دنیا بھر کے 66 ممالک کے ایک ہزار عمرہ زائرین کی میزبانی کی منظوری

Source: S.O. News Service | Published on 18th November 2024, 6:36 PM | خلیجی خبریں |

 ریاض، 18/نومبر (ایس او نیوز /ایجنسی)  خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے دنیا بھر کے 66 ممالک کے ایک ہزار عمرہ زائرین کی میزبانی کی منظوری دے دی۔ حج، عمرہ اور زیارت کے لیے خادم حرمین شریفین کے پروگرام کے حصے کے طور پر  1446ھ کے دوران ان عازمین کی چار گروپوں میں میزبانی کی جائے گی جس پر عمل درآمد اور نگرانی وزارت اسلامی امور و دعوت و رہنمائی کرے گی۔

اس موقع پر وزارت اسلامی امور کے وزیر اور شاہ سلمان پروگرام برائے حج و عمرہ و زیارت کے  نگران اور جنرل سپروائزر شیخ ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے دنیا کے مختلف  ممالک کے مسلمانوں کو اپنے خرچ پر آسانی اور آرام و راحت کے ساتھ عمرہ، زیارت و حج ادا کرنے میں اپنی فراخدلانہ محبت، شفقت اور دلچسپی دکھائی ہے۔ 

 آل الشیخ نے کہا کہ دنیا بھر میں اس پروگرام کے  آغاز سے لے کر اب تک اس سے مستفید ہونے والے ممالک کی تعداد 140 سے زیادہ تک پہنچ چکی ہے۔ جہاں آنے والے شاہی مہمانوں کے مملکت آمد سے لے کر ان کی واپسی تک کو ایک مربوط نظام کے مطابق انہیں بہترین خدمات فراہم کی جاتی ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک حکومت نے مینگلور سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر تھمبے محی الدین کو طبی تعلیم اور شعبہ صحت میں شاندار خدمات پر نوازا راجیہ اُ تسوا ایوارڈ

مینگلور تعلقہ کے تھمبے سے تعلق رکھنے والے معروف صنعت کار اور طبی خدمات کے ماہر ڈاکٹر تھمبے محی  الدین کو حکومت کرناٹک نے ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں ریاستی راجیہ اُ تسوا ایوارڈ 2024 سے نوازا ہے۔ یہ ایوارڈ ان افراد کو دیا جاتا ہے جو مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دیتے ...

دبئی: 29 دسمبر سے شروع ہونے والے بی پی ایل کرکٹ ٹورنامنٹ کے لئے ٹیموں کے رجسٹریشن کاعمل آج سے شروع

بھٹکل پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کرکٹ ٹورنامنٹ کا 11واں ایڈیشن 29 دسمبر 2024 کو شروع ہوکر 26 جنوری 2025 کو یوم جمہوریہ کے موقع پر اختتام پذیر ہوگا۔ ٹیموں کے رجسٹریشن کا عمل آج، 2 نومبر سے شروع ہوچکا ہے جو 10 نومبر تک جاری رہے گا۔ ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 15 سنسنی خیز میچس ہوں گے، جو صرف ...

دُبئی اور امارات کے رہائیشوں کے لئے خوش خبری: تُھمبے گروپ کا عجمان کے الجُرف میں نئے کلینک کا افتتاح، جمعہ کو مفت خدمات کا اعلان

تُھمبے گروپ کے ہیلتھ کیئر ڈویژن نے متحدہ عرب امارات میں اپنی فیملی کلینکس کی نیٹ ورک کو وسعت دینے کے لیے عجمان کے علاقے الجُرف میں ایک نئے کلینک کا افتتاح کیا ہے اور جمعہ کو  مفت طبی خدمات فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔  تُھمبے گروپ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ  اس کلینک کا مقصد ...

دبئی میں AUZ ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے 128 کھلاڑیوں کا انتخاب؛ حیات شیخ اور ابوالحسن سب سے مہنگے کھلاڑی

بھٹکل و اطراف بھٹکل کے کھلاڑیوں پر مشتمل   دبئی میں 26/اکتوبر سے منعقد ہونے والے آوز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے لئے آوکشن کے ذریعے آٹھ ٹیموں نے زائد  پوانٹس کی بنیاد پر  128 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا۔ حالانکہ 225 کھلاڑیوں نے اپنے نام درج کرائے تھے۔