جھارکھنڈ میں انڈیا اتحاد کی شاندار کامیابی: کھرگے اور راہل نے عوام کا شکریہ ادا کیا، کہا 'یہ جَل، جنگل، زمین کی جیت ہے'

Source: S.O. News Service | Published on 24th November 2024, 11:44 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 24/نومبر (ایس او نیوز /ایجنسی)جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات میں انڈیا اتحاد کی شاندار کامیابی کے بعد کانگریس کے اہم رہنماؤں نے ریاست کے عوام کا دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔ انڈیا اتحاد نے ریاست کی 81 اسمبلی سیٹوں میں سے 56 پر کامیابی حاصل کی، جبکہ بی جے پی اتحاد صرف 24 سیٹوں تک محدود رہا۔ کانگریس صدر ملکارجن کھرگے اور لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی نے اس فتح کو ’جَل، جنگل، زمین‘ کی جیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ جھارکھنڈ کے عوام نے اپنے حقوق کی اہمیت کو سمجھا اور تقسیم کی سیاست کو مسترد کیا۔ کھرگے نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ جھارکھنڈ کے عوام نے جَل، جنگل، زمین کے مسائل کو ترجیح دی اور جھوٹے وعدوں اور تقسیم کی سیاست کا مقابلہ کیا۔

اپنے پوسٹ میں کھڑگے لکھتے ہیں کہ ’’جھارکھنڈ کی عوام نے آئینی اداروں کے غلط استعمال کے کھیل کو شکست دی ہے۔ ہیمنت سورین جی اور (انڈیا) اتحاد کے سبھی لیڈروں کا شکریہ۔ کانگریس کے ہر کارکن کا دل سے مشکور ہوں۔‘‘ انھوں نے مزید لکھا ہے کہ ’’ہمیں سماجی انصاف کے لیے جنگ لڑنی ہے، عوام کی آواز بلند رکھنی ہے، ایک جواب دہ حکومت بنانی ہے۔ بھروسہ برقرار، گٹھ بندھن سرکار!‘‘

اسی طرح کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے بھی جھارکھنڈ میں ملی فتح پر عوام سے اظہارِ تشکر کیا ہے۔ انھوں نے اپنے سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’جھارکھنڈ کے لوگوں کا انڈیا بلاک کو شاندار مینڈیٹ دینے کے لیے دل سے شکریہ۔ وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین جی، کانگریس اور جے ایم ایم کے سبھی کارکنان کو اس فتح کے لیے دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اور نیک خواہشات۔‘‘

راہل گاندھی اس پوسٹ میں آگے لکھتے ہیں کہ ’’ریاست میں اتحاد کی یہ جیت آئین کے ساتھ ساتھ جَل، جنگل، زمین کی حفاظت کی جیت ہے۔‘‘ ساتھ ہی راہل گاندھی نے مہاراشٹر کے نتائج پر بھی اپنا رد عمل ظاہر کیا ہے۔ انھوں نے لکھا ہے کہ ’’مہاراشٹر کے نتائج حیرت انگیز ہیں اور ان کا ہم تفصیل سے جائزہ لیں گے۔ ریاست کے سبھی ووٹرس بھائی بہنوں کو ان کی حمایت اور سبھی کارکنان کو ان کی محنت کے لیے شکریہ۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

مہاراشٹر: جیت کے جلوس میں فاتح امیدوار آگ لگنے سے شدید زخمی

مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے نتائج کا اعلان ہو چکا ہے، جس میں مہایوتی کو اکثریت حاصل ہوئی ہے، جبکہ کولہاپور کے چاند گڑھ اسمبلی حلقے سے آزاد امیدوار شیواجی پاٹل نے بھی کامیابی حاصل کی۔ جیت کے بعد پاٹل اپنے حامیوں کے ساتھ جشن منا رہے تھے اور جیت کا جلوس نکال رہے تھے۔ جلوس کے دوران ...

سنبھل مسجد سروے: ہنگامہ آرائی، پولیس نے مشتعل عوام پر آنسو گیس کے گولے داغے

سنبھل کی جامع مسجد کے تنازعے پر اتوار کے روز عوام کا غصہ عروج پر پہنچ گیا۔ مسجد کے سروے سے مشتعل ہو کر لوگوں نے پولیس پر پتھراؤ کیا، جس پر پولیس نے قابو پانے کے لیے آنسو گیس کے گولے فائر کیے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب سروے ٹیم شاہی جامع مسجد میں سروے کرنے پہنچی، اور اس دوران ہجوم ...

دہلی میں فضائی آلودگی کی شدت برقرار، کئی علاقوں میں اے کیو آئی 400 سے اوپر، ریاستوں میں کہرے کا انتباہ

ملک بھر میں موسم میں تیزی سے تبدیلی آ رہی ہے، اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کے بعد سردی میں اضافہ ہو گیا ہے۔ برفیلی ہوائیں بھی مختلف علاقوں میں اثر انداز ہو رہی ہیں۔ دہلی، پنجاب، یوپی اور بہار میں درجہ حرارت میں کمی واقع ہو رہی ہے۔ اس سلسلے میں محکمہ موسمیات نے دہلی، پنجاب، ...

جھارکھنڈ: جیت کے بعد وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کا پہلا انٹرویو، کہا 'کبھی کبھی لگتا تھا گلے سے خون بہہ رہا ہے'

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات کے نتائج کا اعلان ہو چکا ہے، اور انڈیا اتحاد نے 56 سیٹوں پر شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔ ریاست کی 81 اسمبلی سیٹوں میں جے ایم ایم نے 34، کانگریس نے 16، آر جے ڈی نے 4 اور سی پی آئی (ایم ایل) نے 2 سیٹوں پر جیت درج کی۔ اس کامیابی کا کریڈٹ وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ...

کانگریس نے مہاراشٹر انتخابی نتائج کو ’ناقابل یقین‘ قرار دیا، بی جے پی پر ’داؤ پیچ‘ کا الزام

مہاراشٹر اور جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات کے نتائج کا اعلان آج ہوا، جہاں انڈیا اتحاد کے لیے ملی جلی کیفیت نظر آئی۔ جھارکھنڈ میں انڈیا اتحاد نے حکومت سازی کی جانب مضبوط قدم بڑھایا، لیکن مہاراشٹر میں مہایوتی کی کارکردگی نے سب کو حیران کر دیا۔ 288 اسمبلی سیٹوں میں مہایوتی نے 230 سے ...