بی زیڈ۔ ضمیر احمد خان کا ہبلی دورہ؛ بی جے پی کے ذریعہ ختم کئے گئے اقلیتی اسکالرشپ اسکیم کو بحال کرنے کا کیا اعلان

Source: S.O. News Service | Published on 3rd September 2024, 5:50 PM | ریاستی خبریں |

ہبلی، 3/ستمبر (ایس او نیوز /ایجنسی) کرناٹک کابینی وزیر برائے ہاوسنگ، وقف اور میناریٹی آفئیر بی زیڈ ضمیر احمد خان نے اتوار کو ہبلی کا دورہ کرتے ہوئے  اعلان کیا کہ  بی جے پی کے ذریعے ختم کئے گئے اقلیتی اسکالر شپ اسکیم کو  کرناٹک کی سدرامیا حکومت نے بحال کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  اب ہم تقریباً 1,300 میڈیکل طلباء کو 5 لاکھ کی اسکالرشپ فراہم کر رہے ہیں۔آگے بتایا کہ  کانگریس حکومت نے اقلیتی طلباء کے لیے اسکالرشپ میں 80 کروڑ روپے کی منظوری دی ہے۔

 ہبلی کے سداشیوا نگر میں اقلیتوں کے لیے گورنمنٹ مولانا آزاد پری یونیورسٹی کالج کی نئی عمارت کا افتتاح کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  یہ عمارت مہاتما گاندھی اربن ڈیولپمنٹ اسکیم کے تحت 124.38 لاکھ روپے کی تخمینہ لاگت سے ہبلی دھارواڑ میونسپل کارپوریشن کے دائرہ اختیار میں تعمیر کی گئی تھی۔کالج کی عمارت میں چھ تدریسی کمرے، ایک دفتر اور لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے بیت الخلا شامل ہیں۔

ہم اس حقیقت سے بخوبی واقف ہیں کہ اقلیتوں میں تعلیم کی سطح کم ہے۔ اس لیے ہم اقلیتوں کی تعلیمی ترقی کو آگے بڑھانے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے  وزیر اعظم نریندر مودی کے دل کو لبھانے والے نعروں سب کا ساتھ سب کا وکاس اور اچھے دن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ  وہ صرف زبانی  نعرے ہیں، اور وہ خود  اخلاص کے ساتھ ان پر عمل نہیں کرتے۔انہوں نے کہا کہ مودی کے ایسے نعروں سے کسی کا کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ بی جے پی صرف سیاسی فائدہ حاصل کرنے کے لیے ہندوؤں اور مسلمانوں کو تقسیم کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی سدارامیا نے ریاست میں غریبوں کو سبسڈی والے مکانات فراہم کرنے کے منصوبوں کا اعلان کیا ہے۔ ہم نے پہلے ہی 36,700 گھروں کے لیے فنڈ جاری کر دی ہے۔ آنے والے دنوں میں مزید 37000 مکانات تقسیم کیے جائیں گے۔ بے گھر افراد کا ریاست بھر میں سروے جاری ہے۔ آنے والے دنوں میں، ریاستی حکومت تمام بے گھر لوگوں کو گھر فراہم کرنے کی کوشش کرے گی۔

اس موقع پر اُترکنڑا ڈپٹی کمشنر لکشمی پریا سمیت محکمہ مینارٹی اور محکمہ اوقاف کے کئی اعلیٰ افسران موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

ٹمکور کے تیرویکیرے میں گنیش مورتی وسرجن کے موقع پر تین افراد تالاب میں غرقاب

تیرویکیرے تعلقہ میں گنیش مورتی کو تالاب میں ڈبونے کے دوران پیش آئے حادثے میں باپ اور بیٹا سمیت تین افراد غرقاب ہوگئے ، جن  کی شناخت ریونّا (50 سال)، اس کا بیٹا شرت (26 سال) اور دیانند (22 سال)  کے طور پر کی گئی ہے ۔

کرناٹکا میں وزیر اعلیٰ سدارامیا کی سیکیورٹی پر اُٹھےسوال

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا کی سیکیورٹی میں بڑی کوتاہی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق، بنگلورو میں عالمی یوم جمہوریت کے موقع پر منعقدہ پروگرام کے دوران حفاظتی حصار کی خلاف ورزی ہوئی۔ اس دوران، ایک نوجوان وزیر اعلیٰ سدارامیا کے قریب پہنچ گیا تھا۔ تاہم، نوجوان کو ...

ٓٓ"وقف بل واپس لو "۔وقف ترمیمی بل 2024کی مخالفت میں ایس ڈی پی آئی کا ریاست گیر احتجاج

 سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (SDPI) کرناٹک کی جانب سے وقف بچاؤ تحریک کے ایک حصے کے طور پر13ستمبر 2024کو منگلورو،ہاویری اور بنگلوروسمیت متعدد اضلاع میں "وقف بل واپس لو"کے نعرے کے ساتھ ریاست گیر احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا گیا اور افسران کے توسط سے جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی کے ...

بی جے پی ایم ایل اے یتنال نے راہول گاندھی کو لے کر دیا متنازعہ بیان ؛ پوچھا کہ ان کے آباء و اجداد مسلمان تھے یا عیسائی ؟

کرناٹک کے وجے پورہ سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایم ایل اے یتنال نے ہفتے کے روز کانگریس لیڈر راہول گاندھی کے برہمن ہونے کے دعوے پر سوال اٹھا کر ایک نیا تنازعہ پیدا کردیا۔ انہوں نے اس حوالے سے اپنے بیان میں راہول گاندھی کی ذات پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا، جس سے سیاسی حلقوں ...

کرناٹک کے چکمنگلور میں خاتون نے ڈاکٹر کاکالر پکڑ کر ماری چپل، پورے اسٹاف نے کیا کام بند، مچا ہنگامہ

کرناٹک کے چکمگلورو ضلع کے سرکاری اسپتال میں ایک خاتون نے ایک سینئر ڈاکٹر کا کالر پکڑ کر اسے چپل دے مارا جس کے پورے اسپتال میں کچھ وقت کے لئے ہنگامہ مچ گیا اور سبھی اسٹاف نے کام روک کر پرزور احتجاج کیا۔

بنگلور : رام نگر میں گنیش پنڈال سے بچی کے اغوا کی کوشش کو نوجوانوں نے بنایا ناکام؛ فوری حرکت میں آجانے سے لڑکی کی بچ گئی جان

بنگلور کے قریب ضلع رام نگر میں   پیش آئے  ایک سنسنی خیز واقعہ میں ایک سات سالہ بچی کو گنیش پنڈال سے اغوا کر نے کی کوشش کو مقامی نوجوانوں نے  اُس وقت ناکام بنادیاجب پینڈال میں موجود قریب 25 نوجوان ایک ساتھ حرکت میں آگئے اور لڑکی کی تلاش شروع کردی، جس کے دوران اغوا کرنے والے ...