کرناٹک ہائی کورٹ کے جسٹس اور اترا کنڑ کے انتظامی جج کے. نٹراجن کا بھٹکل کورٹ دورہ؛ وکلاء تنظیم نے کیا بھٹکل میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کورٹ بنچ کے قیام کا مطالبہ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 1st October 2023, 9:17 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل یکم اکتوبر (ایس او نیوز) کرناٹک ہائی کورٹ کے جسٹس اور اترا کنڑ ڈسٹرکٹ  کے ایڈمنسٹریٹو جج   کے ۔ نٹراجن نے اتوار کی صبح بھٹکل کورٹ کمپلیکس کا دورہ کیا اور اس کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر بھٹکل بار اسوسی ا یشن کی طرف سے ان کا خیر مقدم کیا گیا اور ان کی تہنیت کی گئی۔

اس موقع پر وُکلاء تنظیم نے موصوف کو ایک میمورنڈم پیش کرتے ہوئے  بھٹکل کورٹ کامپلیکس کے تعمیری کام میں تیزی لانے  اور ایک نئی عمارت تعمیرکرنے کی درخواست کی، ساتھ ساتھ  بھٹکل عدالت میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کورٹ بینچ کے قیام کا بھی  مطالبہ کیا۔

جسٹس نٹراجن  نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ   بھٹکل بار ایسوسی ایشن اگرچہ چھوٹی ہے، لیکن عدلیہ میں اس کا تعاون بہت زیادہ ہے۔ انہوں نے اپنی اس خواہش کا اظہار کیا کہ یہاں کے نوجوان وکلاء مستقبل میں جوڈیشل سروس میں شامل ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ آپ نے بھٹکل میں ایک نئی عمارت کے لیے کہا ہے اور یہ پہلے ہی منظوری کے مرحلے میں ہے لہٰذا  جلد ہی عمارت کی منظوری کے لیے کارروائی کی جائے گی۔بھٹکل میں  ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کورٹ  کے تعلق سے   انہوں نے وعدہ کیا کہ وہ  بنگلور جانے کے بعد اس معاملے پر کارروائی کریں گے اور ضلعی عدالت یا عبوری عدالت کی اضافی بنچ کی منظوری کے لئے اپنی جانب سے کوشش کریں گے۔

بار ایسوسی ایشن کے صدر ایڈوکیٹ گنیش ایم  دیواڑیگا نے پروگرام کی صدارت کی۔ عدالت کی نئی عمارت  تعمیر کرنے کے لئے قائم کی گئی  کمیٹی کے چیئرمین ایم ایل نائک نے نئی عمارت کی منظوری اور ڈسٹرکٹ کورٹ بنچ کے قیام کی درخواست پیش کی۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ سیشن جج جی ایس۔ اُدے کمار، سینئر سول جج کانتا کورانی، پرنسپل سول جج ونود بالا نائک وغیرہ موجود تھے۔

سینئر ایڈوکیٹ اور نوٹری آر آر شریٹھی نے استقبال کیا اور تعارفی تقریر کی۔
اس سے قبل  جسٹس کے. نٹراجن نے کورٹ کمپلیکس کے کورٹ ہال، ججوں کے کوارٹرز اور اس جگہ کا معائنہ کیا جہاں نئی ​​عمارت کی تعمیر کی تجویز  ہے۔ اس موقع پر سینئر ایڈوکیٹ جے ڈی نائک ،  وکٹر گومز، ایس بی بومئی، ناگراج ای ایچ موجود تھے۔  سابق صدر پانڈو نائک ،  شنکرکے۔ نائک، وی آر صراف، ایم جے نائک، بار ایسوسی ایشن کے سکریٹری ناگراج نائک، اسسٹنٹ پبلک پراسیکیوٹر وویک نائک، ایڈوکیٹ رویندرا، ایم ٹی نائک، نارائن نائک، آر جی نائک، ایشورا نائک، جی ایس دیواڈیگا سمیت  عدالتی عملہ بھی موجود تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں شیرور کے پاس گنگاولی ندی سے مٹی نکالنے کے لئے لائی جا رہی ہے مشین بردار کشتی

انکولہ تعلقہ کے شیرور کے پاس جہاں پچھلے دو مہینے قبل پہاڑی چٹان کھسکنے کا خوفناک حادثہ پیش آیا تھا  اور ایک لاری ڈرائیور سمیت  دب کر لاپتہ ہوگئی تھی، آج تک اُس لاری اور ڈرائیور  کا پتہ نہیں چل پایا ہے، لیکن اب  وہاں بہنے والی گنگاولی ندی کی صفائی کرنے اور مٹی کا ڈھیر ہٹانے کے ...

کنداپور میں بے قابو اسکول وین الیکٹرک پول سے ٹکرا گئی - ڈرائیور شدید زخمی

نیشنل ہائی وے 66 پر تھوکٹو بس اسٹاپ کے قریب پیش آئے سڑک حادثے میں ایک تیز رفتار اسکول وین بے قابو ہو کر سڑک کنارے موجود ہائی ماسٹ الیکٹرک پول سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ایک طرف وین کا اگلا حصہ بری طرح تباہ ہو گیا تو دوسری طرف وین ڈرائیور کے سر میں شدید چوٹ آئی جسے علاج کے ...

بنٹوال : میلاد کے جلسے میں گئی خاتون کے گھر پر چوری - لٹیروں نے1.33 لاکھ روپے مالیت  کے زیور اور نقدی پر ہاتھ صاف کیا  

بنٹوال تعلقہ کے مونٹی مارو گاوں میں اسماء نامی خاتون کے لئے میلاد کے جلسے میں شرکت اس وقت مہنگی پڑی جب اس کے گھر میں گھس کر چوروں نے سونے کے زیورات سمیت نقدی پر ہاتھ صاف کر دیا ۔

دکشن کنڑا میں 'بندر بخار' کا خطرہ - بین الاقوامی مسافروں کی ہوگی طبی جانچ 

دکشن کنڑا کے محکمہ صحت عامہ نے کیرالہ میں 'بندر بخار' (منکی فیور) کے  علاوہ نیفا وائرس کی وجہ سے ہوئی دو اموات کو دیکھتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا ہے اور پورے ضلع میں سخت نگرانی کے احکامات جاری کیے ہیں ۔