اسرائیل کا لبنان پر شدید فضائی حملہ، 300 سے زائد مقامات کو نشانہ، 274 افراد ہلاک، سینکڑوں زخمی

Source: S.O. News Service | Published on 24th September 2024, 11:31 AM | عالمی خبریں |

واشنگٹن، 24/ستمبر (ایس او نیوز /ایجنسی) اسرائیلی فوج نے لبنان کے جنوبی اور شمال مشرقی علاقوں پر شدید فضائی حملے کیے ہیں۔ اسرائیلی حکام کے مطابق ان حملوں میں حزب اللہ کے تقریباً 300 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ ’الجزیرہ‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، ان حملوں کے نتیجے میں کم از کم 274 افراد ہلاک اور تقریباً 700 زخمی ہوئے ہیں۔ اسرائیل کی ڈیفنس فورس (آئی ڈی ایف) نے بتایا کہ یہ حملے جنوبی لبنان اور بیکا وادی کے علاقوں پر مرکوز تھے، اور دعویٰ کیا کہ جنگی طیاروں نے حزب اللہ سے وابستہ دہشت گرد اہداف پر حملے کیے ہیں۔

آئی ڈی ایف کا کہنا ہے کہ اب تک 300 سے زائد ٹھکانوں پر حملے کیے جا چکے ہیں۔ سیکورٹی فورسز کے مطابق یہ آپریشن خفیہ محکمہ اور فضائیہ کے ساتھ مکمل کوآرڈنیشن کے ساتھ کیا گیا۔ اسرائیل کے امیاد اور سفید علاقوں میں الرٹ ایکٹیو ہونے کے بعد فضائیہ نے لبنان کی طرف سے کئی راکیٹس کو روک دیا، جبکہ دیگر پروجیکٹائل امیاد کے پاس کھلے علاقوں میں گرے۔

آئی ڈی ایف نے بتایا کہ 10 مزید راکیٹس اسرائیل کے ذیلی گیللی علاقے میں بھی گرے، حالانکہ فوری طور پر کسی کی ہلاکت کی خبر نہیں ہے۔ آئی ڈی ایف کا کہنا ہے کہ حزب اللہ کے جنگجو اسرائیل کے خلاف راکیٹ حملوں کی تیاری کر رہے تھے، جس کی وجہ سے اسرائیل نے دفاعی اور جارحانہ قدم اٹھائے ہیں۔ اس سے پہلے اسرائیل کے فوجی ترجمان ڈینیل ہگاری نے پیر کے روز جنوبی لبنان کے باشندوں کو متنبہ کیا کہ وہ علاقے میں بڑے پیمانے پر ہونے والے اسرائیلی حملے سے پہلے فوراً اپنا گھر چھوڑ دیں۔

ہگاری نے متنبہ کیا کہ ’جلد ہی‘ بڑے پیمانے پر ہوائی حملے شروع ہوں گے۔ پورے لبنان میں گھروں اور دیگر عمارتوں میں واقع حزب اللہ کی ملکیتوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔ اسرائیلی فوجی ترجمان نے کہا کہ ’’ہم لبنان کے ان گاؤں کے شہریوں کو صلاح دیتے ہیں جو ایسی عمارتوں اور علاقوں کے قریب موجود ہیں، جن کا استعمال حزب اللہ اپنے فوجی مقاصد کے لیے کرتا ہے۔ وہ اپنی سیکورٹی کے لیے فوراً خطرے سے دور چلے جائیں۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

جاپان میں طاقتور زلزلے کے جھٹکے، سونامی کی وارننگ جاری

 جاپان کی سرزمین ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اٹھی۔ اس زلزلے کی شدت اتنی زیادہ ہے کہ سونامی کا الرٹ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ ایجنسی کے مطابق زلزلے کے بعد جاپان کی راجدھانی ٹوکیو کے جنوب میں واقع دور دراز جزائر پر سونامی کی وارننگ بھی جاری کی گئی ہے۔

اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں 492 لبنانی ہلاک، حزب اللہ کی سخت جوابی کارروائی

حزب اللہ کے خلاف شدید حملوں کے بعد اسرائیل نے اپنے ملک میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔ اسرائیلی حکومت نے 30 ستمبر تک پورے ملک میں 'خصوصی ہوم فرنٹ سچویشن' کا اعلان کیا ہے، جو اس وقت ہوتا ہے جب شہری آبادی پر حملے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اسرائیلی حملے میں ...

اسرائیل میں ایک ہفتے کے لیے ایمرجنسی کا نفاذ، مغربی ایشیا میں بڑھتی کشیدگی کے پس منظر میں کابینہ کا فیصلہ

اسرائیل نے حزب اللہ اور حماس سے جاری جنگ کے درمیان ایک بڑا احتیاطی قدم اٹھاتے ہوئے ہفتہ بھر کے لیے ایمرجنسی کا اعلان کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ایمرجنسی فوری اثر سے نافذ ہو گئی ہے جو کہ 30 ستمبر تک جاری رہے گی۔ اسرائیل کے اسٹیٹ براڈکاسٹرس نے اس سلسلے میں جانکاری دی اور ...

انورا کمارا سری لنکا کے نئے صدر کے طور پر منتخب

مارکسسٹ معاشی نظریات کے حامی انورا کمارا کو سری لنکا کے عوام نے نئے صدر کے طور پر منتخب کر لیا ہے۔ ان کی جیت کو ملک میں ایک نئے سیاسی دور کے آغاز کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جہاں معاشی پالیسیوں میں بڑی تبدیلیوں کی توقع کی جا رہی ہے۔

امریکہ: البامہ میں اجتماعی فائرنگ، 4 ہلاک، درجنوں زخمی

امریکہ کے برمنگھم میں واقع البامہ میں ایک افسوسناک فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، جس میں ۴؍ افراد ہلاک اور کئی دیگر شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ واقعہ سنیچر کی رات پیش آیا، جس کے بعد پولیس نے فوری طور پر ایف آئی آر درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ برمنگھم پولیس نے 'ایکس' پر ایک پوسٹ میں ...