بائیڈن نے پارٹی کی کمان کملا ہیرس کو سونپ دی، ڈیموکریٹک کنونشن میں صدارتی امیدواری کیلئے بھر پور حمایت

Source: S.O. News Service | Published on 21st August 2024, 5:52 PM | عالمی خبریں |

شکاگو ، 21/ اگست ( ایس او نیوز /ایجنسی ) امریکی صدر جو بائیڈن نے پیر کو شکاگو میں  ڈیموکریٹک پارٹی کے قومی کنونشن کے پہلے دن خطاب کرتے ہوئے بطور صدارتی امیدوار کملا ہیرس کی بھر پور تائید اور پارٹی کمان باضابطہ طور پر انہیں سونپ دی۔ بائیڈن نے اعلان کیا کہ ’’کملا ہیرامریکہ کیلئے تاریخ  ساز صدر ثابت ہوں گی۔ ‘‘ انہوں نے کملا ہیرس کو ’’امریکہ میں جمہوریت کو بچانے کیلئے سب سے مناسب شخصیت‘‘ قرار دیا۔ اس سے قبل بائیڈن جب اسٹیج پر پہنچے تو مندوبین نے جذباتی انداز میں کھڑے ہوکر ان کا خیر مقدم کیا۔ اس دوران کم از کم ۴؍ منٹ تک تالیاں  بجتی رہیں اور نعرے بلند ہوتے رہے۔ 

 امریکہ کی نائب صدر ۵۹؍ سالہ کملا ہیرس جو صدر بائیڈن کے پیچھے ہٹنے کے بعد صدارتی دوڑ میں شامل ہوئی ہیں، اپنی انتخابی مہم کا آغاز بھی کرچکی ہیں  مگر ابھی ڈیموکریٹک پارٹی کی باقاعدہ امیدوار نہیں  بنی ہیں۔ کنونشن میں  انہیں مندوبین کی ضروری تائید حاصل ہونے کے بعد جمعرات کو وہ صدارتی امیدواری کی ذمہ داری کو باقاعدہ قبول کریں گی۔

پیر کو پہلے دن جن مندوبین نے ان کی امیدواری کی تائید کی ان میں  صدر جو بائیڈن کے علاوہ امریکہ کی سابق خاتونِ اول ہلیری کلنٹن، سابق صدر بارک اوبامہ اوران کی اہلیہ مشیل اوبامہ شامل ہیں۔ بائیڈن نے اپنے خطاب میں  ڈیموکریٹک پارٹی کے ہزاروں   مندوبین کی نعرہ بازی کے بیچ سوال کیا کہ ’’کیا آپ کملا ہیرس کو امریکہ کی صدر منتخب کرنے کیلئے تیار ہیں ؟‘‘ انہوں  نے مزید کہا کہ ’’مجھے اپنے کام سے محبت ہے، میں  اپنے ملک سے بے پناہ محبت کرتا ہوں۔ ہمیں  اپنی جمہوریت کو بچاناہوگا، ڈونالڈ ٹرمپ کو ہرانا ہوگااور کملا ہیرس کو صدر منتخب کرنا ہوگا۔ ‘‘ انہوں   نے یقین کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’کملا ہیرس امریکہ کی ۴۷؍ ویں  صدر ہوں گی اور وہ تاریخی صدر ثابت ہوں گی۔ ‘‘ 

جنگ بندی  پر کام کررہے ہیں:بائیڈن

ڈیموکریٹک پارٹی کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر جو بائیڈن نے یقین دہانی کرائی کہ وہ اوران کا انتظامیہ غزہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کیلئے کام کر رہا ہے۔ انہوں  نے کہا کہ ’’امریکہ میں سیاسی تشدد کی کوئی جگہ نہیں، ہمارے اچھے دن آرہے ہیں، جمہوریت غالب آئے گی۔ ہمارے فیصلے آنے والی دہائیوں کے لیے ہماری قوم اور دنیا کی قسمت کا تعین کریں گے۔ ‘‘ کنونشن ہال کے باہر فلسطین حامی احتجاج اور مظاہرین کی نعرہ بازی کے بیچ بائیڈن نے اپنی پارٹی کے مندوبین کے سامنے اعلان کیا کہ ’’ہم غزہ جنگ بندی اور یرغمالوں کی رہائی کیلئے کام کررہے ہیں۔ ‘‘ اپنے ۴؍ سالہ دور اقتدار کیلئے انہوں  نے امریکی عوام کا شکریہ ادا کیا۔ ٹرمپ کو دوبارہ وہائٹ ہاؤس تک نہ پہنچنے دینے کے عزم کے ساتھ ہی اپنی حکومت کی خارجہ پالیسی کی کامیابی کاحوالہ دیتے ہوئے انہوں  نے کہا کہ ’’ روس کو لگتا تھا یوکرین پر ۳؍ دن میں قبضہ کر لے گامگر آج۳؍ سال بعد بھی یوکرین آزاد ہے۔ ‘‘

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی فضائی حملے میں لبنان میں 53 افراد ہلاک، 99 زخمی

لبنان پر اسرائیلی فضائی حملوں میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 53 افراد ہلاک اور 99 دیگر زخمی ہو گئے ہیں، یہ اطلاع لبنان کی وزارت صحت نے دی۔ وزارت نے اپنے بیان میں کہا، "گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی بمباری کی وجہ سے 53 افراد ہلاک اور 99 شہری زخمی ہوئے ہیں۔"

بنگلہ دیش میں احتجاج کی لہر، حکومت اور عوامی لیگ کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی، فوج تعینات

بنگلہ دیش میں حالیہ دنوں میں سیاسی صورتحال تناؤ کا شکار ہو گئی ہے، خاص طور پر جب سابق وزیرِ اعظم شیخ حسینہ کے حالات خراب ہونے کے بعد عوامی لیگ نے حکومت کے خلاف بڑے احتجاج کی تیاری شروع کر دی ہے۔ شیخ حسینہ نے تین ماہ قبل بنگلہ دیش سے پناہ حاصل کی تھی، اور اب ان کی پارٹی اپنے حقوق ...

بنگلہ دیش: عوامی لیگ کے کارکن سڑکوں پر احتجاج کریں گے، یونس حکومت کی سخت کارروائی کی دھمکی

سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ ایک بار پھر بنگلہ دیش میں اپنی سیاسی پوزیشن مستحکم کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ اس مقصد کے تحت ان کی پارٹی عوامی لیگ نے آج احتجاجی ریلی کا انعقاد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم، محمد یونس کی قیادت والی بنگلہ دیشی حکومت نے اس ریلی کی اجازت نہیں دی ہے، جس کے باعث ...

ٹرمپ کی ٹیم سے علیحدگی: ہند نژاد نکی ہیلی اور مائیک پومپیو باہر

ڈونالڈ ٹرمپ کی صدارتی مہم کی کامیابی کے بعد ان کی نئی انتظامیہ کی تشکیل کے لیے تیاریاں تیز ہو گئی ہیں۔ اس حوالے سے اہم فیصلے کیے جا رہے ہیں کہ کون سی شخصیات ٹیم کا حصہ بنیں گی اور کون باہر ہوگا۔ حالیہ اعلان میں جنوبی کیرولینا کی سابق گورنر نکی ہیلی اور سابق وزیر خارجہ مائیک ...

کینیڈا میں طلبہ ویزا پروسیسنگ میں تاخیر، 20 دن کے بجائے 8 ہفتے لگنے کا امکان

ہندوستان اور کینیڈا کے تعلقات میں کشیدگی کے بیچ، کینیڈا نے بین الاقوامی طلباء کے لیے فاسٹ ٹریک اسٹڈی ویزا پروگرام، یعنی اسٹوڈنٹ ڈائریکٹ اسٹریم (ایس ڈی ایس)، کو معطل کر دیا ہے۔ اس اقدام کا ہندوستان سمیت کئی ممالک کے طلباء پر گہرا اثر پڑے گا۔ اسٹوڈنٹ ڈائریکٹ اسٹریم کے تحت طلباء ...