اقراءانگلش میڈیم ہائی اسکول سرسی نے درج کی 92 فیصد کامیابی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 10th May 2024, 12:20 PM | ساحلی خبریں |

سرسی9 مئی (ایس او نیوز) اقراءانگلش میڈیم ہائی اسکول سرسی نے اِمسال 92.10  فیصد شرح کے ساتھ شاندار کامیابی درج کی ہے جبکہ اسکول کی طالبہ بی بی حفصہ نے   91.84 فیصد ، محمد ذکی 87.36 فیصد اور بشار احمد ہلیالکر نے 85.76 فیصد مارکس کے ساتھ امتیازی کامیابی درج کی ہے۔

اسکول کی طرف سے جاری کی گئی پریس ریلیز کے مطابق اسکول سے38/ اسٹوڈینٹس ایس ایس ایل سی امتحان میں شریک ہوئے تھے،35/ کامیاب رہے۔تین اسٹوڈینٹس  نے امتیازی نمبرات کے ساتھ کامیابی حاصل کی، 16 فرسٹ کلاس اور 11سکینڈ کلاس سے کامیاب رہے۔

اسکول کی شاندار کامیابی پر اقراء ایجوکیشن ٹرسٹ کے صدرجناب عبدالقدوس حسن صاحب، نائب صدر جناب ناصر خان اور جنرل سکریٹری جناب عباس تونسے سمیت دیگر عہدیداران و اراکین نے طلبہ سمیت اسکول کے تمام ٹیچنگ اسٹاف کو مبارکباد پیش کی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

عتیق الرحمن منیری اور شعور کولا دوبارہ مجلس ملیہ نوائط کالونی بھٹکل کے بالترتیب صدر اور جنرل سکریٹری منتخب

معروف بزنس مین اور کئی سماجی اداروں میں خدمات انجام دینے والے جناب عتیق الرحمن منیری دوبارہ بالاتفاق نوائط کالونی کی مجلس ملیہ کے صدر منتخب ہوگئے ہیں، جبکہ جناب شعور کولا بھی دوبارہ جنرل سکریٹری کی حیثیت سے منتخب ہوئے۔

بھٹکل میں مرکز حافظ ابن حجر العسقلانی کے زیر اہتمام دو روزہ فری حجامہ کیمپ

بھٹکل میں مرکز حافظ ابن حجر العسقلانی رحمہ اللہ کے زیراہتمام  دو روزہ فری  حجامہ کیمپ مورخہ 21 اور 23 ستمبر کو منعقد کیا گیا جس میں  ڈاکٹر شفیق ڈی ایف کی  سربراہی میں پانچ ڈاکٹروں نے حجامہ کے فرائض انجام دئے۔

بھٹکل میں گرام ایڈمنسٹریٹیو افسران نے مطالبات منوانے کے لئے  کیا احتجاجی مظاہرہ 

گرام ایڈمنسٹریٹیو افسران کی ریاستی تنظیم کی طرف سے 22 اگست کو چترادرگہ میں لیے گئے فیصلے کے مطابق اپنے مطالبات منوانے کے لئے بھٹکل تعلقہ یونٹ کے اراکین نے اپنے بازو پر سیاہ پٹی باندھتے ہوئے احتجاجی دھرنا دیا ۔

بھٹکل میں تنظیم کے زیر اہتمام سیرت کوئیز اور نعتیہ مقابلے میں طلبہ کی شاندار کارکردگی

قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل کے زیر اہتمام ماہِ ربیع الاول کی مناسبت سے سیرت النبی ﷺ پر نعتیہ اور کوئیز مقابلے کا شاندار انعقاد کیا گیا۔ اس مقابلے میں بھٹکل کے مختلف اسکولوں اور مدرسوں کے طلبہ نے بھرپور حصہ لیتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا اور اپنے اداروں ...

بھٹکل میں نیشنل ہائی وے 66 کے ناقص کام کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج کی تیاری؛ ضلع بھر میں ہائی وے بند کرنے کا منصوبہ

پچھلے کئی برسوں سے نیشنل ہائی وے 66 کے غیر سائنٹیفک اور نامکمل کام کی وجہ سے عوام کو درپیش مشکلات اور حادثات کے خلاف بھٹکل سمیت پورے ضلع میں ایک بڑے احتجاج کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ بھٹکل سیٹیزن فورم کے صدر ستیش کمار نائک نے بتایا کہ ہائی وے کو بند کرنے کے لئے بھٹکل کے ساتھ ضلع ...