کرناٹک حکومت نے بجلی کے نرخوں میں کمی کا حکم جاری کیا
بنگلورو،29/ فروری (ایس او نیوز) کرناٹک الیکٹرسٹی ریگولیٹری کمیشن (کے ای آرسی ) نے چہار شنبہ کے روز بجلی کے نرخوں میں کمی کا حکم جاری کیا ہے۔ 100 سے زائد یونٹ استعمال کرنے والوں کے لیے ہر یونٹ پر 1 روپے 10 پیسے کی کمی کی گئی ہے۔ اسی طرح کمرشیل صارفین کے لیے ریٹ میں 1 روپے 25 پیسے کی کمی کی گئی ہے۔ اسپتالوں اور تعلیمی اداروں کے لیے 40 پیسے فی یونٹ کی کمی کی گئی ہے اور نئی شرح کا اطلاق یکم مارچ سے صرف 100 سے زائد یونٹ استعمال کرنے والوں پر ہوگا۔ نجی آبپاشی استعمال کرنے والوں کیلئے 2 روپے کی کٹوتی کی گئی ہے۔ لیکن نئی شرح صرف ان لوگوں پر لاگو ہوگی جو اوسطاً 100 یونٹس سے زیادہ کی قیمت میں کمی کا فائدہ اٹھاتے ہیں۔