اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں لبنان میں 2 ہلاکتیں، 76 زخمی

Source: S.O. News Service | Published on 3rd October 2024, 5:32 PM | عالمی خبریں |

بیروت، 3/اکتوبر (ایس او نیوز /ایجنسی)لبنان کی وزارت صحت نے آج اعلان کیا کہ بیروت کے مضافاتی علاقے میں اسرائیل کے متعدد فضائی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 2 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ دیگر 76 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ یہ حملے علاقے میں شدید تشویش کا باعث بن رہے ہیں اور زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

اسرائیلی فوج نے آج بیروت میں حزب اللہ کے مرکزی ہیڈکوارٹرس کو نشانہ بنایا۔ سلسلہ وار دھماکوں میں کئی عمارتیں زمیں بوس ہوگئیں اور سیاہ دھویں کے بادل اُٹھنے لگے۔

لبنانی دارالحکومت میں گزشتہ ایک سال کے دوران کئے گئے یہ سب سے بڑے دھماکے تھے۔ اسرائیل کے تین بڑے ٹی وی چینلوں نے کہا کہ بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقوں میں کئے گئے حملوں میں حزب اللہ کے لیڈر حسن نصراللہ کو نشانہ بنایا گیا۔ ان اطلاعات کی فوری طور پر تصدیق نہیں ہوسکی اور فوج نے تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔

بتایا جاتا ہے کہ حملوں کے وقت حسن نصراللہ ہیڈکوارٹرس میں موجود تھے لیکن وہ محفوظ رہے۔ حزب اللہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ حسن نصراللہ محفوظ مقام پر خیریت سے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

لبنان: پیجر دھماکے کے بعد سیکیورٹی سخت، پروازوں میں پیجر اور واکی ٹاکی پر پابندی عائد

17 ستمبر 2024 کو لبنان کے دارالحکومت بیروت میں تقریباً 5000 پیجرز ایک ساتھ دھماکے سے پھٹ گئے، جس کے نتیجے میں 3000 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں ایران کی حمایت یافتہ تنظیم حزب اللہ کے جنگجو اور لبنان میں ایرانی سفیر بھی شامل ہیں۔ اس واقعے نے لبنان میں سیکیورٹی خدشات کو مزید ...

امریکہ میں شدید گرمی اور طوفانی حالات سے تباہی، عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت

امریکہ کے جنوب مغربی علاقوں میں دیر سے آنے والی گرمی کی لہر نے شدت اختیار کر لی ہے، جس کے نتیجے میں درجہ حرارت 110 ڈگری فارن ہائیٹ تک پہنچ گیا ہے۔ نیشنل ویدر سروس (این ڈبلیو ایس) نے لاس ویگاس، فینکس، لاس اینجلس، اور سان فرانسسکو جیسے بڑے شہروں کے لیے شدید گرمی کی وارننگ جاری کی ہے۔ ...

مشرقی وسطیٰ کی بھڑکتی آگ جہنم کے دروازے کھول رہی ہے: اقوام متحدہ کے سربراہ

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے اسرائیل پر ایران کے میزائل حملوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے مشرقی وسطیٰ کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے بدھ کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کے دوران کہا کہ خطے میں جاری کشیدگی اور عدم استحکام عالمی ...

جاپان ایئرپورٹ پر 500 پاؤنڈ کا امریکی بم دھماکہ سے پھٹ گیا، 80 سے زائد پروازیں منسوخ

جاپان کے ایک ہوائی اڈے پر خوف و ہراس کی کیفیت اس وقت پیدا ہوئی جب ایک بم اچانک زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔ اس دھماکے نے ایئرپورٹ کے ٹیکسی وے میں بڑا گڈھا بنا دیا، جس کی وجہ سے 80 سے زیادہ پروازیں منسوخ کرنی پڑیں۔ جاپانی حکام نے بتایا کہ اس واقعے میں کسی بھی شخص کے زخمی ہونے کی کوئی ...

ایران کا 90 فیصد میزائلوں کی کامیابی کا دعویٰ، اسرائیل کی جانب سے انتباہ

ایران نے اسرائیل کے خلاف ایک بڑا میزائل حملہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں مشرق وسطیٰ میں ایک نئی جنگ کے خطرات بڑھ گئے ہیں۔ ایرانی پاسداران انقلاب (آئی آر جی سی) نے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے اسرائیل پر 181 بیلسٹک میزائل داغے ہیں، جن میں سے 90 فیصد نے اپنے ہدف تک کامیابی سے پہنچنے کا دعویٰ ...