کاروار میں ایک تاجر کا ہوا وحشناک قتل  

Source: S.O. News Service | Published on 22nd September 2024, 6:04 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

کاروار ، 22 / ستمبر (ایس او نیوز) کاروار تعلقہ کے ہنکونا نامی علاقے میں پونے سے تعلق رکھنے والے ایک تاجر کو آج علی الصبح  وحشتناک انداز میں قتل کر دیا گیا ۔
    
بتایا جاتا ہے کہ مقتول تاجر کا نام وناَئیک نائک (52 سال) ہے اور وہ گاوں کے مذہبی تہوار میں شرکت کی  غرض سے گزشتہ شہر میں آیا ہوا تھا ۔ آج صبح 5 بجے کے قریب جب وہ پونے واپس لوٹنے کے لئے کار میں اپنا سامان رکھنے کے لئے باہر آیا تھا تو اچانک چار پانچ اجنبی قاتلوں نے اس پر تلواروں اور چاقووں سے حملہ کرکے موقع پر ہی ڈھیر کر دیا ۔ ونائیک کی بیوی وئیشالی جو باتھ روم میں تھی اس پر بھی حملہ کرکے سنگین طور پر زخمی کیا گیا ۔
    
معلوم ہوا ہے کہ شہر میں ونائیک کا کوئی کاروباری تعلق نہیں ہے ۔ اس کا بیٹا امریکہ میں زیر تعلیم ہے ۔ اس کا قتل کس نے کیا ہے اور کیوں کیا ہے اس بارے میں ابھی کوئی سراغ ہاتھ نہیں لگا ہے ۔ ونائیک کی بیوی کو علاج کے لئے ضلع اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔
    
واردات کی خبر ملتے ہی ضلع ایس پی نارائین سمیت دیگر پولیس افسران نے موقع پر پہنچ کر معائنہ کیا ۔ چیتاکول پولیس نے معاملہ درج کیا ہے ۔ ڈی وائی ایس پی گریش کی قیادت میں کیس کی تحقیقات کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے ۔     

ایک نظر اس پر بھی

کاروار : رکن اسمبلی ستیش سئیل کو ملی ہائی کورٹ سے راحت - نچلی عدالت کی سزا معطل - جیل سے رہائی کا راستہ ہوا صاف 

کانگریس پارٹی کے انکولہ - کاروار رکن اسمبلی ستیش سئیل کو اس وقت بڑی راحت ملی جب بیلے کیری سے لاپتہ میگنیز معاملے میں نچلی خصوصی عدالت کی ذریعہ سنائی گئی سزا کو کرناٹکا ہائی کورٹ کی ایک بینچ نے معطل کر دیا اور اسی کے ساتھ ستیش سئیل اور دیگر افراد کی ضمانت بھی منظور کر دی ۔

بھٹکل - ہوناور اسمبلی حلقے کے لئے 15 ہزار کروڑ روپے فنڈ فراہم کیا جائے گا ۔ وزیر منکال وئیدیا کا اعلان

بھٹکل - ہوناور حلقے کے رکن اسمبلی اور وزیر منکال وئیدیا نے ماروکیری میں عوامی رابطے کے اجلاس میں کہا کہ گزشتہ مرتبہ جب میں رکن اسمبلی بنا تھا تو میں نے اپنے حلقے کے لئے 1500 کروڑ روپے فنڈ فراہم کیا تھا ۔ اب جبکہ میں وزیر بنا ہوں تو اپنے حلقے کے لئے 15 ہزار کروڑ روپے فنڈ لانے کی کوشش ...

بھٹکل میں ریت سپلائی بحال کرنے کا مطالبہ لے کر زبردست احتجاجی مظاہرہ؛ ہنگامہ آرائی کے دوران اے سی کو سونپا گیا میمورنڈم

بھٹکل میں گذشتہ چھ ماہ سے ریت کی سپلائی بند ہونے کے خلاف مختلف تعمیراتی اداروں کے ذمہ داران اور تعمیراتی  کاموں کے مزدوروں نے آج بدھ کو بھٹکل میں زبردست احتجاج کیا اور ریت سپلائی بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔

کاروار: اُترکنڑا ضلع انتظامیہ نے کسانوں کے لئے کیا چاول خریداری رجسٹریشن مراکز کا آغاز

موجودہ مانسون سیزن کے دوران، ضلع ڈپٹی کمشنر کے. لکشمی پریا نے فوڈ ڈپارٹمنٹ کے اہلکاروں کو ہدایت دی کہ وہ ضلع کے کسانوں سے چاول کی خریداری کے لئے کم از کم معاون قیمت (ایم ایس پی) اسکیم کے تحت رجسٹریشن مراکز قائم کریں۔

ہریانہ میں شدید کہرے اور آلودگی کا مسئلہ، 11 اضلاع میں آرینج الرٹ، 8 شہر خراب ہوا کی کیفیت میں شامل

ہریانہ اور اس کے ملحقہ علاقوں میں شدید کہرے کی صورتحال جاری ہے، جس کا اثر عوامی زندگی پر پڑ رہا ہے اور لوگوں کو متعدد مشکلات کا سامنا ہے۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات نے 16 نومبر تک ہریانہ میں کہرے کی شدت کو لے کر الرٹ جاری کیا ہے۔ اس دوران، جمعہ کے روز ہریانہ کے 8 شہروں سمیت ملک کے 22 ...

سری لنکا میں ہوئے انتخابات میں دسانائیکے کی پارٹی کو ملی زبردست کامیابی، 159 سیٹوں پر درج کی جیت

سری لنکا کے حالیہ عام انتخاب میں صدر انورا دسانائیکے کی قیادت میں نیشنل پیپلز پاور (این پی پی) اتحاد نے شاندار کامیابی حاصل کی ہے، جسے دو تہائی اکثریت ملی ہے۔ یہ جیت سری لنکا کی انتخابی تاریخ کی سب سے بڑی کامیابیاں میں سے ایک قرار دی جا رہی ہے، کیونکہ این پی پی نے 225 پارلیمانی ...

راجستھان ضمنی انتخاب: ایس ڈی ایم پر حملے کے بعد فرار آزاد امیدوار نریش مینا گرفتار

راجستھان کے ٹونک ضلع میں دیولی-اونیارا اسمبلی حلقے کے ضمنی انتخابات کے دوران آزاد امیدوار نریش مینا کے پرتشدد رویے کے باعث گاؤں سمراوتا میں کشیدگی پھیل گئی۔ اطلاعات کے مطابق نریش مینا نے ایس ڈی ایم کو تھپڑ مارا، جس کے بعد حالات بگڑ گئے۔ بدھ کی رات سے پولیس نے نریش مینا کی ...

بابا صدیقی قتل کیس میں بڑا انکشاف، شوٹر نے اسپتال کے باہر موجودگی کی تصدیق کردی

نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے رہنما بابا صدیقی کے قتل کیس میں ایک اہم موڑ سامنے آیا ہے، جہاں مشتبہ شوٹر شیوکمار گوتم نے پولیس کے سامنے اہم انکشافات کیے ہیں۔ کرائم برانچ کی تفتیش کے دوران گوتم نے بتایا کہ بابا صدیقی پر حملہ کرنے کے بعد وہ لیلاوتی اسپتال پہنچا تھا تاکہ ان ...

عدالت نے عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے امانت اللہ خان کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا

دہلی کی راؤز ایونیو کورٹ نے دہلی وقف بورڈ سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں عام آدمی پارٹی (عآپ) کے ایم ایل اے امانت اللہ خان کو بڑی راحت دی ہے۔ عدالت نے حکم دیا کہ ان کے خلاف کارروائی کے لیے ضروری قانونی منظوری حاصل نہیں کی گئی تھی، جس کے باعث ان کی رہائی کا فیصلہ کیا گیا۔ اس فیصلے کے ...

تمل ناڈو میں موسلا دھار بارش: محکمہ صحت کی جانب سے وائرل بیماریوں کے پھیلاؤ کا انتباہ

تمل نادو کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کے بعد ریاست کے صحت کے محکمے نے ڈینگی، انفلوئنزا اور وائرل بیماریوں کے پھیلاؤ کے حوالے سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔