الیکٹورل بانڈ اسکیم حکومت کا ایک بڑا گھوٹالہ، بی جے پی بے نقاب ہو گئی! کپل سبل

Source: S.O. News Service | Published on 15th February 2024, 9:10 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،15/فروری (ایس او نیوز/ایجنسی) الیکٹورل بانڈ اسکیم پر سپریم کورٹ کے ذریعے پابندی لگائے جانے کے فیصلے کے بعد مختلف سیاسی جماعتوں اور اپوزیشن لیڈروں کے رد عمل بھی سامنے آنے لگے ہیں۔ اس معاملے پر راجیہ سبھا کے رکن اور سینئر وکیل کپل سبل نے کہا ہے کہ یہ حکومت کا ایک طرح کا گھوٹالہ تھا۔ بی جے پی کو الیکٹورل بانڈ سسٹم کے ذریعے بڑے پیمانے پر چندہ مل رہا تھا۔ عدالت کے اس فیصلے کے بعد بی جے پی پوری طرح بے نقاب ہو گئی ہے۔ سپریم کورٹ کا 15 فروری 2024 کا فیصلہ تاریخی اہمیت کا حامل ہے۔

خبر رساں ایجنسی اے این آئی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ’’یہ نہ صرف کسی سیاسی پارٹی کے لیے بلکہ جمہوریت اور اس ملک کے شہریوں کے لیے امید کی ایک بڑی کرن ہے۔ یہ پوری اسکیم جو میرے آنجہانی دوست ارون جیٹلی کے دماغ کی اختراع تھی، واقعتاً بی جے پی کو مالا مال کرنے کے لیے بنائی گئی تھی۔ کیونکہ سبھی جانتے تھے کہ بی جے پی اقتدار میں ہے اور الیکٹورل بانڈ اسکیم کے ذریعے کوئی بھی چندہ بی جے پی کو ہی ملنا تھا لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ اس الیکٹورل بانڈ اسکیم کا انتخابات سے کوئی تعلق نہیں تھا۔‘‘

کپل سبل نے مزید کہا کہ ’’یہ دراصل کارپوریٹ سیکٹر اور بی جے پی کے درمیان گٹھ جوڑ تھا، جس سے بی جے پی نے سب سے زیادہ چندہ حاصل کیا۔ اور اس دوران اسے جو چندہ ملا وہ تقریباً 5 سے 6 ہزار کروڑ روپے ہے، جس کا استعمال انتخابات میں بالکل نہیں کیا جائے گا۔ آپ ایک سیاسی پارٹی کے طور پر اپنا بنیادی ڈھانچہ تیار کر سکتے ہیں۔ آپ آر ایس ایس کے لیے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کر سکتے ہیں۔ آپ پورے ملک میں اپنا مواصلاتی نیٹ ورک قائم کر سکتے ہیں۔‘‘

کپل سبل نے اس کے ساتھ ہی مرکزی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’ اس فیصلے نے بی جے پی کو بے نقاب دیا ہے۔ وزیر اعظم کہتے رہتے ہیں کہ گھوٹالہ کہاں ہے؟ گھوٹالہ کہاں ہے؟ مودی جی اب گھوٹالہ آپ کی آنکھوں کے سامنے ہے اور یہ ایک سرکاری گھوٹالہ ہے۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’’اس سے ہمیں فنڈنگ کرنے والوں اور ملک کی سیاست کے درمیان تعلق کا پتہ چلے گا، کیونکہ کوئی بھی کسی نعم البدل کے طور پر اتنی بڑی رقم عطیہ نہیں کرتا۔ کوئی 10 لاکھ یا 15 لاکھ روپے کا الیکٹورل بانڈ نہیں دے گا۔ یہ رقم کروڑوں روپے میں ہے۔ اگر آپ نے اپنی سیاسی پارٹی کو 5000 کروڑ روپے کا فنڈ دیا ہے تو آپ تصور کر سکتے ہیں کہ یہ کام صرف امیر ہی کر سکتے ہیں اور اس کے بدلے میں انہیں کچھ نہ کچھ حاصل ہوا ہوگا۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

چیف الیکشن کمشنر کے ہیلی کاپٹر کی اتراکھنڈ میں ایمرجنسی لینڈنگ، اچانک موسم خراب ہونے کے بعد ٹریکنگ منسوخ

صوبہ اتراکھنڈ میں آج اس ہیلی کاپٹر کی ایمرجنسی لینڈنگ کرانی پڑی جس میں چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار سوار تھے۔ اتراکھنڈ واقع پتھوراگڑھ  ضلع کے منسیاری میں چیف الیکش کمشنر راجیو کمار کے ہیلی کاپٹر کی یہ ایمرجنسی لینڈنگ ہوئی۔ ہیلی کاپٹر میں ان کے ساتھ اتراکھنڈ کے ایڈیشنل چیف ...

جموں و کشمیر کے ریاستی درجے کی بحالی ہماری ترجیح: ملکارجن کھرگے

 کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر کے ریاستی درجے کی بحالی کو جلد یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا، ’’ہم خوش ہیں کہ ہمارا الائنس پارٹنر وزیر اعلیٰ بن گیا ہے اور جموں و کشمیر میں کافی عرصے کے بعد جمہوریت بحال ہوئی ہے۔‘‘

مسجد میں 'جے شری رام' کا نعرہ لگانے والوں پر سے مقدمہ خارج کرنے کے فیصلے پر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے کرناٹک ہائی کورٹ کے فیصلے کو قرار دیا افسوسناک

کرناٹک ہائی کورٹ کے ذریعہ ایک مسجد میں ’’جے شری رام‘‘ کا نعرہ لگانے والوں پر سے مقدمہ خارج کرنا انتہائی افسوس ناک ہے، جس سے نہ صرف فرقہ پرست عناصر کی حوصلہ افزائی ہوگی، بلکہ اس طرح کی مذموم کوششوں کی بھی حمایت ملے گی۔

ہماچل پردیش کے منڈی میں مسجد منہدم کرنے کے فیصلہ پرروک؛ مسلم فریق نے لی راحت کی سانس

 شملہ میں ٹی سی پی کے پرنسپل سکریٹری کی عدالت نے ہماچل پردیش کے منڈی میں مسجد کی غیر قانونی تعمیر کو منہدم کرنے سے متعلق میونسپل کارپوریشن کورٹ کے 13 ستمبر کو دیئے گئے فیصلے پر روک لگا دی ہے۔ مسجد کی غیر قانونی تعمیر کو اگلے حکم تک گرایا نہیں جائے گا۔

بارہ بنکی: شرپسندوں کا مسجد پر حملہ، شکایت کے باوجود کارروائی نہ ہونے پر عوام میں غم و غصہ

اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں سلوری گواسپور علاقہ میں ہندوتوا شرپسند عناصر نے مسلمانوں کے گھروں کی املاک کے ساتھ رضا مسجد کو بھی نشانہ بنایا۔ مقامی رپورٹس کے مطابق، ۱۳ اکتوبر کو دسہرہ تہوار کے موقع پر مورتی وسرجن کے دوران کچھ شرپسند افراد دانستہً مسجد کے قریب جمع ہوئے اور ...