ہم دشمن کو شکست نہیں دے رہے، بلکہ تباہ کر رہے ہیں: اسرائیلی وزیر دفاع کا دعویٰ

Source: S.O. News Service | Published on 21st October 2024, 7:16 PM | عالمی خبریں |

مقبوضہ بیت المقدس، 21/اکتوبر (ایس او نیوز /ایجنسی ) اسرائیلی وزیر دفاع نے حالیہ بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی فوج جنوبی لبنان کی طرف بڑھتے ہوئے حزب اللہ کے مراکز کو نشانہ بنا رہی ہے۔ یہ بیان بدھ کو اس وقت دیا گیا جب لبنان کے خلاف اسرائیل کی جنگ کو ایک ماہ مکمل ہونے والا ہے۔ حزب اللہ کے خلاف یہ جنگ ایک وسیع تر حکمت عملی کا حصہ ہے، جس میں غزہ، لبنان، شام، عراق، ایران، اور یمن شامل ہیں۔

جیسا کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو یہ کہہ چکے ہیں کہ اسرائیلی ہاتھ اب خطے میں ہر جگہ پہنچ سکتے ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر ان دو نقشوں کا بین الاقوامی برادری کے سامنے اظہار کر کے جہاں اپنے عوام کو لمبی جنگ کے بارے میں اسرائیلی عزائم کے لیے اعتماد میں لینے کی کوشش کی تھی، وہیں اپنے اتحادیوں کو علاقے کے بارے میں رام کیا کہ اسرائیل جو کچھ کر رہا ہے اس میں اس کے اتحادیوں کو بھی بہت کچھ کرنا ہوگا۔

اتوار کے روز اسرائیلی وزیر دفاع یوآو گیلنٹ نے کہا ہم صرف جنوبی لبنان میں دشمن کو شکست نہیں دے رہے ہم دشمن اوراس کے علاقے میں مکمل تباہی کر رہے ہیں۔جنوبی لبنان کی سرحد سے جڑے تمام دیہات ہمارے نشانے پر ہیں۔یوو گیلنٹ نے سرحد پر تعینات اسرائیلی فوجیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ،ایسے ہر خطے کو ہم نے اس تباہی میں شامل کر رکھا ہے

جسے حزب اللہ نیاسرائئیل کے خلاف حملے کے منصوبے میں اپنا لانچنگ پیڈ بنانے کی منصوبہ بندی کی تھی۔ اسرائیلی وزیر دفاع کا یہ بھی کہنا تھا اس علاقے میں اسرائیلی فوج کی موجودگی دہشت گرد دشمن پر غلبے کے لیے ہے۔ وہ جنوبی لبنان کی سرحد سے جڑے علاقوں سے ہونے والی مزاحمت کے سلسلے میں بات کررہے تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

غزہ: ایک ہزار خواتین اور بچوں کا طبی علاج کے لیے مغربی ممالک منتقل کرنے کا یو این کا اعلان

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے یورپ برانچ کے سربراہ ہینس کلگ نے اعلان کیا ہے کہ غزہ سے ایک ہزار سے زائد خواتین اور بچوں کو طبی علاج کے لیے مغربی ممالک منتقل کیا جائے گا۔ اے ایف پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسرائیل، جو کہ غزہ میں جاری جنگ میں سرگرم ہے، آئندہ ماہ مزید ...

ایران کے خلاف اسرائیلی حملوں کی دستاویزات لیک ہونے پر امریکہ میں تحقیقات کا آغاز

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ٹیلیگرام اکاؤنٹ پر ایران پراسرائیلی حملے کے منصوبوں سے متعلق انتہائی خفیہ معلومات لیک ہو گئی ہیں۔ یہ خفیہ معلومات ’مڈل ایسٹ اسپیکٹیٹر‘ نامی ٹیلی گرام اکاؤنٹ پر شائع کی گئی ہیں اور ان دستاویزات پر ۱۵؍ اور ۱۶؍ اکتوبر کی تاریخ درج ہے۔

پاکستان کی قومی اسمبلی نے 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری دے دی، سینیٹ کا بھی ساتھ

پاکستان کی سینیٹ نے 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری دے دی، جس کے حق میں 65 ووٹ جبکہ مخالفت میں 4 ووٹ ڈالے گئے۔ یہ اجلاس چیئرمین یوسف رضا گیلانی کی صدارت میں منعقد ہوا، جہاں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بل پیش کیا۔ آئینی ترمیم میں شامل 22 شقوں کی مرحلہ وار منظوری کے بعد ووٹنگ کا ...

شام نے حزب اللہ سے فاصلہ کیوں اختیار کر لیا؟

لبنان میں فوجی کشیدگی کے باوجود شام کے صدر بشار الاسد نے حزب اللہ سے خود کو علیحدہ رکھنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ حالیہ دنوں میں، اسرائیل نے اپنے فضائی حملوں کی شدت میں اضافہ کیا ہے، لیکن بشار الاسد نے اس صورتحال پر کوئی واضح تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے ...