فلسطین کے ایک اسکول پر اسرائیل نے کیا ایئر اسٹرائیک، 30 افراد جاں بحق، 100 سے زائد زخمی

Source: S.O. News Service | Published on 27th July 2024, 8:04 PM | عالمی خبریں |

غزہ ، 27/ جولائی (ایس او نیوز /ایجنسی) فلسطین پر اسرائیل کی ظالمانہ کارروائی تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ تازہ ترین خبروں میں بتایا جا رہا ہے کہ غزہ واقع ایک اسکول پر اسرائیل نے ائیر اسٹرائک کیا ہے جس میں 30 فلسطینی جاں بحق ہو گئے ہیں اور 100 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ یہ جانکاری فلسطین میں موجود طبی افسران نے دی ہے۔ اس تعلق سے اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے حماس کمانڈ سنٹر پر حملہ کیا تھا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ جن لوگوں پر حملہ ہوا ہے ان میں سے بیشتر نقل مکانی کر یہاں پہنچے تھے۔ حملے کے بعد اسکول احاطہ میں ہر طرف خون ہی خون پھیلا ہوا دکھائی دیا۔ زخمیوں کو ایمبولنس کی مدد سے الاقصیٰ اسپتال لے جایا گیا۔ معمولی طور پر زخمی کچھ افراد پیدل بھی اسپتال پہنچے۔

اس حملہ کے بعد اسرائیلی فوج کی طرف سے ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس میں اس نے کہا ہے کہ ’’وسطی غزہ میں خدیجہ اسکول احاطہ کے اندر حماس کمانڈ اور کمانڈ سنٹر کو ہدف بنایا گیا تھا۔‘‘ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اسکول کا استعمال فوجیوں کے خلاف حملہ کرنے اور اسلحہ رکھنے کی شکل میں کیا جا رہا تھا۔ اسرائیلی فوج نے مطلع کیا تھا کہ حملہ سے قبل وہاں کے شہریوں کو آگاہ کر دیا گیا تھا، لیکن جس طرح سے ہلاکتیں ہوئی ہیں وہ فکر انگیز ہیں۔

بڑی تعداد میں شہریوں کی موت کے لیے اسرائیلی فوج نے حماس کے دہشت گردوں کو قصوروار ٹھہرایا ہے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے ہی اسکول کو دہشت گردی کا ٹھکانہ بنایا تھا، اس لیے اس پر حملہ کیا گیا۔ اسرائیلی فوج نے حماس پر کثیر آبادی والے علاقوں، اسکولوں اور اسپتالوں میں چھپ کر کام کرنے کا الزام بھی عائد کیا۔ حالانکہ حماس نے اسرائیلی الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ محض الزام ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ اسکول میں صرف پناہ گزیں تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بنگلہ دیش میں ہنگاموں کی وجہ سے دو طرفہ منصوبہ متاثر: ہندوستان

ہندوستان نے جمعہ یعنی 30 اگست کو بنگلہ دیش کی جانب سے سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کی حوالگی کے کسی بھی ممکنہ مطالبے کے معاملے پر تفصیل سے بات کرنے سے انکار کردیا۔ تاہم ہندوستان  نے اعتراف کیا کہ پڑوسی ملک میں بدامنی کے باعث ترقیاتی منصوبوں پر کام رکا ہوا ہے۔

کملا ہیرس نے ٹرمپ کی مشکلیں بڑھائیں، ڈیموکریٹک امیدوار کو 200 سے زائد سابق ریپبلکن رہنماؤں کی حمایت حاصل

  امریکی صدارتی انتخاب دلچسپ مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔ ڈیموکریٹک اور ریپبلکن امیدوار ایک دوسرے پر سبقت حاصل کرنے کی ہوڑ میں لگے ہوئے ہیں۔ اس درمیان ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار کملا ہیرس کو ایک بڑی کامیابی ملی ہے، جس کے تحت انہیں 200 سے زائد سابق ریپبلکن رہنماؤں کی حمایت حاصل ہو ...