اٹلی: بندھوا بنائے گئے 33 ہندوستانی مزدوروں کو پولیس نے آزاد کرایا

Source: S.O. News Service | Published on 14th July 2024, 12:37 PM | عالمی خبریں |

روم ، 14/جولائی (ایس او نیوز /ایجنسی) اٹلی پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے جنوبی ویرونا خطے سے 33 ہندوستانی شہریوں کو غلامی طرز کی مزدوری سے آزاد کرا لیا ہے،جبکہ ان کا استحصال کرنے والے دو شخص کے پاس سے نصف ملین یورو (۵۴۵۳۰۰؍ ڈالر) بھی ضبط کیا ہے۔مزدوروں کے استحصال کا معاملہ اس و قت منظر عام پر جب ایک پھلوں کو چننے والے ہندوستانی کا ہاتھ مشین میں زخمی ہونے کی وجہ سے اس کی موت واقع ہو گئی تھی۔سنیچر کے اس حالیہ واقع پر پولیس کا کہنا ہے کہ ایک مبینہ گینگ ہے جس کے سرغنہ میں ہندوستانی بھی شامل ہیں وہ اپنے ہم وطنوں سے اچھے مستقبل اوراٹلی میں موسمی مزدوری کا پرمٹ دلانےکا وعدہ کرکےہر ایک سے ۱۷۰۰۰؍ یوروادا کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

پولیس نے مزدوروں سے اس برتائو کو غلامی سے مشابہہ قرار دیتے ہوئے بتایا کہ’’ مزدوروں کو کھیت میں مزدوری دی جاتی ہے جہاں انہیں ہفتہ کےسات دن فی گھنٹہ چار یورومزدوری پر دس سے بارہ گھنٹہ کام کرنا پڑتا ہے ،اور یہ اس وقت تک جاری رہتا ہے جب تک وہ پورا قرض نہیں اتار دیتے، کچھ لوگوں سےازادانہ طور پر مزدوری جاری رکھنے کیلئے مزید ۱۳۰۰۰؍ یورو کا مطالبہ کرتے ہیں، اور ان سے مستقل کام کے پرمٹ کا وعدہ کیا جا تا ہے لیکن وہ انہیں کبھی نہیں دیا جاتا۔‘‘پولیس نے کہا کہــ’’ ان خطا کاروں کے خلاف غلامی سے متعلق جرائم اور مزدوروں کے استحصال کے تحت کارروائی کی جائے گی،جبکہ ان مزدوروں کو حفاظت ، ملازمت کے مواقع اور قانونی رہائشی دستاویز کی پیشکش کی گئی ہے۔‘‘ 

واضح رہے کہ دیگر یوروپی ممالک کی طرح اٹلی میں بھی مزدوروں کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے ، جو اکثر تارکین وطن خاص طور پر کم تنخواہ دار ملازمت ،اور تارکین ورک پرمٹ نظام کے تحت پر کی جاتی ہے جو آگے چل کر جعل سازی کے معاملات کا سامنا کر تی ہے۔واضح رہے کہ اس ملک میں مزدوری قانون شکنی کا بھی مسئلہ ہے، ۲۰۲۱ء کے دستاویز کے مطابق اٹلی کے ۱۱؍ فیصد مزدور غیر قانونی طور پر ملازمت پر رکھے جاتے ہیں،جبکہ یہ تعداد زراعت کے شعبے میں بڑھ کر ۲۳؍ فیصد ہوگئی ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بنگلہ دیش میں ہنگاموں کی وجہ سے دو طرفہ منصوبہ متاثر: ہندوستان

ہندوستان نے جمعہ یعنی 30 اگست کو بنگلہ دیش کی جانب سے سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کی حوالگی کے کسی بھی ممکنہ مطالبے کے معاملے پر تفصیل سے بات کرنے سے انکار کردیا۔ تاہم ہندوستان  نے اعتراف کیا کہ پڑوسی ملک میں بدامنی کے باعث ترقیاتی منصوبوں پر کام رکا ہوا ہے۔

کملا ہیرس نے ٹرمپ کی مشکلیں بڑھائیں، ڈیموکریٹک امیدوار کو 200 سے زائد سابق ریپبلکن رہنماؤں کی حمایت حاصل

  امریکی صدارتی انتخاب دلچسپ مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔ ڈیموکریٹک اور ریپبلکن امیدوار ایک دوسرے پر سبقت حاصل کرنے کی ہوڑ میں لگے ہوئے ہیں۔ اس درمیان ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار کملا ہیرس کو ایک بڑی کامیابی ملی ہے، جس کے تحت انہیں 200 سے زائد سابق ریپبلکن رہنماؤں کی حمایت حاصل ہو ...