کاروار : اقلیتی طلباء کے لیے بی۔ایڈ کورس کی اسکالرشپ کے لیے درخواستیں مطلوب

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 7th December 2024, 9:21 PM | ساحلی خبریں |

کاروار، 7 دسمبر (ایس او نیوز): محکمہ اقلیتی بہبود کی جانب سے 2024-25 کے لیے سرکاری، منظور شدہ اور نجی کالجوں میں بی۔ایڈ (این۔سی۔ٹی۔ای۔ سے منظور شدہ) کورسز میں تعلیم حاصل کرنے والے اقلیتی طلباء (مسلمان، عیسائی، جین، بدھ، پارسی، سکھ) کے لیے اسکالرشپ کی درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔

اسکالرشپ کے لیے درخواست دینے والے طلباء کے والدین کی سالانہ آمدنی 6 لاکھ روپے سے کم ہونی چاہیے۔ درخواست دینے والے طلباء  کے لئے ضروری ہوگا کہ  اُس نے  پچھلے سال کے سالانہ امتحانات میں کم از کم 50 فیصد نمبرات حاصل کئے ہوں۔ اسکالرشپ کے تحت ہر سال 25,000 روپے کی خصوصی مالی امداد دی جائے گی، جو کہ کورس کی مدت کے لحاظ سے دو سال تک فراہم کی جائے گی۔

درخواستیں دینے کی آخری تاریخ 25 دسمبر ہے اور درخواست سرکاری ویب سائٹ کے ذریعے جمع کرانی ہوگی۔

مزید معلومات اور درخواست دینے کے لیے طلباء ویب سائٹ: https://sevasindhu.karnataka.gov.in/ پر کلک کرکے وزٹ کرسکتے ہیں  یا اپنے متعلقہ تعلقہ کے اقلیتی معلوماتی مرکز یا ضلع محکمہ اقلیتی بہبود ، کاروار سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ محکمہ کے ضلعی آفیسر نے یہ اعلان کیا ہے کہ مزید جانکاری کے لئے220336  ۔  08382 - یا محکمہ اقلیتی بہبود  کی ہیلپ لائن 8277799990 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

For report in English, click here

ایک نظر اس پر بھی

سداپورگھاٹ پر کار حادثہ، بھٹکل کے ایک استاد کی موت، پانچ دیگر زخمی

سداپور گھاٹ پرماون گُنڈی کے قریب ہوئے ایک کار حادثے میں بھٹکل کے ایک استاد کی موقع پرہی موت ہوگئی جبکہ دیگر پانچ زخمی ہوگئے، تمام زخمیوں کو سداپور سرکاری اسپتال میں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد اُس سے دو کو زائد علاج کے لئے کنداپور شفٹ کیا گیا ہے۔ حادثہ بدھ کی دوپہر اس ...

اتر کنڑا کے 40 معاملوں کے ساتھ ریاست میں زچگی کے دوران 3364 اموات 

ریاست میں زچگی کے دوران خواتین اور بچوں کی موت پر حزب اختلاف نے جو ہنگامہ مچا رکھا ہے ، اس کے جواب میں ریاستی حکومت کی جانب سے جو اعداد و شمار پیش کیے گئے ہیں اس کے مطابق گزشتہ پانچ برسوں کے دوران زچگی کے دوران جملہ 3364 کی خواتین کی موت واقع ہوئی ہے جس میں اتر کنڑا ضلع سے 40 معاملے ...

مرڈیشور سمندر میں غرق ہونے والی طالبات کی نعشیں برآمد، حکام کی غفلت اور حفاظتی انتظامات پر سوالات

منگل کو مرڈیشورسمندر میں جو چار طالبات غرق ہوکر لاپتہ ہوگئیں تھیں، اُن میں سے ایک  کی نعش کل ہی برآمد کرلی گئی تھی، جبکہ بقیہ تینوں نعشوں کو آج بدھ صبح  برآمد کرلیا گیا۔