وزیراعلیٰ اور نائب وزیر اعلیٰ کو ملا دھمکی آمیز ای میل؛ کرناٹک میں دھماکے سے دہشت زدہ کرنے کی دھمکی

Source: S.O. News Service | Published on 6th March 2024, 11:41 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،6/مارچ (ایس او نیوز/ایجنسی)   کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا اور نائب وزیراعلیٰ شیوکمار  کو ایک دھمکی آمیز ای  میل موصول ہوا ہے جس میں     25 لاکھ امریکی ڈالر (20.7 کروڑ روپے) کا مطالبہ کیا گیا ہے اور یہ رقم نہ دینے پر ریاست میں دھماکے کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔  اس بات کا ا نکشاف  ڈی کے شیوکمار نے منگل کو  کیا۔

انہوں نے کہا کہ  موصولہ ای میل پولیس حکام کو بھیج دی  گئی ہے اور پولیس اسے بھیجنے والے کا پتہ لگانے کی کوشش کر رہی ہے۔ یہ دھمکی یکم مارچ کو بنگلورو کے 'دی رامیشورم کیفے' میں ہونے والے دھماکے کے فوراً بعد دی گئی ہے۔

ریاستی کانگریس کے سربراہ نے کہا، ’’مجھے اور وزیر اعلیٰ سدارمیا کو تین دن پہلے ای میل ملا تھا، یہ میرے فون میں ہے اور میں نے اسے تحقیقات کے لیے پولیس کو بھیج دیا ہے۔‘‘ ان کے مطابق  ’شاہد خان10786‘  کے نام سے ای میل موصول ہوا ہے، جس نے مستقبل میں رابطے کے لیے ایک اور ای میل آئی ڈی بھی شیئر کی ہے۔ دھمکی آمیز ای میل میں لکھا ہے، ’’وارننگ - ایک - آپ نے ہماری فلم کا ٹریلر دیکھا، اگر آپ ہمیں 25 لاکھ امریکی ڈالر نہیں دیں گے تو ہم پورے کرناٹک میں بسوں، ٹرینوں، ٹیکسیوں، مندروں، ہوٹلوں اور عوامی مقامات پر زبردست دھماکے کریں گے۔‘‘

میل میں مزید کہا گیا ہے  کہ ’’وارننگ-2- ہم آپ کو ایک اور ٹریلر دکھانا چاہتے ہیں، اگلے ٹریلر میں ہم امباری اتسو بس میں دھماکہ کریں گے۔ بس میں دھماکے کے بعد، ہم سوشل میڈیا پر اپنا مطالبہ اٹھائیں گے اور آپ کو جو میل بھیجا گیا ہے اس کے اسکرین شاٹس سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرے گی۔ ہم دھماکے کے بارے میں مزید معلومات سوشل میڈیا پر شیئر کریں گے۔‘‘

نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے کہا، ’’ہم نہیں جانتے کہ یہ میل فرضی ہے، دھوکہ دہی پر مبنی ہے، سچا ہے، جھوٹا ہے یا بھیجنے والا بلیک میلر ہے! ہم نے اسے  پولیس حکام کو بھیج دیا ہے، وہ اس کی تحقیقات کر رہے ہیں۔‘‘ 

ایک نظر اس پر بھی

غلط معلومات پر بی پی ایل کارڈ حاصل کرنے والے سرکاری عملے کے خلاف کارروائی: وزیر داخلہ پر میشور

کرناٹک کے وزیر داخلہ جی پر میشورنے اعلان کیا ہے کہ جو سرکاری ملازمین، زمیندار اور دو گاڑیوں کے مالکان غلط معلومات فراہم کر کے بی پی ایل کارڈ حاصل کریں گے، ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ڈانڈیلی میں اردو صحافیوں کے لیے سہ روزہ ورکشاپ کا آغاز 

  ڈا نڈیلی میں کرناٹک اردو اکیڈمی کے زیر اہتمام اردو صحافیوں کے لیے سہ روزہ ورکشاپ کا افتتاح عمل میں آیا ،جس میں مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے شعبہ ماس کمیونیکیشن اور جرنلزم کے پروفیسرس نے مختلف امور پر روشنی ڈالی اور موجودہ دور میں صحافت کی اہمیت کو اجاگر کیا۔اردو ...

اقلیتی امور کے وزیر ضمیر احمد پر توہین آمیز تبصرہ، ہندوتوا کارکن گرفتار

کرناٹک سے تعلق رکھنے والا شدت پسند اور متنازع ہندوتوا کارکن پونیت کیریہلی ایک بار پھر خبروں میں ہے۔ کرناٹک پولیس نے اقلیتی امور کے وزیر ضمیر احمد کے خلاف قابل اعتراض اور توہین آمیز تبصرہ کرنے پر اسے گرفتار کر لیا ہے۔ یاد رہے کہ پونیت کیریہلی گزشتہ سال مانڈیا میں مویشی تاجر ...

مذہبی معاملات میں ہم کسی کی مداخلت برداشت نہیں کریں گے ،ٹمکور میں تحفظ اوقاف اور تحفظ شریعت اجلاس سے علماء و عمائدین کا خطاب

 آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ  ٹمکور شاخ کے زیر اہتمام منعقدہ "تحفظ شریعت و تحفظ اوقاف" اجلاس عام کے دوران علماء اور عمائدین کی موجودگی میں اس عزم کا اظہار کیاگیا کہ ملک کے مسلمان کسی بھی حالت میں مذہبی معاملات میں کسی کی مداخلت برداشت نہیں کریں گے اور متحدہ طور پر مذہب پر ہو ...

کرناٹک میں 5 گیارنٹیوں کا نفاذ جاری، 56 ہزار کروڑ روپے کی رقم مختص

وزیر اعظم مودی اور بی جے پی لیڈروں کی جانب سے کانگریس کی قیادت والی کرناٹک حکومت کے بارے میں ’فیک نریٹو‘ پھیلانے کے خلاف اب کرناٹک کے وزیر داخلہ ڈاکٹر جی پرمیشور بھی میدان میں آگئے ہیں۔ انہوں نے دادر میں ریاستی کانگریس کے دفتر تلک بھون میں منعقد پریس کانفرنس کے دوران وضاحت دی ...

کرناٹک ضمنی انتخاب: تین سیٹوں پر 81.84 فیصد ووٹنگ، چن پٹن میں سب سے زیادہ رائے دہی

کرناٹک میں تین اسمبلی سیٹوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں 81.84 فیصد ووٹنگ ہوئی۔ یہ انتخابات شگاؤں، سندور اور چن پٹن اسمبلی حلقوں میں منعقد ہوئے تھے۔ تقریباً 770 پولنگ اسٹیشنوں پر سات لاکھ سے زائد ووٹرز کو اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے کا موقع ملا۔ ان حلقوں میں مجموعی طور پر 45 ...