اقوام متحدہ میں نیتن یاہو کی تقریر کے فوراً بعد اسرائیل نے حزب اللہ کے ہیڈ کوارٹر پر شدید حملہ کیا

Source: S.O. News Service | Published on 28th September 2024, 11:29 AM | عالمی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بیروت،  28/ستمبر (ایس او نیوز /ایجنسی) اسرائیل اور لبنان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران 27 ستمبر 2024 کو اسرائیل کی دفاعی افواج (آئی ڈی ایف) نے لبنان میں ایک بڑا فضائی حملہ کیا۔ یہ میزائل حملہ حزب اللہ کے ہیڈکوارٹر پر اس وقت کیا گیا جب اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں تقریر کر رہے تھے، اور ان کی تقریر کے چند منٹ بعد ہی یہ کارروائی عمل میں آئی۔

اس حملے کے درمیان یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ آیا اس میں حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ بھی مارے گئے ہیں لیکن دوسری طرف سے جواب آیا کہ ان کا باس فی الحال زندہ ہے۔ آئی ڈی ایف نے کہا، "کچھ ہی لمحے قبل، اسرائیلی دفاعی فورسز نے دہشت گرد تنظیم حزب اللہ کے مرکزی ہیڈکوارٹر پر ایک حملہ کیا۔ ہم نے اپنے لوگوں کی حفاظت کے لیے ضروری کارروائی کی تاکہ اسرائیلی خاندان اپنے گھروں میں محفوظ رہ سکیں۔‘‘

بعض میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ حسن نصر اللہ بھی بیروت میں حزب اللہ کے ہیڈ کوارٹر میں رہتے ہیں۔ تاہم ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے کہ حملے کے وقت حسن نصر اللہ حزب اللہ کے ہیڈ کوارٹر میں موجود تھے یا نہیں۔ لبنان کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ بیروت کے مضافاتی علاقے میں بڑے پیمانے پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم دو افراد ہلاک اور 76 زخمی ہوئے ہیں۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ بیروت میں اسرائیلی فضائی حملے کے بعد حسن نصر اللہ زندہ ہیں۔ اسرائیلی فوجی ریڈیو نے قبل ازیں کہا تھا کہ فوج اس بات کا جائزہ لے رہی ہے کہ آیا عسکریت پسند گروپ کا رہنما جنوبی بیروت میں اس کے ہیڈ کوارٹر میں تھا جب اس پر حملہ کیا گیا۔ ساتھ ہی ایران کے ایک اعلیٰ سکیورٹی اہلکار کے مطابق ایران صورت حال کی تحقیقات کر رہا ہے۔

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ اس کی فضائیہ نے لبنان میں 220 فضائی حملے کیے اور تمام اہداف کا تعلق حزب اللہ سے تھا۔ فوج کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ جن اہداف کو نشانہ بنایا گیا ان میں حزب اللہ کا انفراسٹرکچر، لانچرز اور ہتھیاروں کے ذخیرہ کرنے کی سہولیات شامل ہیں۔ خبر رساں ایجنسی ژنہوا کے مطابق فوج نے حزب اللہ کے دہشت گردوں پر بھی حملہ کیا۔

فوج نے کہا کہ وہ حزب اللہ کی افواج اور انفراسٹرکچر کو کمزور اور تباہ کرنے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ ادھر شام کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ لبنان کے علاقے یون میں اسرائیلی فضائی حملے میں 23 شامی مہاجرین مارے گئے۔ مرنے والوں میں زیادہ تر خواتین اور بچے تھے۔ بیان میں اسرائیل پر جان بوجھ کر معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کا الزام لگایا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

نیپال میں مسلسل بارشوں سے سیلابی صورتحال، کئی شہر زیر آب، تقریباً 40 افراد ہلاک

ہندوستان کے پڑوسی ملک نیپال میں اس وقت قدرتی آفات کا سامنا ہے، جہاں مسلسل بارشوں نے لوگوں کی زندگیوں کو مشکل میں ڈال دیا ہے اور ہر طرف سیلاب کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ کئی شہروں میں لوگ خوف و ہراس کی حالت میں زندگی گزار رہے ہیں، کیونکہ سینکڑوں گھر زیر آب آ چکے ہیں۔ ایک میڈیا ...

حزب اللہ کے لیڈر حسن نصراللہ اور حماس کے شام میں موجود رہنما ہلاک ہوگئے؛ اسرائیل کا دعویٰ

اسرائیل کی ڈیفنس فورس نے ایکس پر ایک پوسٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ ’’اسرائیلی فوج نے بیروت، لبنان میں فضائی حملے کے ذریعے حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کو ہلاک کر دیا ہے۔ حسن نصراللہ اب دنیا میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے زندہ نہیں ہیں۔‘‘ تاہم، لبنان کے حزب اللہ گروپ نے اسرائیل کے ...

فلسطینیوں کو اجتماعی سزا دینا کسی بھی حالت میں قابل قبول نہیں: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے غزہ میں جاری جنگ پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی انسانی حقوق کے قوانین کی واضح خلاف ورزی ہو رہی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ فلسطینیوں کو اجتماعی سزا دینا کسی بھی طور قابل قبول نہیں ہے۔ اقوام متحدہ کی ...

امریکی صدارتی انتخابات: کملا ہیرس کی متعدد ریاستوں میں ڈونلڈ ٹرمپ پر برتری، سروے کی نئی رپورٹ

نومبر میں ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار کملا ہیرس کئی اہم ریاستوں جیسے ایریزونا، مشی گن اور پنسلوانیا میں اپنے ریپبلکن حریف ڈونلڈ ٹرمپ سے آگے ہیں۔ ایک حالیہ سروے کے مطابق، مشی گن میں نائب صدر ہیرس کو سابق صدر ٹرمپ پر معمولی برتری حاصل ہے، جو ...

امریکہ میں سمندری طوفان ہیلن کی تباہی، 33 افراد جان بحق

فلوریڈا اور امریکہ کی دیگر کئی جنوب مشرقی ریاستوں میں سمندری طوفان ہیلن کے نتیجے میں اب تک 33 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ اگرچہ یہ طوفان خشکی سے ٹکرانے کے بعد کمزور پڑ گیا ہے، لیکن اس کے اثرات ابھی بھی محسوس کیے جا رہے ہیں۔ سمندری طوفان ہیلن نے امریکہ میں وسیع پیمانے پر ...

نیپال میں مسلسل بارشوں سے سیلابی صورتحال، کئی شہر زیر آب، تقریباً 40 افراد ہلاک

ہندوستان کے پڑوسی ملک نیپال میں اس وقت قدرتی آفات کا سامنا ہے، جہاں مسلسل بارشوں نے لوگوں کی زندگیوں کو مشکل میں ڈال دیا ہے اور ہر طرف سیلاب کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ کئی شہروں میں لوگ خوف و ہراس کی حالت میں زندگی گزار رہے ہیں، کیونکہ سینکڑوں گھر زیر آب آ چکے ہیں۔ ایک میڈیا ...

پیاز کی قیمت 70 روپے فی کلو، ہری سبزیوں کی قیمتیں بھی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

اس سال مانسون کے دوران ملک بھر میں شدید بارشیں ہوئیں اور کئی علاقوں میں اب بھی بارش ہو رہی ہے۔ تاہم، اس کے نتیجے میں عوام پر مہنگائی کا دباؤ بڑھنے لگا ہے۔ پیاز اور ٹماٹر کے ساتھ ساتھ ہری سبزیوں کی قیمتیں بھی آسمان کو چھونے لگی ہیں۔اس سال مانسون کے دوران ملک بھر میں شدید بارشیں ...

اجمیر درگاہ کو 'مہادیو مندر' قرار دینے کی درخواست، ایک عدالت سے دوسری عدالت میں منتقل

راجستھان کے مشہور اجمیر شریف درگاہ کے حوالے سے جاری تنازعہ اب عدالت تک پہنچ چکا ہے۔ ہندو سینا کے قومی صدر وشنو گپتا نے اس درگاہ کو سنکٹ موچن مہادیو مندر قرار دینے کے لیے اجمیر کی ایک عدالت میں درخواست دائر کی ہے۔ تاہم، عدالت نے اس معاملے کو اپنے دائرہ اختیار کے تحت نہ ہونے کی ...

حساس معلومات کے افشا پر کئی ویب سائٹس بند، حکومت کی کارروائی

مرکزی حکومت نے شہریوں کے حساس ڈیٹا جیسے آدھار اور پین کی معلومات کو افشا کرنے پر متعدد ویب سائٹس کے خلاف سخت اقدام اٹھاتے ہوئے انہیں بلاک کر دیا ہے۔ وزارت آئی ٹی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ کچھ ویب سائٹس نے شہریوں کی نجی تفصیلات کو غیر مجاز طور پر عام کیا تھا، جس کے بعد ان ویب ...