کرناٹک کو نیٹ سے استثنیٰ کی قرارداد اسمبلی میں منظور

Source: S.O. News Service | Published on 25th July 2024, 6:34 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو ، 25/ جولائی (ایس او نیوز /ایجنسی ) کرناٹک قانون ساز اسمبلی میں آج آنے والی مردم شماری کی بنیاد پر لوک سبھا اور اسمبلی حلقوں کی ازسرنوحدبندی”ایک ملک، ایک الیکشن“ کی تجویز اور نیشنل انٹرنس کم ایلجبلیٹی ٹسٹ (نیٹ) کے خلاف قرار دادیں اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج کے دوران منظور کرلی۔

قرار دادوں کو علیحدہ ندائی ووٹ کے ذریعہ منظور کیا گیا۔ بی جے پی اور جنتادل (ایس) کے ارکان اسمبلی ایوان کے وسط میں ٹھہر کر احتجاج کررہے تھے اور میسورو ڈیولپمنٹ اتھاریٹی (ایم یو ڈی اے) کی جانب سے اراضیات کے دھوکہ دہی کے ذریعہ الاٹمنٹ پر مباحث کا مطالبہ کررہے تھے۔

اراضیات کے الاٹمنٹ میں دھوکہ کا شکار ہونے والوں میں  وزیر اعلیٰ  سدارامیا کی اہلیہ پاروتی بھی شامل ہیں۔ اپوزیشن ارکان کی نعرہ بازی کے سبب کسی بھی قرار داد پر کوئی بحث نہیں ہوئی۔ ازسرنوحدبندی کے خلاف قرارداد میں مرکز سے درخواست کی گئی کہ وہ لوک سبھا اور اسمبلی حلقوں کی حدبندی کے لئے 1971ء مردم شماری کو مدنظر رکھے2026یا اس کے بعد ہونے والی مردم شماری کو نہیں۔

ایک ملک، ایک الیکشن کے خلاف قرارداد میں اسے جمہوری اور وفاقی نظام کے لئے خطرناک قرار دیا گیا۔ نیٹ کے خلاف قرار داد میں کہا گیا کہ اِس امتحان نے دیہی علاقوں کے غریب بچوں کی میڈیکل تعلیم کے مواقع کو متاثر کیا ہے اور ملک گیر سطح پر ہونے والی بے ضابطگیوں کے پیش نظر اسے منسوخ کیا جانا چاہئے۔

اس قرار داد میں مطالبہ کیا گیا کہ کرناٹک کو اِس امتحانی نظام سے استثنیٰ دیا جانا چاہئے اور ریاستی حکومت کی جانب سے منعقدہ مشترکہ داخلہ امتحان (سی ای ٹی) کی بنیاد پر میڈیکل کالجس میں طلبہ کے داخلہ کی اجازت دی جانی چاہئے۔

کرناٹک کابینہ کا ایک اجلاس پیر کی رات  وزیر اعلیٰ  سدارامیا کی زیرصدارت منعقد ہوا تھا جن میں ان تینوں قراردادتوں کو اسمبلی اجلاس میں پیش کرنے کی منظوری دی گئی تھی۔

قائد اپوزیشن آر اشوکانے کہا کہ ان کی پارٹی ازسرنوحدبندی پر مباحث کی مخالف نہیں ہے، کیونکہ وہ لوگ یہ نہیں چاہتے کہ ریاست میں اسمبلی اور لوک سبھا حلقوں کی تعداد کم ہوجائے، لیکن جب ایوان میں نظم برقرار ہو اس وقت یا پھر خصوصی اجلاس طلب کرتے ہوئے اِس پر بحث ہونی چاہئے۔

انہوں نے ایک ملک، ایک الیکشن اور نیٹ کے خلاف قراردادوں کی مخالفت کااظہار کیا۔ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے قبل ازیں کہا تھا کہ 2024ء کے لوک سبھا انتخابات کے فوری بعد مردم شماری اور حلقوں کی ازسرنوحدبندی کا عمل شروع ہوگا۔

ایک ملک، ایک الیکشن کی تجویز سے متعلق قرار داد میں کانگریس حکومت نے اِس بات کی نشاندہی کے کہ ہندوستان وفاقی نظام کے ساتھ دنیاکی سب سے بڑی جمہوریت ہے اور دستور میں تجویز کردہ آزادانہ و منصفانہ انتخابات ملک کی جمہوریت کی روح ہیں، لہٰذا یہ ایوان مرکزی حکومت سے درخواست کرتا ہے کہ ہندوستان کے جمہوری عمل اور یکجہتی کے تحفظ کی خاطر اِس ظالمانہ قانون کو نافذ نہ کریں۔

ایک نظر اس پر بھی

ہاویری میں شدید بارش: بچہ نالے میں گر کر بہہ گیا؛ نعش برآمد؛ مسلسل بارش سے سڑکیں تالاب میں تبدیل

ضلع بھر میں رات سے جاری شدید بارش کے بعد جمعرات کی صبح ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس میں 12 سالہ بچہ نالے میں بہہ کر جاں بحق ہوگیا۔ متوفی کی شناخت نیویدن بسوراج گڈگری کے طور پر کی گئی ہے۔ یہ حادثہ ہاویری ایس پی دفتر کے سامنے پیش آیا۔

بنگلورو: شدید بارش سے تباہی، شاپنگ مال زیر آب، ٹریکٹرس کے ذریعے پھنسے افراد کا ریسکیو

کرناٹک کی راجدھانی بنگلورو سمیت ریاست کے دیگر حصوں میں موسلادھار بارش ہو رہی ہے۔ منگل کے روز شدید بارش کے بعد بدھ کو بھی کئی علاقوں میں تیز بارش سے تباہی کا منظر دیکھنے کو مل رہا ہے۔ معمولات زندگی پوری طرح درہم برہم ہو چکا ہے اور کئی علاقے زیر آب ہو چکے ہیں۔ مشکل حالات کا ...

بنگلورو میں شدید بارشوں نے تباہی مچادی؛ یلہنکا، ٹیک پارکس اور ریلوے خدمات بری طرح متاثر

بینگلورو میں پچھلے دو دنوں سے مسلسل موسلادھار بارشوں نے شہری زندگی کو مفلوج کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں شہر کے مختلف علاقوں میں سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہوگئی ہے اور عوام کے لئے مشکلات  کھڑی ہوگئی ہیں۔ تین سال پہلے یلہنکا کے سینٹرل ویہار اپارٹمنٹس میں آنے والی تباہ کن بارشوں کی ...

جنوبی ہندوستان کی چار ریاستوں میں موسلادھار بارشوں کی وارننگ، تعلیمی ادارے بند، دفاتر میں گھروں سے کام کرنے کی ہدایت

ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے جنوبی ہندوستان کی متعدد ریاستوں میں شدید بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔ اس موسمی صورتحال کے پیش نظر کئی اضلاع میں اسکول اور کالج بند کر دیے گئے ہیں، جبکہ دفاتر میں ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ تمل ناڈو، کرناٹک، پڈوچیری اور ...

مسجد میں جئے شری رام کے نعرے لگانے سے مذہبی جذبات مجروح نہیں ہوتے، کرناٹک ہائی کورٹ کا تبصرہ

کرناٹک ہائی کورٹ نے ایک فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ مسجد میں 'جئے شری رام' کے نعرے لگانے سے کسی بھی برادری کے مذہبی جذبات کی توہین نہیں ہوئی ہے۔ اس بنیاد پر عدالت نے دو ملزمان،کیرتن کمار اور سچن کمار، کے خلاف چل رہے فوجداری کیس کو خارج کر دیا ہے۔ یہ معاملہ گزشتہ سال ستمبر میں کرناٹک ...

وقف ترمیمی بل پر گلبرگہ میں کامیاب سمینار ، ایڈوکیٹ جاگیردار اور دیگر سینئر قانون دانوں نے کا خطاب

معروف قانون داں ڈاکٹر مقصود افضل جاگیردار ایڈو کیٹ   کا کہنا ہے کہ موجودہ وقف جائیدادوں کو زمروں میں تقسیم کر کے بہت سارے تنازعات کا حل نکالا جا سکتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ1970میں وقف سروے کے دوران انعامی لینڈ، مشروط الخدمت، پٹہ لینڈ جیسے کئی زمینات کی زمرہ بندی نہیں کی گئی۔ جس کی ...