اسرائیلی فوج کی غزہ کے جبالیہ کیمپ پر بمباری، 30 فلسطینی شہری ہلاک

Source: S.O. News Service | Published on 13th October 2024, 7:25 PM | عالمی خبریں |

تل ابیب، 13/اکتوبر (ایس او نیوز /ایجنسی)اسرائیلی فورسز نے رات کی تاریکی میں غزہ کے جبالیہ کیمپ پر بمباری کی، جس کے نتیجے میں 30 فلسطینی شہری جاں بحق ہو گئے۔ اس حملے میں درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ یہ واقعہ علاقے میں جاری کشیدگی کے درمیان پیش آیا، جس نے مقامی آبادی میں مزید خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔

غیر ملکی خبررساں اداروں اے ایف پی اور رائٹرز کی رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 60 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کردیا۔

ڈاکٹرز ودآؤٹ بارڈرز (ایم ایس ایف) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ رات گئے اسرائیلی طیاروں نے غزہ کے جبالیہ کیمپ پر حملے کیے، جہاں ہزاروں افراد پھنسے ہوئے ہیں۔

رائٹر کی رپورٹ کے مطابق جبالیہ کیمپ پر اسرائیلی فورسز کے حملے میں 30 فلسیطنی جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے جب کہ حملے کے نتیجے میں 4 گھروں کو بھی نقصان پہنچا جب کہ کچھ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جس سے اموات میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔

طبی ماہرین نے رائٹرز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ جمعہ کو غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کے حملوں میں کم از کم 61 فلسطینی جاں بحق ہوئے اور ان میں نصف اموات شمالی غزہ کے جبالیہ کیمپ میں ہوئیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ہلال احمر کے اسکول پر اسرائیلی فضائیہ کے تازہ حملے میں خواتین اور بچوں سمیت 28 فلسطینی شہید ہوگئے تھے۔

فلسطین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وفا نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ اسرائیل نے گزشتہ روز مختلف علاقوں کو نشانہ بنایا جس میں بے گھر افراد کو پناہ دینے والا ایک اسکول بھی شامل ہے۔

غزہ کے سول ڈیفنس کے مطابق اسرائیلی کواڈ کاپٹر ڈرون نے اس اسکول پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں درجنوں افراد زخمی ہوئے۔

وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق اسرائیلی حملوں میں اب تک 42 ہزار 126 فلسیطنی شہید ہوچکے ہیں جن میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

امریکہ: نیویارک اسٹاک ایکسچینج کے باہر جنگ مخالف مظاہرہ کرنے والے یہودیوں میں سے 200 افراد گرفتار

امریکہ کے نیویارک اسٹاک ایکسچینج کے باہر غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف جاری نسل کشی کے خلاف احتجاج کرنے والے 200 سے زائد یہودی مظاہرین کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔ مظاہرین امریکہ سے اسرائیل کی غزہ پر جارحیت کی حمایت ختم کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ ان میں سے زیادہ تر کا تعلق "یہودی ...

اسرائیل کی حزب اللہ کو ختم کرنے کی تیاری، آئی ڈی ایف نے لبنان کے متعدد علاقوں کو خالی کرایا، بڑی کارروائی کا خدشہ

اسرائیل نے غزہ کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے، جہاں 40,000 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور ایک بڑا علاقہ برباد ہو چکا ہے۔ اسرائیلی حملے ابھی بھی جاری ہیں، اور جنوبی لبنان میں بھی صورت حال ایسی ہی ہے۔ اسرائیلی فوج نے کچھ دن قبل لبنان کے جنوبی حصے میں رہائش پذیر لوگوں کو اس علاقے کو ...

حزب اللہ کے اسرائیل پر 230 راکٹ حملے، مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں اضافہ

حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے جب حزب اللہ نے لبنان کے جنوبی علاقوں سے اسرائیل پر تقریباً 230 راکٹ داغے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق ان حملوں کے جواب میں اسرائیل نے حزب اللہ کے ٹھکانوں پر شدید فضائی اور زمینی کارروائیاں کیں تاکہ شمالی اسرائیل کے ...

گراؤنڈ آپریشن: غزہ میں 3 اسرائیلی فوجیوں کی موت، 9 پوائنٹس میں جانیں اہم ترین تازہ جانکاریاں

اسرائیل اس وقت متعدد محاذوں پر جنگ لڑ رہا ہے، اور ہر طرف تباہی اور بربریت کے مناظر دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ تازہ خبروں کے مطابق، غزہ پٹی پر اسرائیلی حملے جاری ہیں، جہاں اسے گراؤنڈ آپریشن کے دوران شدید مزاحمت کا سامنا ہے۔