے دن کے وقت گورنر سی وی آنند بوس کو بل کی تکنیکی رپورٹ پیش کی تھی، اسے پڑھنے کے بعد گورنر نے بل کو مرمو کو بھیج دیا۔ واضح رہے کہ اپراجیتا ...