ریاست میں بڑھتا ہوا ڈینگی کا قہر - 6 مریضوں کی موت - 824 افراد متاثر

Source: S.O. News Service | Published on 1st July 2024, 11:53 AM | ریاستی خبریں |

بینگلورو، یکم  جولائی (ایس او نیوز) مانسوں کے موسم کے ساتھ ریاست میں ڈینگی بخار کا قہر بڑھتا جا رہا ہے ۔ چکمگلورو ضلع میں ڈینگی میں مبتلا ایک شخص کی موت کے ساتھ سرکاری ذرائع کے مطابق ریاست میں اس مرض سے مرنے والوں کی تعداد چھ ہوگئی ہے جبکہ بینگلورو میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 824 ہوگئی ہے ۔
    
ریاستی محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ہاسن ضلع میں 2، دھارواڑ، شیموگہ اور ہاویزی میں ایک ایک مریض کی موت واقع ہوئی ہے ۔ بینگلورو میں ڈینگی سے ہونے والی موت کو سرکاری طور پر شمار نہیں کیا گیا ہے پھر بھی اس بات کی تصدیق ہوگئی ہے کہ ایک 27 سالہ مریض یہاں بھی فوت ہو چکا ہے ۔
    
بینگلورو شہر میں گزشتہ دس دنوں کے اندر کم از کم 824 ڈینگی کے معاملے سامنے آئے ہیں ۔ بینگلورو میونسپل کارپوریشن کے اسپیشل کمشنر وکاس کشور کا کہنا ہے کہ بینگلورو میں جو دو اموات ہوئی ہیں ان میں سے 80 سالہ خاتون کی موت کینسر کی وجہ سے ہوئی ہے جبکہ 27 سالہ مریض ڈینگی کی وجہ سے فوت ہوا ہے ۔
    
امسال جنوری سے بینگلورو میں 6,904 ڈینگی کے مشکوک معاملات کی جانچ کی گئی اور ان میں سے 1586 معاملوں میں ڈینگی ہونے کی تصدیق ہوئی ۔ محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ مچھروں کی افزائش روکنے کے لئے ان کے ٹھکانوں کو ختم کرنے ، گھر گھر جا کر سروے کرنے اور صفائی ستھرائی کے تعلق سے عوام میں بیداری لانے جیسے احتیاطی اقدامات کیے جا رہے ہیں ۔

ایک نظر اس پر بھی

کانگریس کی انتخابی شکست کی جانچ کرنے کمیٹی قائم کی جا ئے گی، پارٹی کو مضبوط کرنے کیلئے متعدد شعبے قائم کرنے کے پی سی سی عہدیداروں کی میٹنگ میں فیصلہ

نائب وزیر اعلیٰ  اور کے پی سی سی صدر ڈی  کے شیو کمار نے کہا ہے کہ حالیہ لوک سبھا انتخابات میں کانگر یس پارٹی کی توقعات کے برخلاف ناقص مظاہرہ کے اسباب کا جائز ہ  لینے کیلئے جانچ کمیٹی قائم کی جائے گی۔ یہ اعلان پیر کے روز انہوں نے کے پی سی سی دفتر کے بھارت جوڑو آڈیٹوریم میں ...

ریاستی حکومت نئے فوجداری قوانین میں ترمیمات پر کررہی ہے غور

مرکزی حکومت کی طرف سے سابقہ فوجداری قوانین کی جگہ جو تین نئے قوانین عمل میں لائے گئے ہیں اس کی مخالفت کرتے ہوئے ریاستی حکومت ان نئے قوانین میں اپنی طرف سے ترمیمات لانے اور ریاستی سطح پر قوانین تبدیل کرنے پر غور کر رہی ہے ۔

بھٹکل آنے والی بس شموگہ کے قریب آئینور میں اُلٹ گئی؛ معمولی زخموں کے ساتھ سبھی مسافر محفوظ

شموگہ سے بھٹکل آنے والی  سرکاری بس  ہوس نگر کے قریب  نگرا گھاٹ پر ایک منی لاری سے ٹکراکر اُلٹ گئی  اور ایک آم کے درخت کے سہارے لٹک کر جام ہوگئی جس کے نتیجے میں بس پر سوار تمام  67 مسافر معمولی زخموں کے ساتھ بال بال محفوظ رہ گئے۔ حادثہ  ضلع شموگہ کے آئینور سے آگے  نگرا گھاٹ پر ...

وزیر اعلیٰ سدارامیا نے کی پی ایم مودی سے ملاقات، زیر التوا پانی سمیت مختلف پروجیکٹوں کے لیے فنڈز کا مطالبہ

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارمیا نے ہفتہ  کو نئی دہلی میں پی ایم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ انہوں نے تین بڑے زیر التواء پانی کے پروجیکٹوں کے لیے مرکز سے منظوری طلب کی جس میں میکے داتو پروجیکٹ بھی شامل ہے۔ اس پروجیکٹ  کا مقصد بنگلورو اور آس پاس کے رہائشی علاقوں کو پینے کا پانی فراہم ...