غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 44 فلسطینیوں کی موت

Source: S.O. News Service | Published on 17th July 2024, 1:19 PM | عالمی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

غزہ ، 17/جولائی (ایس او نیوز /ایجنسی) غزہ پٹی کے جنوبی، وسطی اور شمالی علاقوں میں منگل کو اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم 44 فلسطینی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔یہ اطلاع فلسطینی ذرائع نے دی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ایک اسرائیلی طیارے نے خان یونس کے مغرب میں المواسی کے العطار علاقے پر بمباری کی جہاں بے گھر خاندانوں کے خیمے آباد تھے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ خواتین سمیت کئی لاشیں خون میں لت پت زمین پر پڑی تھیں۔ زخمیوں کو اسپتال لے جانے کے لیے شہری گاڑیوں کا استعمال کر رہے تھے۔

غزہ سے تعلق رکھنے والے محکمہ صحت کے حکام نے منگل کے روز ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فورسز نے المواسی میں بے گھر ہونے والے افراد کے خلاف ہولناک قتل عام کیا، جس میں 17 فلسطینی ہلاک اور 26 زخمی ہوئے۔ اس دوران  اسرائیلی طیاروں نے وسطی غزہ میں النصرت پناہ گزین کیمپ میں واقع اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی فار فلسطین رفیوجیز ان دی نیئر ایسٹ ( یو این آر ڈبلیو اے) کے اسکول پر کم از کم ایک راکٹ داغا۔

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی طیاروں نے النصرت کیمپ کے جنوب میں بے گھر ہونے والے خاندانوں کی پناہ گاہ الرازی اسکول پر بمباری کی۔ مقامی ذرائع اور عینی شاہدین کے مطابق بغیر وارننگ کے کیے گئے اس فضائی حملے میں اسکول کے کچھ حصے تباہ ہو گئے۔ طبی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی گولہ باری سے 23 افراد ہلاک اور 73 زخمی ہوئے جنہیں الگ الگ زخموں کے ساتھ اسپتال لے جایا گیا۔

اسرائیلی ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) نے منگل کو ایک بیان میں کہا کہ درست انٹیلی جنس کی بنیاد پر اسرائیلی فضائیہ نے نصرت کے علاقے میں یو این آر ڈبلیو اےاسکول میں کام کررہے عسکریت پسندوں پر حملہ کیا۔ اس کے علاوہ آئی ڈی ایف نے مغربی خان یونس میں اسلامی جہاد کے نیول یونٹ میں ایک کمپنی کمانڈر پر حملہ کیا۔

یو این آر ڈبلیو اے نے منگل کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ پچھلے 10 دنوں میں اس کے پانچ اسکولوں پر حملہ کیا گیا ہے۔ پناہ گزینوں کی ایجنسی نے کہا کہ ’’اقوام متحدہ کی سہولیات کا ہر وقت تحفظ ہونا چاہیے۔ انہیں کبھی بھی فوجی یا جنگی مقاصد کے لیے استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ غزہ میں کوئی بھی محفوظ نہیں ہے، چاہے وہ کہیں بھی ہوں۔ غزہ کے لوگ بچے، عورتیں اور مرد ہیں جنہیں زندگی کا حق حاصل ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بنگلہ دیش میں ہنگاموں کی وجہ سے دو طرفہ منصوبہ متاثر: ہندوستان

ہندوستان نے جمعہ یعنی 30 اگست کو بنگلہ دیش کی جانب سے سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کی حوالگی کے کسی بھی ممکنہ مطالبے کے معاملے پر تفصیل سے بات کرنے سے انکار کردیا۔ تاہم ہندوستان  نے اعتراف کیا کہ پڑوسی ملک میں بدامنی کے باعث ترقیاتی منصوبوں پر کام رکا ہوا ہے۔

کملا ہیرس نے ٹرمپ کی مشکلیں بڑھائیں، ڈیموکریٹک امیدوار کو 200 سے زائد سابق ریپبلکن رہنماؤں کی حمایت حاصل

  امریکی صدارتی انتخاب دلچسپ مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔ ڈیموکریٹک اور ریپبلکن امیدوار ایک دوسرے پر سبقت حاصل کرنے کی ہوڑ میں لگے ہوئے ہیں۔ اس درمیان ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار کملا ہیرس کو ایک بڑی کامیابی ملی ہے، جس کے تحت انہیں 200 سے زائد سابق ریپبلکن رہنماؤں کی حمایت حاصل ہو ...

میں آپ کی امید پر کھری اتروں، ایسی کوشش کروں گی، کانگریس میں شمولیت کے بعد عوام سے ونیش پھوگاٹ کا وعدہ

مشہور پہلوان ونیش پھوگاٹ اور بجرنگ پونیا نے کانگریس میں شامل ہونے کے بعد ملک اور عوام کی خدمت جی جان سے کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ خاص طور سے خاتون پہلوان ونیش پھوگاٹ نے کہا ہے کہ جس طرح سے انھوں نے کشتی میں اپنی پوری طاقت جھونک دی، اسی طرح عوام کی خدمت بھی دل و جان سے کریں گی۔ ونیش ...

بی جے پی میں استعفوں کا سلسلہ جاری، اب وزیر رنجیت چوٹالہ نے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا کیا اعلان

  ہریانہ اسمبلی انتخابات سے قبل بی جے پی کو اپنے لیڈران کی بغاوت کا سامنا ہے اور کئی اہم لیڈران کا دامن چھوڑ رہے ہیں۔ دراصل، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اپنے امیدواروں کی ابتدائی فہرست میں 9 موجودہ ارکان اسمبلی کو شامل نہیں کیا ہے اور اس کی وجہ سے پارٹی میں بے اطمینانی کی ...

ہریانہ میں : گئو رکھشک غنڈوں کے ذریعے موب لنچنگ کا معاملہ ؛ مقتول صابر ملک کی بیوی کو بنگال حکومت نے دی نوکری

  مغربی بنگال حکومت نے بدھ کے روز ریاست کے ایک تارکین وطن کارکن صابر ملک کی اہلیہ کو نوکری فراہم کی، جسے 27 اگست کو ہریانہ میں گائے کا گوشت کھانے کے شبہ میں پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا گیا تھا۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ملک کی اہلیہ شکیلہ سردار کو تقرری نامہ سونپا، جو اپنی چار سالہ بیٹی ...

دہلی اسٹینڈنگ کمیٹی کے انتخابات: بی جے پی نے 7 اور عام آدمی پارٹی نے 5 زونز میں کامیابی حاصل کی

  دہلی میں منگل  کو ہونے والے اسٹینڈنگ کمیٹی کے انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور عام آدمی پارٹی (عآپ) نے اپنی طاقت کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ دہلی کے 12 زونز میں سے بی جے پی نے 7 زونز میں کامیابی حاصل کی جبکہ عام آدمی پارٹی نے 5 زونز میں فتح حاصل کی۔