دہلی کو چار ماہ بعد بھی دلت میئر نہیں ملا، عآپ لیڈر نے بی جے پی اور ایل جی کو ذمہ دار ٹھہرایا

Source: S.O. News Service | Published on 27th July 2024, 5:35 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 27/جولائی (ایس او نیوز  /ایجنسی) دہلی میونسپل کارپوریشن کو ابھی تک درج فہرست ذات سے میئر نہیں مل سکا ہے۔ اس کو لے کر عام آدمی پارٹی اور بی جے پی کے درمیان ایک بار پھر مسلسل الزامات اور جوابی الزامات کا دور شروع ہو گیا ہے۔ حال ہی میں بی جے پی نے اس معاملے میں ایل جی کی مداخلت کی درخواست کی تھی اور نیا میئر حاصل کرنے میں مدد مانگی تھی۔ اس کا کہنا تھا کہ یہ صورتحال سی ایم کیجریوال کے استعفیٰ نہ دینے اور جیل سے حکومت چلانے کی ضد کی وجہ سے پیدا ہوئی ہے۔ وہیں، عآپ نے اس کے لئے بی جے پی کو مورد الزام ٹھہرایا اور لیفٹیننٹ گورنر سے جلد از جلد میئر کا انتخاب کرانے کا مطالبہ کیا۔

عام آدمی پارٹی کے لیڈر کلدیپ کمار نے بی جے پی اور ایل جی سے کہا کہ وہ دلت برادری کے بیٹے سے دہلی کا میئر بننے کا حق نہ چھینیں۔ اگر وہ میئر کے انتخاب کا عمل مکمل نہ کر کے ایک دلت کو دہلی کا میئر بننے سے روکتے ہیں تو دلت برادری بی جے پی کو سبق سکھانے کا کام کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ ڈی ایم سی ایکٹ 1957 کہتا ہے کہ پہلے سال ایک خاتون ایم سی ڈی کی میئر بنے گی، دوسرے سال جنرل کیٹیگری کا فرد اور تیسرے سال دلت برادری کا کوئی فرد میئر بنے گا۔ عام آدمی پارٹی نے دلت برادری سے تعلق رکھنے والے مہیش کھیچی کو میئر کے عہدے کے لیے اپنا امیدوار قرار دیا تھا اور ان کی جیت یقینی تھی لیکن دلت مخالف بی جے پی نے لیفٹیننٹ گورنر کے ذریعے انتخابات نہیں ہونے دئے۔

کلدیپ کمار نے کہا کہ بی جے پی نے نہ صرف دلتوں کی توہین کی ہے بلکہ ڈی ایم سی ایکٹ 1957 کی بھی خلاف ورزی کی ہے، جو دلت برادری کے کسی فرد کو ایک سال کے لیے میئر بننے کا حق دیتا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی اور اس کے لیفٹیننٹ گورنر دہلی کے دلت طبقہ کے لوگوں کے حقوق چھین رہے ہیں۔

کلدیپ کمار نے الزام لگایا کہ بی جے پی نے پہلے بھی بابا صاحب امبیڈکر کے آئین کو ختم کرنے کی بات کی تھی، جو دلتوں کے حقوق کی حفاظت کرتا ہے اور انہیں عزت کے ساتھ زندگی گزارنے کا حق دیتا ہے۔ بی جے پی پر سنگین الزام لگاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے لوگ بابا صاحب امبیڈکر کے آئین میں دلتوں کی فلاح و بہبود کے لیے جو دفعات بنائے گئے تھے ان سے نفرت کرتے ہیں۔ بی جے پی کے اس موقف پر عام آدمی پارٹی خاموش نہیں رہے گی۔ اگر اس پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی تو مستقبل میں دلت برادری اور عام آدمی پارٹی بڑے قدم اٹھائے گی۔

عآپ ممبر اسمبلی روہت مہرولیا نے کہا کہ بی جے پی کی ذہنیت ہمیشہ سے دلت مخالف رہی ہے۔ ملک کے آئین اور ایم سی ڈی کے ڈی ایم سی ایکٹ کے ذریعہ دلتوں اور پسماندہ طبقے کو دی گئی نمائندگی کے موقع کو نظر انداز کرتے ہوئے 26 اپریل کو ہونے والے میئر انتخابات کو ملتوی کر دیا گیا تھا۔ ایم سی ڈی میں بی جے پی کی 18 سال کی ناقص حکمرانی سے مایوس دہلی کے لوگوں نے عام آدمی پارٹی کو اکثریت دی۔ دہلی کی دلت برادری نے یکطرفہ طور پر عام آدمی پارٹی کو ووٹ دیا تھا۔ جن کے حقوق بی جے پی چھیننے کی کوشش کر رہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ہماچل پردیش کی سنجولی مسجد کی بعض منزلوں کو منہدم کردیا گیا؛ کیا ہے پورا معاملہ

بی جے پی کارکنوں اور بعض ہندو تنظیموں کے شدید احتجاج اور مسجد کو گرانے کی بڑھتی مانگ کے بعد پتہ چلا ہے کہ وقف بورڈ نے ہماچل پردیش کی سنجولی مسجد کی بعض تعمیر شدہ منزلوں کو غیرقانونی قرار دیا ہے

کشن گنج میں تحفظ ناموس رسالت و اوقاف کی کمیٹی تشکیل؛ شانِ رسالت میں گستاخی برداشت نہیں کی جائے گی

معہد سنابل للبنات، تالباڑی چھترگاچھ میں بین المسالک علمائے کرام کی ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی جس میں تحفظ ناموس رسالت و اوقاف کے موضوع پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اس میٹنگ میں علاقے کے معروف علمائے دیوبند، علمائے اہل حدیث اور علمائے بریلوی نے شرکت کی اور ایک نئی کمیٹی تشکیل دی جس کا ...

جے پی سی میٹنگ میں وقف ترمیمی بل کو لے کر مسلم تنظیموں نے کی شدید مخالفت، اپوزیشن نے کیے تیز وتند سوالات؛ اے ایس آئی اہلکاروں پر جے پی سی کو گمراہ کرنے کا الزام ؛ مقدمہ درج کرنے کا انتباہ

وقف (ترمیمی) بل پر غور کرنے کے لیے تشکیل دی گئی جے پی سی کی چوتھی میٹنگ میں بھی زبردست ہنگامہ ہوا اور  اپوزیشن پارٹیوں کے ارکان پارلیمان نے تیز و تند سوالات کرتے ہوئے   ں محکمہ آثار قدیمہ کی طرف سے دی گئی پیشکش کو غلط قرار دیتے ہوئے میٹنگ میں ہنگامہ  برپا کیا۔

مدھیہ پردیش کے جبل پور میں سومناتھ ایکسپریس کے دو ڈبے پٹری سے اترگئے؛ رفتار دھیمی ہونے کی وجہ سے ٹل گیا بڑا حادثہ

مدھیہ پردیش کے جبل پور میں ایک ریل حادثہ پیش آیا ہے جہاں سومناتھ ایکسپریس کے 2 ڈبے پٹری سے اتر گئے۔ سومناتھ ایکسپریس اندور سے جبل پور آ رہی تھی کہ اسی دوران یہ ریلوے اسٹیشن کے پاس 'ڈی ریل' ہو گئی۔ ریلوے افسران کا کہنا ہے کہ ٹرین کے اسٹیشن پلیٹ فارم پہنچنے کی وجہ سے اس کی رفتار ...

بنگال اسمبلی میں منظور 'اپراجیتا' بل، پر بہت ساری خامیاں ہونے کا بنگال گورنر کا دعویٰ؛ غور کرنے صدرہند کو کیا گیا روانہ

مغربی بنگال کے گورنر سی وی آنند بوس نے اسمبلی سے منظور کردہ ’اپراجیتا بل‘ کو غور کے لیے صدر دروپدی مرمو کو بھیج دیا ہے۔ چیف سکریٹری منوج پنت نے دن کے وقت گورنر سی وی آنند بوس کو بل کی تکنیکی رپورٹ پیش کی تھی، اسے پڑھنے کے بعد گورنر نے بل کو مرمو کو بھیج دیا۔ واضح رہے کہ اپراجیتا ...