یہ الیکشن ہے یا مذاق ؟ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آز: ڈاکٹر مظفر حسین غزالی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 24th April 2024, 2:57 PM | اداریہ | اسپیشل رپورٹس |

ایک طرف بی جے پی، این ڈی اے۔۔ جی نہیں وزیر اعظم نریندرمودی "اب کی بار چار سو پار"  کا نعرہ لگا رہے ہیں ۔ وہیں دوسری طرف حزب اختلاف کے مضبوط امیدواروں کا پرچہ نامزدگی رد کرنے کی  خبریں آرہی ہیں ۔ کھجوراؤ میں انڈیا اتحاد کے امیدوار کا پرچہ نامزدگی خارج کیا گیا ۔ اس نے برسراقتدار جماعت پر ان کی امیدواری رد کرانے کا الزام لگایا ہے ۔ بی جے پی کو بغیر الیکشن کے ہی جیتنے اور اقتدار میں بنے رہنے کی جلدی ہے ۔ سورت کا انتخابی منجمینٹ اسی طرف اشارہ کر رہا ہے ۔ وہاں کانگریس اور عآپ کے مشترکہ امیدوار نلیش کمبھانی کا پرچہ نامزدگی الیکشن سے محض ایک دن پہلے خارج کر دیا گیا ۔ کہا یہ گیا کہ ان کے تینوں تجویز کنندگان Proposer نے ریٹرنگ آفیسر کو حلف نامہ کے ذریعہ مطلع کیا ہے کہ پرچہ نامزدگی پر ان کے دستخط فرضی ہیں ۔ جب انہیں طلب کیا گیا تو وہ سامنے نہیں آئے ۔ ان کے حلف نامے بی جے پی کے ایڈوکیٹ نے تیار کئے تھے ۔ ریٹرنگ آفیسر نے بغیر معاملہ کی تحقیق کئے، شکایت پر ہی پرچہ نامزدگی خارج کر دیا ۔ جبکہ ان تجویز کنندگان میں ایک نلیش کمبھانی کے بہنوئی، دوسرا بھتیجا اور تیسرا ان کا کاروباری پارٹنر ہے ۔ شکایت کے بعد سے یہ انڈر گراونڈ ہیں ۔ پرچہ خارج ہونے کے بعد نلیش بھی کسی کے رابطہ میں نہیں تھے ۔ نہ وہ پریس کے سامنے آئے اور نہ ہی اس مسئلہ کو وہ عوام کے درمیان لے کر گئے ۔ یہ معاملہ یہیں نہیں رکا بلکہ آٹھ دوسرے امیدواروں نے بھی اپنا نام واپس لے لیا ۔ ان میں ایک بی ایس پی کا امیدوار بھی شامل ہے ۔ اس کے بعد بی جے پی کے مکیش دلال کو بلا مقابلہ کامیاب قرار دے دیا گیا ۔

سوال یہ ہے کہ تیسرے شخص کے ذریعہ ملے تجویز کنندگان کے حلف ناموں کو ریٹرنگ آفیسر نے بغیر تصدیق کے قبول کیوں کیا؟ امیدوار تجویز کنندگان کے ساتھ کہاں غائب ہو گیا؟ اسے تلاش کیوں نہیں کرایا گیا؟ فرضی دستخط والا پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے لئے امیدوار کے خلاف کاروائی کیوں نہیں کی گئی؟ باقی کے آٹھ امیدواروں نے اپنے نام کیوں واپس لئے؟ کیا انہیں ڈارایا گیا یا کوئی لالچ دیا گیا؟ کانگریس امیدوارکی ملی بھگت بھی اگر اس میں شامل ہے تو اس سے بھی پردہ ہٹنا چاہئے ۔ قانونی طور پر صحیح ہے یا غلط یہ دیکھنا عدالت کا کام ہے ۔ لیکن سورت کے پندرہ لاکھ ووٹروں کو ان کے حق رائے دہندگی سے محروم کیوں کیا گیا اس کا جواب ملنا چاہئے ۔

سورت کے واقعہ  نے چنڈی گڑھ کے میئر انتخاب میں ہوئی دھاندلی کی یاد کو تازہ کیا ہے ۔ وہاں کانگریس اور آپ کے ووٹوں کو رد کرکے بی جے پی کے میئر امیدوار کو جتا دیا گیا تھا ۔ سی سی ٹی وی کیمرے میں اس کی پوری ریکارڈنگ قید تھی ۔ پنجاب ہائی کورٹ نے ریٹرنگ آفیسر کے فیصلے پر روک لگانے سے انکار کر دیا تھا ۔ یہ معاملہ سپریم کورٹ آیا جہاں یہ فیصلہ پلٹ گیا ۔ حالانکہ ریٹرنگ آفیسر کے فیصلے کو صحیح ثابت کرنے کے لئے حکومت نے بڑے بڑے وکیلوں کو عدالت میں کھڑا کیا تھا ۔ سپریم کورٹ نے اس موقع پر کہا کہ ہم جمہوریت کا اس طرح خون ہوتے ہوئے نہیں دیکھ سکتے ۔ عدالت نے ریٹرنگ آفیسر پر جھوٹ بولنے کے لئے مقدمہ قائم کیا تھا ۔ 

اس دور میں سورت جمہوریت اور جمہوری اداروں کو کمزور کرنے کی تجربہ گاہ کے طور پر ابھرا ہے ۔ مہاراشٹر کی مہا وکاس اگھاڑی حکومت کو گرانے کے لئے شیوسینا کے باغی ممبران اسمبلی کو ایک ناتھ شندے کے ساتھ 2022 میں یہیں رکھا گیا تھا ۔ وہ فیصلہ بھی سورت کی عدالت سے ہی ہوا تھا جس نے راہل گاندھی کی پارلمنٹ کی ممبرشپ ختم کر دی تھی ۔ ملک میں اپنی نوعیت کی یہ پہلی مثال ہے کہ ووٹنگ کے بغیر لوک سبھا کا انتخاب جیتا دیا گیا جسے سورت نے پیش کیا ہے ۔ ویسے 1951 سے اب تک 35 امیدوار بنا ووٹنگ کے لوک سبھا الیکشن جیت چکے ہیں ۔ ان میں ڈمپل یادو بھی شامل ہیں، 2012 میں کنوج لوک سبھا کے ضمنی انتخاب میں ڈمپل کے سامنے کوئی امیدوار نہیں تھا ایسے میں ان کی بال مقابلہ جیت ہوئی تھی ۔ سورت کو چھوڑ کر گجرات کی باقی بچی 25 سیٹوں کے لئے 265 امیدوار میدان میں ہیں ۔ اگر اسی طرح دوسرے حلقوں میں بھی الیکشن مینج کیا گیا تو انتخاب کا مطلب ہی ختم ہو جائے گا ۔ بی جے پی اسی سمت میں آگے بڑھنے کی کوشش کر رہی ہے ۔ اروناچل پردیش کے اسمبلی انتخابات میں دس امیدوار بلا مقابلہ الیکشن جیت چکے ہیں ۔ یہ سبھی بی جے پی کے امیدوار ہیں ۔ 

سورت بی جے پی کا گڑھ مانا جاتا ہے ۔ لیکن اس مرتبہ سورت کی سیٹ پر سخت مقابلے کا اندیشہ تھا ۔ ایک طرف کپڑا کاروباری بی جے پی سے ناراض ہیں احتجاج میں فیکٹریاں بند ہیں ۔ اس کی وجہ سے ساٹھ ستر ہزار فیکٹری مزدور سورت سے چلے گئے ہیں ۔ دوسری طرف راجپوت پنچایت کر بی جے پی کو ووٹ نہ دینے کا اعلان کر چکے ہیں ۔ گجرات میں ان کی تعداد 35 سے 40 لاکھ بتائی جاتی ہے ۔ ایسے میں بی جے پی سورت کی سیٹ گنوا سکتی تھی ۔ اس کا گجرات کی سیاست پر منفی اثر ہوتا ۔ شاید اسی ڈر سے الیکشن کو مینج کر بھاجپا نے اس سیٹ کو جیتا ہے ۔ مگر ملک میں اسکا میسج بہت خراب گیا ہے ۔ اس سے آئین اور جمہوریت کو ختم کرنے کے شک کو تقویت ملی ہے ۔ عوام کے درمیان آئینی اداروں کو کمزور کرنے یا ختم کرنے، ون نیشن ون الیکشن ون کینڈیڈیٹ اور 2024 کا الیکشن آخری ہونے جیسے موضوعات پر بحث شروع ہو گئی ہے ۔ یہ کہا جا رہا ہے کہ اپوزیشن کے بغیر اگر کوئی جمہوریت کے زندہ رہنے کی بات سوچتا ہے تو وہ مردہ ہو چکا ہے، اس کی سوچنے سمجھنے کی طاقت ختم ہو چکی ہے ۔ کیونکہ سورت کا واقع کوئی عام معاملہ نہیں ہے یہ انتخابی لوٹ کا ایشو ہے ۔ اگر ایسے الیکشن مینج ہونے لگا تو پھر انتخاب کا کوئی مطلب نہیں رہ جائے گا ۔ بھاسکر کی رپورٹ کے مطابق یہ میچ فکسنگ کا معاملہ کانگریس کے امیدوار نلیش کمبھانی کی ملی بھگت کی وجہ سے عمل میں آسکا ۔ اس لئے ضروری ہے کہ اس واقع پر سنجیدگی سے غور و فکر کرکے کانگریس امیدوار اور اس کے تجویز کنندگان پر سخت دفعات کے تحت مقدمہ قائم کرایا جائے ۔ تاکہ آئندہ کوئی الیکشن کو مذاق بنانے کی حرکت نہ کر سکے ۔ 

ای وی ایم میں گڑ بڑی، الیکشن کمیشن کے بھاجپا رکن  کے طور پر کام کرنے اور اپوزیشن کے ساتھ امتیازی رویہ اپنانے پر تو اعتراض ہوتا ہے ۔ مگر الیکشن کے طریقہ کار پر زیادہ بات نہیں ہوتی ۔ موجودہ انتخاب کی ہی بات کریں تو یہ پونے دو ماہ چلے گا ۔ سات مرحلوں میں ووٹ ڈالے جائیں گے ۔ لیکن یہ بات سمجھ میں نہیں آتی کہ ہر مرحلے میں کئی ریاستوں کی کچھ کچھ سیٹوں پر ووٹ ڈالے جائیں گے ۔ مثلاً پہلے مرحلے میں 21 ریاستوں کی 102 سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ جس میں اترپردیش کی آٹھ اور بہار کی چار سیٹیں شامل تھیں ۔ دوسرے مرحلے میں 13 ریاستوں کی 89 سیٹوں پر ووٹ ڈالے جائیں گے ۔ اس میں بھی یوپی کی آٹھ اور بہار کی صرف پانچ سیٹوں پر ووٹ پڑیں گے ۔ یہ الیکشن ہے یا مذاق، کہ ایک سیٹ پر ووٹ ڈاکے جا رہے ہیں وہی اس کے برابر کی سیٹ پر اگلے مرحلے میں ووٹ پڑیں گے ۔ وہاں وزیراعظم یا دوسرا کوئی بڑا لیڈر عین ووٹنگ کے دن ریلی کر ووٹروں کو متاثر کرنے کی کوشش کر رہا ہوتا ہے ۔ اس طریقہ نے ایک طرف الیکشن کو بہت خرچیلا بنا دیا ہے ۔ وہیں دوسری طرف غیر جانبدارانہ و منصفانہ انتخاب کے امکان کو کم کر دیا ہے ۔ پارٹی لیڈران کے ایک کونے سے دوسرے کونے تک دوڑنے پر بڑی رقم خرچ ہوتی ہے ۔ پھر سیکورٹی اور نگرانی کا مسئلہ بھی پیدا ہوتا ہے ۔ 

ہونا تو یہ چاہئے کہ ملک کو چار یا پانچ زون میں بانٹ کر دو دن یا تین دن کے فاصلے سے الیکشن کرایا جائے ۔ الیکشن ختم ہونے کے دو یا تین دن بعد نتیجوں کا اعلان ہو ۔ کئی مرتبہ کسی پولنگ بوتھ یا اسیشن پر کسی وجہ سے دوبارہ ووٹنگ کرانی ہو تو وہ بھی ہو جائے ۔ اس سے ایک طرف وقت اور پیسوں کی بچت ہوگی، سیکورٹی اور نگرانی کے مسائل بھی کم ہوں گے دوسری طرف غیر جانبدارانہ صاف ستھرے انتخابات کا امکان بھی بڑھ جائے گا ۔ لیڈران کے لئے ووٹروں کو متاثر کرنا آسان نہیں ہوگا ۔ انتخابی کمیشن کو اس پر غور کرنا چاہئے، اگر الیکشن کمیشن دھیان نہیں دیتا ہے تو سپریم کورٹ کو از خود مداخلت کرکے انتخابات کے لئے ہدایات جاری کرنی چاہئے ۔ ابھی انتخاب کے نام پر جو کچھ ہو رہا ہے وہ کسی مذاق سے کم نہیں ہے ۔ انتخابات کو مذاق بننے سے بچانے کے لئے کسی کو تو پہل کرنی ہی پڑے گی وہ چاہے سیاسی جماعتیں ہوں، الیکشن کمیشن ہو، عدالت ہو یا پھر عوام ۔

ایک نظر اس پر بھی

اُترکنڑا میں جنتا دل ایس کی حالت نہ گھر کی نہ گھاٹ کی ! کمارا سوامی بن کر رہ گئے بغیر فوج کے کمانڈر !

ایسا لگتا ہے کہ جنتا دل ایس نے بی جے پی کے ساتھ شراکت کا جو فیصلہ کیا ہے اس سے ریاستی سطح پر ایک طرف کمارا سوامی بغیر فوج کے کمانڈر بن کر رہ گئے ہیں تو دوسری طرف ضلعی سطح پر کارکنان نہ ہونے کی وجہ سے پارٹی کے نام پر محض چند لیڈران ہی اپنا دربار چلا رہے ہیں جسے دیکھ کر کہا جا سکتا ہے ...

انتخابی سیاست میں خواتین کی حصہ داری کم کیوں ؟ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ڈاکٹر مظفر حسین غزالی

ملک کی پانچ ریاستوں کی ہواؤں میں انتخابی رنگ گھلا ہے ۔ ان میں نئی حکومت کو لے کر فیصلہ ہونا ہے ۔ کھیتوں میں جس طرح فصل پک رہی ہے ۔ سیاستداں اسی طرح ووٹوں کی فصل پکا رہے ہیں ۔ زندگی کی جدوجہد میں لگے جس عام آدمی کی کسی کو فکر نہیں تھی ۔ الیکشن آتے ہی اس کے سوکھے ساون میں بہار آنے کا ...

کیا کینرا پارلیمانی سیٹ پر جیتنے کی ذمہ داری دیشپانڈے نبھائیں گے ؟ کیا ضلع انچارج وزیر کا قلمدان تبدیل ہوگا !

پارلیمانی الیکشن قریب آنے کے ساتھ کانگریس پارٹی کی ریاستی سیاست میں بھی ہلچل اور تبدیلیوں کی ہوا چلنے لگی ہے ۔ ایک طرف نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیو کمار اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے بیچ اندرونی طور پر رسہ کشی جاری ہے تو دوسری طرف پارٹی کے اراکین اسمبلی وقتاً فوقتاً کوئی نہ کوئی ...

کانگریس بدلے گی کیا راجستھان کی روایت ؟ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ڈاکٹر مظفر حسین غزالی

ملک کی جن پانچ ریاستوں میں انتخابات ہو رہے ہیں راجستھان ان میں سے ایک ہے ۔ یہاں کانگریس اور بی جے پی کے درمیان اقتدار کی ادلا بدلی ہوتی رہی ہے ۔ اس مرتبہ راجستھان میں دونوں جماعتوں کی دھڑکن بڑھی ہوئی ہیں ۔ ایک کی اقتدار جانے کے ڈر سے اور دوسری کی اقتدار میں واپسی ہوگی یا نہیں اس ...

غزہ: پروپیگنڈے سے پرے کچھ اور بھی ہے! ۔۔۔۔۔۔۔ از: اعظم شہاب

غزہ و اسرائیل جنگ کی وہی خبریں ہم تک پہنچ رہی ہیں جو سامراجی میڈیا ہم تک پہنچانا چاہتا ہے۔ یہ خبریں عام طورپر اسرائیلی فوج کی بمباریوں اور غزہ میں جان و مال کی تباہیوں پرمبنی ہوتی ہیں۔ چونکہ جنگ جیتنے کا ایک اصول فریقِ مخالف کو اعصابی طور پر کمزور کرنا بھی ہوتا ہے، اس لیے اس طرح ...

"ہم کو ان سے وفا کی ہے امید، جو نہیں جانتے وفا کیا ہے"،  کرناٹک میں وقف املاک کا مسئلہ اور حکومتی بے حسی۔۔۔۔از : عبدالحلیم منصور

کرناٹک میں وقف املاک کے تنازعے میں حالیہ حکومتی سرکلر نے مسلم برادری میں اضطراب پیدا کر دیا ہے۔ ریاستی حکومت نے حالیہ دنوں میں ایک ہدایت نامہ جاری کیا ہے، جس میں وقف املاک سے متعلق جاری کیے گئے تمام احکامات کو فوری طور پر معطل کرنے کو کہا گیا ہے۔ اس سرکلر کا مقصد کسانوں اور ...

شیر میسور: علم و تحقیق کے شیدائی...یوم پیدائش پر خراج تحسین....از: شاہد صدیقی علیگ

شیر میسور ٹیپو سلطان فتح علی خان کی حیات کا جائزہ لیں تو ان کی بہادری، غیر معمولی شجاعت، مضبوط ارادے، ذہانت اور دور اندیشی کے ساتھ ساتھ جنگی حکمت عملی میں مہارت نمایاں نظر آتی ہے۔ اس کے علاوہ، ان کی ادب دوستی، شعر و سخن سے دلچسپی اور علمی ذوق بھی ان کے کردار کی اہم خصوصیات کے طور ...

کرناٹک میں وقف زمین کا تنازعہ :حقوق کی بازیابی یا سیاسی مفادات کی بھینٹ؟۔۔۔۔۔ از: عبدالحلیم منصور

کرناٹک میں وقف زمینوں کا تنازعہ حالیہ دنوں میں شدت اختیار کر گیا ہے، جس نے نہ صرف مسلمانوں بلکہ دیگر طبقات کو بھی بے چینی میں مبتلا کر دیا ہے۔ یہ زمینیں، جو وقف کی امانت ہیں اور مسلمانوں کی فلاح و بہبود کے لیے مخصوص کی گئی تھیں، اب حکومتی مداخلت، سیاسی دعوؤں، اور مقامی کسانوں کے ...

مردم شماری کا اعلان اور اسمبلی انتخابات۔۔۔۔۔۔از: ڈاکٹر مظفر حسین غزالی

مرکزی حکومت نے ایسے وقت ملک میں اگلے سال یعنی 2025 میں مردم شماری کرانے کا اعلان کیا ہے ۔ جب دو ریاستوں مہاراشٹر اور جھارکھنڈ میں انتخابات ہو رہے ہیں ۔ مردم شماری کام کم از کم ایک سال تک جاری رہے گا اور توقع ہے کہ ڈیٹا کی جانچ، درجہ بندی اور حتمی ڈیموگرافکس کی اشاعت میں مزید ایک ...

پوشیدہ مگر بڑھتا ہوا خطرہ: ڈیجیٹل گرفتاری: انٹرنیٹ کی دنیا کا سیاہ چہرہ۔۔۔۔۔۔از : عبدالحلیم منصور

دنیا میں جہاں ٹیکنالوجی نے بے شمار سہولتیں فراہم کی ہیں، وہیں انٹرنیٹ کے بڑھتے استعمال نے ہماری زندگیوں میں کچھ ان دیکھے اور خطرناک چیلنج بھی متعارف کرائے ہیں۔ انہیں چیلنجز میں سے ایک سنگین چیلنج "ڈیجیٹل گرفتاری" ہے۔ دراصل ڈیجیٹل گرفتاری ایک ایسی کارروائی ہے جس میں سائبر ...

بنگلورو کی بارشیں مسائل اور حکومت کی ذمہ داریاں۔۔۔۔۔۔از: عبدالحلیم منصور

بنگلورو، جو کبھی اپنی شاندار آب و ہوا اور دلکش مناظر کےلئے جانا جاتا تھا، اب موسمیاتی تبدیلیوں اور ناقص انفراسٹرکچر کی وجہ سے سنگین مشکلات کا شکار ہے۔ مانسون کی بارشیں جو پہلے اس شہر کی خوبصورتی کا حصہ تھیں، اب شہریوں کے لیے مصیبت بن گئی ہیں۔ ہر سال بارشوں کے دوران کئی علاقے ...