کاروار: بائک کو ٹکر دے کر انجان سواری فرار : دو ہلاک
کاروار: 7؍جون(ایس اؤ نیوز ) بائک پر سفرکے دورا ن بائک کو انجان سواری ٹکر دے کر فرار ہونے کے نتیجےمیں دو افراد ہلاک ہونے کا واقعہ تعلقہ کے پوسٹ چنڈیا کے قریب منگل کی رات پیش آیا ہے۔
مرنے والوں کی شناخت مُدگا کے مکین لنگ راج تانڈیل (39) اور آمدلی کے مکین سندیپ گنگا (31) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ مہلوک لنگ راج تانڈیل اپنی بائک کے ذریعے کاروار سے مدگا کی طرف روانہ ہوا تھا جس کے دوران پوسٹ چنڈیا کے قریب سندیپ نے بائک سوار لنگ راج کو ہاتھ کے اشارے سے رکنے کےلئے کہاتو لنگ راج ، سندیپ کو لےکر آگے روانہ ہوا۔ دونوں بائک کے ذریعے پوسٹ چنڈیا سے گزرتے ہی ایک انجان سواری نے ٹکر دے کر فرار ہوگئی ۔ حادثے کا شکار بائک سواروں میں سندیپ جائے وقوع پر ہی ہلاک ہواتو ضلع اسپتال جانے کے دوران لنگ راج نے بھی دم توڑ دیا۔ دیہی پولس تھانہ انسپکٹر کوسومادھار نے جائےو قوع کا دورہ کرتےہوئے معائنہ کرنے کے بعد دیہی پولس تھانے میں کیس درج کیا ہے۔