بنگلور: کرناٹک کے وزیراعلیٰ نے کیا بڑا دعویٰ؛ مرکز میں جلد قائم ہوگی انڈیا اتحاد کی حکومت

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 18th September 2024, 11:57 PM | ریاستی خبریں |

بینگلور 18 ستمبر (ایس او نیوز) کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے بدھ کے روز ایک پریس کانفرنس میں دعویٰ کیا کہ انڈیا اتحاد جلد ہی مرکز میں حکومت بنانے جارہی ہے اور این ڈی اے حکومت  کسی بھی وقت گرسکتی ہے۔ سدرامیا نے کہا کہ  این ڈی اے حکومت اپنی پانچ سالہ مدت مکمل نہیں کرپائے گی۔سدرامیا کے مطابق  بی جے پی کے رہنما حالیہ انتخابات میں شکست کے بعد راہول گاندھی کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

سدارامیا نے کہا، "بی جے پی کے لیڈران راہول گاندھی کو دھمکیاں دے رہے ہیں کیونکہ لوک سبھا انتخابات میں انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ہم 100 سیٹیں حاصل کر چکے ہیں، جلد مرکز میں اقتدار سنبھالیں گے،میں مستقبل کی پیشین گوئی  کرنے میں یقین نہیں رکھتا، البتہ سیاسی منظرنامے  کی بنیاد پر کہہ رہا ہوں کہ وزیر اعظم نریندر مودی اپنی پانچ سالہ مدت مکمل نہیں کرپائیں گے۔"

ہوم آفس کرشنا میں منعقدہ پریس کانفرنس میں سدرامیا نے کہا کہ "آپ دیکھئے، مرکزی حکومت میں کس طرح کی سیاسی پیش رفت ہورہی ہیں۔  جے ڈی یو اور ٹی ڈی پی کی حمایت سے مودی ابھی تک وزیراعظم کے عہدے پر بنے ہوئے ہیں لیکن جے ڈی یو اور چندرابابو نائیڈوکسی بھی وقت اپنی حمایت واپس لے سکتے ہیں پھر کیا ہوگا؟"

بی جے پی کے اس دعوے کا جواب دیتے ہوئے کہ ریاست میں ان کی سربراہی والی حکومت کسی بھی وقت گر سکتی ہے، انہوں نے کہا: "ہم نے 136 سیٹیں جیتی ہیں (224 ممبران اسمبلی میں)۔پھر یہ کیسے گرے گی؟ انہوں نے میڈیا والوں سے کہا کہ  ہماری چُنی ہوئی سرکار کے خاتمے کے بارے میں  بی جے پی کے ایسے دعووں کو اہمیت نہ دیں ۔"

لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہول گاندھی پر تنقید  کرنے اور جھوٹے الزامات لگانے  کی بات کرتے ہوئے سدرامیا نے کہا کہ  بی جے پی کی جانب سے راہول گاندھی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں  دی جارہی ہیں ، اس پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے  انہوں نے کہا کہ یہ دھمکیاں راہول گاندھی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کو برداشت نہ کر پانے کی وجہ سے دی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا، "راہول گاندھی کو دھمکیاں دے کر دبایا نہیں جا سکتا، ان کی مقبولیت سے خائف ہو کر بی جے پی ایسے ہتھکنڈے اپنا رہی ہے۔"

رپورٹ انگریزی میں پڑھنا چاہتے ہوں تو  یہاں کلک کریں

سدارامیا نے بی جے پی لیڈران کے بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بی جے پی لیڈر تروندر سنگھ مرواہ، رو نیت سنگھ  بٹو، رگھو راج سنگھ اور شیوسینا ایم ایل اے سنجے گائیکواڈ نے براہ راست راہول گاندھی کو دھمکیاں دی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مرواہ نے راہول گاندھی کو کھلے عام قتل کی دھمکی دی، جبکہ گائیکواڈ نے راہول گاندھی کی زبان کاٹنے کے لیے 11 لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کیا۔ سدارامیا نے مہاراشٹرا حکومت سے مطالبہ کیا کہ گائیکواڈ کے خلاف فوری کارروائی کی جائے اور انہیں فوری طور پر جیل بھیجا جائے۔

سدارامیا نے اس بات پر بھی شدید ناراضگی ظاہر کی  کہ اتر پردیش کے وزیر رگھو راج سنگھ نے راہول گاندھی کو "بھارت کا نمبر ون  دہشت گرد" قرار دیا، لیکن ایسوں کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی جارہی ہے۔ سدرامیا نے کہا کہ  جان سے مارنے کی دھمکیاں دینا کوئی چھوٹی بات نہیں ہے، تعجب اس بات پر ہے کہ بی جے پی حکومت کا ان لیڈران کے خلاف کاروائی نہ کرنا اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ وہ ان کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔جو راہول کے خلاف بیانات دے رہے ہیں۔  میں ان کے خلاف فوجداری مقدمات اور سخت کارروائی کا مطالبہ کرتا ہوں۔ اگر بی جے پی کو لگتا ہے کہ اس طرح کے کام کرکے وہ راہل گاندھی کو سیاسی طور پر ختم کر نے کی کوشش کررہے ہیں  تو  ان کی ایسی  حماقت کو کانگریس کبھی برداشت نہیں کرے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

ایس ڈی پی آئی کرناٹک نے "بلڈوزر انصاف" پر سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے کا خیرمقدم کیا

سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (SDPI) کرناٹک کے ریاستی صدر عبدالمجید نے 13 نومبر 2024 کو ہندوستان کی معزز سپریم کورٹ کی طرف سے سنائے گئے تاریخی فیصلے کی دلی تعریف کی اورفیصلے کا خیرمقدم کیا، جو واضح طورپر من مانی اور غیر آئینی ''بلڈوزر انصاف'' عمل کومسترد کرتا ہے۔

کرناٹک: مسلم ریزرویشن پر کوئی غور نہیں ہو رہا، وزیر اعلیٰ دفتر کا بیان

کرناٹک حکومت نے حال ہی میں اپوزیشن جماعتوں کے اس دعوے کو مسترد کر دیا کہ وہ مسلمانوں کے لیے 4 فیصد ریزرویشن پر غور کر رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ حکومت کے سامنے ایسی کوئی تجویز نہیں ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ اگرچہ ماضی میں مسلم ریزرویشن کے ...

ٹمکور میں تحفظِ شریعت و اوقاف جلسہ عام ،برادران ملت سے شرکت کی گزارش

  آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ ضلع شاخ کے زیر اہتمام تحفظِ شریعت اور تحفظِ اوقاف سے متعلق ضلعی سطح کا عظیم الشان جلسہ عام 14 نومبر بروز جمعرات کو منعقد ہوگا۔ یہ پروگرام شہر کے رنگ روڈ پر واقع معروف مقام اسٹار پیالیس کنونشن ہال کے میدان میں بعد نماز عصر شروع ہوگا، جس میں مختلف ...

کرناٹک کے منڈیا میں دلتوں کے مندر میں داخل ہونے پر تنازع، ناراض افراد نے مورتیاں باہر رکھ دیں

کرناٹک کے منڈیا ضلع کے ہنکیرے گاؤں میں دلت شخص کے قدیم کال بھیرویشور سوامی مندر میں داخل ہونے پر مقامی لوگ شدید ناراض ہو گئے۔ جب دلت برادری کے افراد مندر میں داخل ہوئے تو مقامی لوگوں نے احتجاجاً مندر کی مورتیاں نکال کر باہر رکھ دیں۔ اس واقعے کے بعد پولیس افسران نے مقامی گاؤں ...