مداح کے قتل کیس میں اداکار درشن کو کرناٹک ہائی کورٹ سے 6 ہفتوں کی عبوری ضمانت

Source: S.O. News Service | Published on 30th October 2024, 5:35 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 30/اکتوبر (ایس او نیوز /ایجنسی) کرناٹک ہائی کورٹ نے مشہور کنڑ اداکار درشن تھوگودیپا کو 6 ہفتوں کی عبوری ضمانت دے دی ہے۔ درشن اس وقت اپنے مداح رینوکاسوامی کے قتل کے کیس میں زیر حراست تھے۔ عدالت کی جانب سے دی گئی اس عبوری ضمانت کے بعد درشن کو عارضی ریلیف مل گیا ہے۔

درشن کو طبی علاج کی بنیاد پر 6 ہفتوں کی ضمانت دی گئی ہے۔ اس معاملے پر سماعت کے بعد جسٹس ایس وشواجیت شیٹی نے عبوری ضمانت کی منظوری دی۔ درشن کو پہلے بنگلورو جیل میں رکھا گیا تھا، لیکن جیل میں وی آئی پی علاج کے الزامات کے بعد انہیں بلاری جیل منتقل کر دیا گیا۔

درشن، جو 11 جون کو اپنی گرفتاری کے بعد سے بلاری جیل میں بند ہیں، پر الزام ہے کہ انہوں نے 33 سالہ آٹو ڈرائیور رینوکاسوامی پر حملہ کیا تھا، جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

درشن کی باقاعدہ ضمانت کی درخواست، جسے پہلے ٹرائل کورٹ نے مسترد کر دیا تھا، ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے۔ اس معاملے میں درشن نے انہیں ضمانت نہ دینے کے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو بھی چیلنج کیا ہے اور ہائی کورٹ میں باقاعدہ ضمانت کی درخواست بھی زیر التواء ہے۔ جلد ہی ہائی کورٹ میں اس معاملے کی بھی سماعت ہو سکتی ہے۔

درشن کی طرف سے پیش ہوئے سینئر وکیل ایس ناگیش نے طبی رپورٹیں پیش کیں جن میں بتایا گیا ہے کہ درشن کی ریڑھ کی ہڈی اور پاؤں میں تکلیف کے سبب فوری طور پر سرجری کی ضرورت ہے۔ ہائی کورٹ نے بلاری سینٹرل جیل اور بلاری کے سرکاری اسپتال کے ماہرین کی رپورٹوں کا جائزہ لیا، جس میں سرجری کی ضرورت کی تائید کی گئی تھی۔

درشن کے وکیل نے کہا تھا کہ درشن میسور کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں علاج کروانا چاہتے ہیں۔ پبلک پراسیکیوٹر نے اس کی مخالفت کی اور کہا گیا کہ درشن کا علاج بنگلورو میں بھی ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ایک میڈیکل بورڈ کو درشن کی حالت کا جائزہ لینا چاہئے۔

دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد ہائی کورٹ نے منگل کو اپنا فیصلہ نہیں سنایا تھا۔ اب بدھ کو ہائی کورٹ نے درشن کو 6 ہفتے تک عبوری ضمانت دے دی ہے۔ اس دوران وہ میسور میں سرجری کرائیں گے۔

33 سالہ آٹو ڈرائیور رینوکاسوامی کو 9 جون کو اغوا کیا گیا تھا۔ اسے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر دیا گیا تھا۔ یہ سب مبینہ طور پر کنڑ فلم اسٹار درشن کے کہنے پر کیا گیا۔ بتایا گیا کہ رینوکاسوامی نے اداکارہ پاویترا گوڑا کو فحش پیغامات بھیجے تھے، جو درشن کی ساتھی سمجھی جاتی ہیں۔ پولیس کی جانچ میں یہ بھی پتہ چلا ہے کہ درشن خود رینوکاسوامی کے ساتھ تشدد میں ملوث تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

بینگلور :ویرپّا موئیلی، ڈاکٹر تھمبے، ایڈوکیٹ بالن سمیت 69 شخصیات کو دیا جائے گا کرناٹکا راجیہ اُتسوا ایوارڈ

کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ ایم. ویرپا موئیلی، صحافی و کالم نویس سنّت کمار بیلگلی، یو اے ای میں قائم تھمبے گروپ کے بانی صدر ڈاکٹر تھمبے محی الدین، کرناٹکا  ہائی کورٹ  کے وکیل اور سماجی  کارکن ایڈوکیٹ ایس بالن  سمیت 69 ممتاز شخصیات کو اس سال کرناٹکا راجیہ اُتسو ایوارڈ کے لیے ...

وقف بل: بی جے پی ایم پی کا وجئے پورہ تنازعے پر جے پی سی کو خط، کانگریس کا ردعمل – ’معاملہ حل ہو چکا‘

’وقف (ترمیمی) بل 2024‘ پر غور کے لیے بنائی گئی جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) کو بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ تیجسوی سوریہ نے ایک خط ارسال کیا ہے۔ اس خط میں انہوں نے کرناٹک کے وجئے پورہ ضلع میں وقف جائیداد کے تنازعے کا ذکر کیا اور کمیٹی سے درخواست کی کہ وہ اس معاملے میں متاثرہ کسانوں ...

پوشیدہ مگر بڑھتا ہوا خطرہ: ڈیجیٹل گرفتاری: انٹرنیٹ کی دنیا کا سیاہ چہرہ۔۔۔۔۔۔از : عبدالحلیم منصور

دنیا میں جہاں ٹیکنالوجی نے بے شمار سہولتیں فراہم کی ہیں، وہیں انٹرنیٹ کے بڑھتے استعمال نے ہماری زندگیوں میں کچھ ان دیکھے اور خطرناک چیلنج بھی متعارف کرائے ہیں۔ انہیں چیلنجز میں سے ایک سنگین چیلنج "ڈیجیٹل گرفتاری" ہے۔ دراصل ڈیجیٹل گرفتاری ایک ایسی کارروائی ہے جس میں سائبر ...

گلبرگہ: سڑک حادثے میں 41 سالہ شخص کی موت

  اطلاعات کے مطابق، 28 اکتوبر کو صبح 10 بجے یعقوب جی منیار ہارڈ ویر اینڈ پینٹس کے 45 سالہ ملازم، علاء الدین عرف اللہ پٹیل، جو ہڈگل ہاروتی گاؤں کے رہائشی تھے، ایک سڑک حادثے میں ہلاک ہوگئے۔ یہ حادثہ سرسگی اینٹ بھٹی کے سامنے اس وقت پیش آیا جب وہ اپنے گاؤں سے گلبرگہ کی طرف ایک اسکوٹر ...

بینگلور: پسماندہ ذاتوں کے لیے اندرونی تحفظات؛ ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں کمیشن کی تشکیل

ریاستی کابینہ نے پسماندہ ذاتوں کے لیے اندرونی تحفظات فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ قانون اور پارلیمانی امور کے وزیر ایچ کے پاٹیل نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کو کس طرح نافذ کیا جا سکتا ہے، اس پر رپورٹ پیش کرنے کے لیے ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں کمیشن تشکیل دیا جائے گا۔