جموں وکشمیر میں انتخابات کے پہلے مرحلے میں 58.85 فیصد ووٹنگ

Source: S.O. News Service | Published on 19th September 2024, 11:45 AM | ملکی خبریں |

سری نگر/ جموں، 19/ستمبر (ایس او نیوز /ایجنسی) جموں وکشمیر میں چہارشنبہ کی شام 5 بجے تک رائے دہی کی شرح 58.19 فیصد تک پہنچ گئی۔ یہ 2019 کے بعد سے مرکزی زیرانتظام علاقے میں ہونے والا پہلا اسمبلی الیکشن ہے۔ ووٹنگ کا آغاز صبح 7 بجے ہوا، اور جیسے جیسے دن بڑھتا گیا، مرد، خواتین، نوجوان اور بزرگ افراد پولنگ اسٹیشن کی جانب بڑھنے لگے۔ وادی کشمیر اور جموں میں پولنگ بوتھ کے باہر بڑی تعداد میں قطاریں دیکھنے کو ملیں۔

90 نشستوں کے منجملہ 24 نشستوں کے لئے آج مرحلہ اول میں وادی کشمیر کے 16 حلقوں اور جموں کے 8حلقوں میں ووٹ ڈالے گئے۔23 لاکھ رائے دہندے 219 امیدواروں کی سیاسی قسمت کا فیصلہ کرنے کے اہل ہیں۔ 219  امیدواروں میں 90 آزاد امیدوار شامل ہیں۔

 دفعہ 370 کی برخاستگی کے بعد سے یہ پہلا الیکشن ہے۔ سیکوریٹی فورسس نے چپہ چپہ چھان مارا تاکہ کوئی مسئلہ پیدا نہ ہو۔ بیج بہارا اور ڈی ایچ پورہ میں سیاسی ورکرس میں جھڑپوں کے چند واقعات کے سوا پولنگ بڑی حد تک پرامن رہی۔ قائد اپوزیشن راہول گاندھی نے انڈیا بلاک کی تائید کرنے کو کہا۔

انہوں نے کہا کہ یہ الیکشن‘ رائے دہندوں کے لئے ان کے کھوئے حقوق دوبارہ حاصل کرنے اور علاقہ میں روزگار کے مواقع بڑھانے کا موقع ہے۔ انہوں نے جموں وکشمیر کا ریاستی درجہ چھین لئے جانے کو دستوری حقوق کی خلاف ورزی قراردیا۔

نیشنل کانفرنس کے عمر عبداللہ نے کہا کہ ہم اس الیکشن کی اہمیت کے بارے میں جتنا بھی کہیں وہ کم ہے۔ 10 سال بعد الیکشن ہورہا ہے اور ان 10 سالوں میں بہت کچھ بدل گیا۔ انہوں نے کہا کہ 5  اگست 2019 کو جموں وکشمیر کے ساتھ کیا ہوا ہم اسے بھولے نہیں ہیں۔

 اسمبلی الیکشن کے اگلے مراحل 25 ستمبر اور یکم اکتوبر کو ہوں گے۔ ووٹوں کی گنتی 8  اکتوبر کو ہوگی۔ حلقہ ڈوڈہ میں 74.14 فیصد پولنگ ہوئی۔ وادی کشمیر میں رائے دہی کا تناسب سب سے زیادہ (67.86 فیصد) پہلگام میں رہا۔ سب سے کم رائے دہی(40.58 فیصد) ترال میں ہوئی۔ ضلع پلوامہ کے 4 حلقوں میں رائے دہی کا تناسب 50 فیصد سے آگے نہ بڑھ سکا۔

ایک نظر اس پر بھی

بہار: نوادہ میں دلت بستی پر حملہ، 80 گھروں میں آگ لگائی گئی، پولیس کی تعیناتی

بہار کے نوادہ ضلع میں بدھ کی شام زمین کے تنازعے کے باعث دلت بستی پر ایک خوفناک حملہ ہوا۔ مقامی ذرائع کے مطابق تقریباً 80 گھروں کو آگ لگا دی گئی، جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ صرف 21 گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔ اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے، لیکن علاقے میں شدید خوف و ہراس کی ...

دہلی کی نئی کابینہ: آتشی کے ساتھ 5 وزراء حلف اٹھانے کے لیے تیار

دہلی حکومت کی نئی کابینہ کا خاکہ واضح ہو گیا ہے، اور ذرائع کے مطابق آتشی کے ساتھ 5 دیگر وزراء حلف اٹھائیں گے۔ ان وزراء میں گوپال رائے، کیلاش گہلوت، سوربھ بھاردواج، اور عمران حسین شامل ہیں۔ مزید برآں، مکیش اہلاوت بھی کابینہ کے وزیر کے طور پر حلف لیں گے۔

’ایک ملک، ایک انتخاب‘ کے نفاذ سے 10 ریاستوں کی اسمبلی 1 سال اور دیگر ریاستوں کی 3 سال قبل تحلیل ہونے کا خدشہ

مودی کابینہ نے بدھ کے روز سابق صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کی قیادت میں قائم اعلیٰ سطحی کمیٹی کی سفارشات کی بنیاد پر ’ایک ملک، ایک انتخاب‘ (وَن نیشن، وَن الیکشن) کی تجویز کو منظور کر لیا۔ اس سے ایک روز قبل، مودی کی قیادت میں این ڈی اے حکومت کی تیسری مدت کے 100 دن مکمل ہونے پر وزیر ...

راہل گاندھی کی بڑھتی مقبولیت سے بی جے پی خوفزدہ، دھمکیاں سازش کا حصہ ہیں؛ کانگریس کا دعویٰ

کانگریس نے آج بی جے پی رہنماؤں کی جانب سے راہل گاندھی کو دی جانے والی دھمکیوں اور ناپسندیدہ بیانات پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا اور اس حوالے سے وزیراعظم مودی کی خاموشی پر سوال اٹھایا۔ کانگریس کے مطابق، بی جے پی راہل گاندھی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خوفزدہ ہے، یہی وجہ ہے کہ وہ ...

'ایک ملک، ایک انتخاب' عملی نہیں، صرف انتخابی مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے: ملکارجن کھرگے

مودی کابینہ نے بدھ کے روز ’ایک ملک، ایک انتخاب‘ (وَن نیشن، وَن الیکشن) پر اعلیٰ سطحی کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دی جس پر کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ نظریہ عملی نہیں ہے اور جمہوریت کے اصولوں کے خلاف ہے۔ کھڑگے نے الزام لگایا کہ بی جے ...

کولکاتا عصمت دری کیس: سی بی آئی کی رپورٹ، ڈاکٹر کے اجتماعی عصمت دری کے ثبوت نہیں ملے

مرکزی تفتیشی ایجنسی (سی بی آئی) نے منگل کو کولکاتا کی ایک خصوصی عدالت کو آگاہ کیا کہ اگست میں آر جی کر میڈیکل کالج، کولکاتا میں مردہ پائی جانے والی جونیئر ڈاکٹر کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کے کوئی ثبوت نہیں ملے ہیں۔ ایجنسی نے وضاحت کی کہ وہ اب بھی مختلف پہلوؤں کی چھان بین کر رہی ہے۔ ...