دہلی حکومت کے ذریعہ کوچنگ ریگولیشن ایکٹ لانے کا اعلان کر طلبا کو گمراہ کیا جا رہا: دیویندر یادو

Source: S.O. News Service | Published on 1st August 2024, 1:04 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، یکم اگست (ایس او نیوز /ایجنسی)  راجندر نگر میں بیسمنٹ میں پانی بھرنے کے بعد ڈوب کر ہلاک ہونے والے طلبا کو انصاف دلانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کانگریس کارکنان نے آج دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو کی قیادت میں سبھی 280 بلاک کانگریس کمیٹی نے کینڈل مارچ نکالا۔ اس کینڈل مارچ میں مقامی طلبا، رہائشی عوام، کانگریس کارکنان سمیت بلاک و ضلع سطح کے افسران اور بوتھ سطح کے کارکنان بھی شامل ہوئے۔

اس موقع پر دیویندر یادو نے کہا کہ مرکز اور دہلی میں برسراقتدار بی جے پی و عآپ طلبا کو انصاف دلانے کی جگہ ان کی موت پر سیاست کر رہی ہے۔ جانچ کے نام پر مرکزی حکومت کی وزارت داخلہ نے افسران کی کمیٹی تشکیل دے کر اور دہلی کی وزیر آتشی نے مجسٹریٹ جانچ کا اعلان کر کے صرف معاملے کو دبانے کے لیے لیپاپوتی کی ہے۔ دہلی پولیس نے ان سے بھی آگے بڑھ کر تھار گاڑی ڈرائیور کو گرفتار کر کے اسے قصوروار ٹھہرانے کی اسکرپٹ تیار کر لی ہے۔ انھوں نے سوال کیا کہ کیا بارش میں گاڑی چلانے والوں کو بھی دہلی پولیس قصوروار ثابت کرے گی؟

دیویندر یادو کا کہنا ہے کہ کیجریوال حکومت میں وزیر تعلیم آتشی کا طلبا کے نمائندہ وفد کو یقین دلانا کہ قصورواروں کو سزا ملے گی، پوری طرح گمراہ کن ہے۔ دہلی کانگریس صدر نے سوال کیا کہ جب دہلی حکومت اور دہلی میونسپل کارپوریشن دونوں پر عآپ قابض ہے، پھر قصوروار کسے بنائیں گے اور سزا کسے دلائی جائے گی۔ انھوں نے یہ بھی پوچھا کہ کچھ افسران کو معطل کر اور چھوٹے ٹھیکیداروں پر کارروائی کر کے عآپ طلبا کی موت کے لیے ذمہ دار بڑے لوگوں کو بچانے کی کوشش تو نہیں کر رہی؟

دہلی کانگریس صدر نے پارٹی کارکنان کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ راجندر نگر حادثہ کے بعد دہلی حکومت نے کوچنگ انسٹی ٹیوٹ ریگولیشن ایکٹ لانے کا اعلان کیا ہے جو طلبا کو گمراہ کرنے کے لیے ہے۔ ایسا اس لیے کیونکہ 2020 میں سورت واقعہ کے بعد آناً فاناً میں ایک ریگولیشن بنانے کا اعلان کیا گیا تھا، اور کچھ اسی طرح کوچنگ انسٹی ٹیوٹ کے مسائل کا حل نکالنے کی جگہ مشورہ طلب کر اسے بھی ایونٹ بنانے میں کچھ لوگ مصروف ہیں۔ دیویندر یادو نے کہا کہ اعلیٰ عہدوں کے امتحانات کی تیاری کر رہے طلبا کے مسائل کا حل نکالنے کے لیے کیجریوال حکومت کوچنگ انسٹی ٹیوٹ اور پی جی کے لیے مستقل سیکورٹی گائیڈلائنس لائے اور ماسٹر پلان 2041 کی تجویز کے مطابق کوچنگ سنٹر اور پی جی اسٹینڈنگ ریگولیشن ایکٹ بنانے پر کام کرے۔

ایک نظر اس پر بھی

مہاراشٹر: امیر ترین امیدوار کی دولت میں پانچ سال میں 575 فیصد اضافہ

 مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے لیے نامزدگی کا عمل مکمل ہو چکا ہے، اور امیدواروں نے اپنے حلف نامے جمع کراتے ہوئے اپنے اثاثوں کی تفصیلات فراہم کی ہیں۔ تمام امیدواروں میں سب سے امیر پراگ شاہ ہیں، جن کے انتخابی حلف نامے کے مطابق ان کے اثاثوں کی کل مالیت 3383.06 کروڑ روپے ہے۔ اطلاعات کے ...

ڈیجیٹل اریسٹ اور سائبر فراڈ میں اضافہ، وزارت داخلہ نے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی

  ہندوستان میں بڑھتے ہوئے سائبر جرائم اور ڈیجیٹل اریسٹ کے واقعات کو کنٹرول کرنے کے لیے وزارت داخلہ (ایم ایچ اے) نے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی ہے، جس کی نگرانی داخلی سکیورٹی کے سیکرٹری کریں گے۔ یہ اقدام وزیراعظم نریندر مودی کی ’من کی بات‘ کے 115ویں ایپی سوڈ میں دیے گئے ہدایت ...

ریلوے اسٹیشنوں پر بھیڑ قابو کرنے کے لیے محکمہ ریل کا اقدام، زیادہ سامان پر جرمانہ عائد ہوگا

کچھ دن پہلے ممبئی کے باندرہ ٹرمینس پر ایک حادثہ پیش آیا تھا جب ٹرین میں سوار ہونے کے دوران بھگدڑ مچ گئی تھی، جس کے نتیجے میں کئی لوگ شدید زخمی ہوئے۔ ایسے حادثات سے بچنے اور ٹرین و پلیٹ فارم پر بھیڑ کو کنٹرول کرنے کے لیے مغربی ریلوے نے نیا حکم جاری کیا ہے۔ محکمہ ریلوے کے مطابق، ...

دہلی میں پراپرٹی رجسٹریشن کی نئی پالیسی کی منظوری، اب کہیں سے بھی ممکن

  دہلی کے شہریوں کے لیے پراپرٹی رجسٹریشن کا عمل اب مزید سہل ہوگیا ہے۔ وزیر اعلیٰ آتشی نے 'اینی ویئر رجسٹریشن' پالیسی کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت لوگ اپنی مرضی کے مطابق دہلی کے کسی بھی سب رجسٹرار آفس میں اپنی پراپرٹی کا رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔ اس نئی پالیسی کے ذریعے شہریوں کو ...

وقف بل: بی جے پی ایم پی کا وجئے پورہ تنازعے پر جے پی سی کو خط، کانگریس کا ردعمل – ’معاملہ حل ہو چکا‘

’وقف (ترمیمی) بل 2024‘ پر غور کے لیے بنائی گئی جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) کو بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ تیجسوی سوریہ نے ایک خط ارسال کیا ہے۔ اس خط میں انہوں نے کرناٹک کے وجئے پورہ ضلع میں وقف جائیداد کے تنازعے کا ذکر کیا اور کمیٹی سے درخواست کی کہ وہ اس معاملے میں متاثرہ کسانوں ...

مہاراشٹر انتخاب:6 نومبر کو ایک اسٹیج پر راہل، ادھو اور شرد؛ انتخابی گارنٹیوں کا اعلان متوقع

مہاراشٹر میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ انتخابی ریلیاں اور اجلاس تیزی سے جاری ہیں، اور کانگریس نے حالیہ پریس کانفرنس میں اعلان کیا ہے کہ مہاوکاس اگھاڑی (ایم وی اے) کے سرکردہ رہنما، راہل گاندھی، ادھو ٹھاکرے، اور شرد پوار، جلد ہی ایک اسٹیج پر نظر ...