دکشن کنڑا کا ایک شخص کنّور میں چلتی ٹرین سے گرنے کی وجہ سے فوت
منگلورو، 21 / اکتوبر (ایس او نیوز) دکشن کنڑا کے کڈبا تعلقہ کا رہنے والا سریش (34 سال) نامی شخص کیرالہ کے کنور میں توازن بگڑ کر چلتی ٹرین سے گرنے کی وجہ سے فوت ہوگیا ۔
بتایا جاتا ہے سریش کیرالہ میں لکڑی کا کاروبار کرتا تھا ۔ وہ گنیش تہوار پر اپنے گھر آیا تھا اور پچھلے ہفتے ہی واپس کیرالہ گیا تھا ۔ اس نے کل گھر والوں کو فون کرکے بتایا تھا کہ وہ شام کی ٹرین سے گھر واپس آ رہا ہے ۔ جب کل رات آٹھ بجے کے وقت سریش کے گھر والوں نے اسے فون کیا تو ہاسپٹل اسٹاف نے فون ریسیو کیا اور انہیں اس المناک حادثے کی خبر دی ۔ جس کے بعد اس کے گھر والوں نے کنور اسپتال پہنچ کر سریش کی لاش حاصل کی ۔