آئی پی ایل: بنگلورو پر دہلی کی آسان فتح، دونوں ٹیموں نے پلے آف میں بنائی جگہ

Source: S.O. News Service | Published on 2nd November 2020, 11:52 PM | اسپورٹس |

ابوظہبی،2؍نومبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) آج آئی پی ایل سیزن 13 کے 55ویں میچ میں دو پوائنٹس کی جنگ میں فتح دہلی کے ہاتھ لگی اور پوائنٹس ٹیبل میں وہ دوسرے مقام پر پہنچ گئی۔ بنگلورو نے دہلی کو جیت کے لیے 153 رن کا ہدف دیا تھا جسے دہلی نے 19 اوور میں حاصل کر لیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ شکست کے بعد بھی بنگلور پلے آف میں پہنچ گئی ہے کیونکہ اس کے 14 پوائنٹس ہیں اور کولکاتا سے رن ریٹ بہتر ہے۔ اب اگر کل ممبئی سے حیدر آباد جیتے گی تو وہ پلے آف میں پہنچے گی، ورنہ کولکاتا کو چوتھا مقام حاصل ہو جائے گا۔

آج ٹاس دہلی کیپٹلز کے کپتان شرئیس ایر نے جیتا تھا اور پہلے گیندبازی کا فیصلہ کیا۔ بنگلورو کے سلامی بلے باز جوش فلپی بھلے ہی محض 12 رن بنا کر آؤٹ ہو گئے، لیکن اس کے بعد دیودت پڈیکل اور کپتان کوہلی نے اچھے انداز میں اننگ کو آگے بڑھایا۔ کوہلی جب 24 گیندوں پر 29 رن بنا کر آؤٹ ہوئے تو اے بی ڈیویلیرس نے پڈیکل کا بہترین ساتھ دیا۔ ٹیم کا اسکور جب 112 رن تھا تو پڈیکل 50 رن (41 گیندوں پر) بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ اسی اوور میں مورس بھی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو گئے۔ پھر ڈیویلیرس اور شیوم دوبے نے تیزی کے ساتھ رن بنانے کی کوشش کی، لیکن شیوم 11 گیندوں پر 17 رن بنا کر کیچ تھما بیٹھے۔ بیسویں اوور میں دو رن لینے کی کوشش میں ڈیویلیرس بھی 21 گیندوں پر شاندار 35 رن بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ اڈانا بھی 2 گیندوں پر 4 رن بنا کر پویلین لوٹے جب کہ شہباز احمد 1 رن اور واشنگٹن سندر بغیر کوئی رن بنائے ناٹ آؤٹ لوٹے۔ 20 اوور میں بنگلور نے 7 وکٹ کے نقصان پر 152 رن بنائے۔

گیندبازی میں سب سے کامیاب نارخیا رہے جنھوں نے 4 اوور میں 33 رن دے کر 3 وکٹ لیے۔ 2 وکٹ کگیسو رباڈا کو ملا جنھوں نے 4 اوور میں 30 رن دیے۔ سب سے کفایتی گیندباز روی چندرن اشون رہے جنھوں نے 4 اوور میں محض 18 رن دے کر 1 وکٹ لیا۔ ڈینیل سیمس کافی مہنگے رہے جنھوں نے 4 اوور میں 40 رن دیے اور کوئی وکٹ حاصل نہیں کیا۔ اکشر پٹیل کو بھی کوئی وکٹ نہیں ملا جنھوں نے 4 اوور میں 30 رن خرچ کیے۔

دہلی کی بھی شروعات اچھی نہیں رہی کیونکہ پرتھوی شائ محمد سراج کی ایک بہترین گیند پر محض 9 رن کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہو گئے۔ لیکن اس کے بعد شکھر دھون اور اجنکیا رہانے نے بہترین شراکت داری کی اور بنگلور کو جیت سے دور کر دیا۔ شکھر دھون جب 41 گیندوں پر 54 رن بنا کر آؤٹ ہوئے تو اس وقت ٹیم کا اسکور 12.4 اوور میں 2 وکٹ کے نقصان پر 107 رن تھا۔ جیت بہت آسان نظر آ رہی تھی، لیکن کچھ وکٹ جلدی جلدی گرنے سے بنگلورو میں خوشی کا ماحول پھیل گیا۔

پہلے کپتان شریئس ایر 7 رن بنا کر آؤٹ ہوئے اور پھر بہترین بلے بازی کر رہے اجنکیا رہانے 46 گیندوں پر 60 رن بنا کر پویلین لوٹنے کو مجبور ہوئے۔ شہباز احمد کی تعریف کرنی ہوگی جنھوں نے پہلے تو دھون کو آؤٹ کیا اور پھر اجنکیا رہانے کو بھی کیچ آؤٹ کرایا۔ اس کے بعد رشبھ پنت اور مرکس اسٹوئنس نے کوئی وکٹ گرنے نہیں دیا اور 19 اوور میں ہی 4 وکٹ کے نقصان پر 154 رن بنا لیے۔

بنگلورو کی طرف سے اسپن گیندبازوں نے کفایتی گیندبازی کی، لیکن تیز گیندبازوں نے کچھ زیادہ رن خرچ کر دیے جس کی وجہ سے 152 رن کا دفاع نہیں کر سکے۔ شہباز احمد نے 4 اوور میں 26 رن دے کر 2 وکٹ اور واشنگٹن سندر نے 4 اوور میں 24 رن دے کر 1 وکٹ لیا۔ یجویندر چہل نے 4 اوور میں 29 رن دیے لیکن انھیں کوئی وکٹ حاصل نہیں ہوا۔ تیز گیندبازوں میں 1 کامیابی محمد سراج کو حاصل ہوئی جنھوں نے 3 اوور میں 29 رن دیے۔ کرس مورس نے 2 اوور میں 19 رن اور اسورو اڈانا نے 2 اوور میں 24 رن دیے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل میں لائن اسپورٹس کے زیر اہتمام بیڈمینٹن چمپئن شپ میں لائن، الفلاح اور انفا کا شاندار پرفارمینس

 لائن اسپورٹس سینٹر کے زیراہتمام بھٹکل آمنہ پیلیس کے انڈور اسٹڈیم میں منعقدہ تین روزہ شٹل بیڈمنٹن چمپن شپ میں آرگنائزر لائن، الفلاح اور انفا نے شاندار پرفارمینس  پیش کیا۔ سہ روزہ انڈر14اور انڈر 18  کا سنگلس اور ڈبلس بیدمنٹن ٹورنامنٹ   جو 7 نومبر کو شروع ہوا تھا،9 نومبر رات ...

آئی پی ایل 2025 میگا نیلامی: اٹلی کے تھامس ڈریکا کی شرکت، 1574 کھلاڑیوں کی نیلامی کے لیے تیار

آئی پی ایل گورننگ کاؤنسل نے آئندہ میگا نیلامی کی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔ 24 اور 25 نومبر کو سعودی عرب کے شہر جدہ میں کھلاڑیوں کی نیلامی کی جائے گی۔ اس مرتبہ آئی پی ایل نیلامی کے لیے کل 1574 کھلاڑیوں نے اپنا اندراج کرایا ہے، جن میں 1165 ہندوستانی اور 409 غیر ملکی کھلاڑی شامل ہیں۔

ہندوستان میں نیوزی لینڈ کا تاریخی کارنامہ: 91 سال بعد ٹیم انڈیا کو شکت

نیوزی لینڈ نے ہندوستان کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں 3-0 سے کامیابی حاصل کی۔ ممبئی میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں 25 رنز کی جیت نے نیوزی لینڈ کو سیریز میں مکمل فتح دلائی۔ یہ کامیابی اس لحاظ سے تاریخی ہے کہ پہلی بار کسی ٹیم نے بھارت ...

دبئی: 29 دسمبر سے شروع ہونے والے بی پی ایل کرکٹ ٹورنامنٹ کے لئے ٹیموں کے رجسٹریشن کاعمل آج سے شروع

بھٹکل پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کرکٹ ٹورنامنٹ کا 11واں ایڈیشن 29 دسمبر 2024 کو شروع ہوکر 26 جنوری 2025 کو یوم جمہوریہ کے موقع پر اختتام پذیر ہوگا۔ ٹیموں کے رجسٹریشن کا عمل آج، 2 نومبر سے شروع ہوچکا ہے جو 10 نومبر تک جاری رہے گا۔ ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 15 سنسنی خیز میچس ہوں گے، جو صرف ...

بھٹکل : وائی ایم ایس اے کے زیراہتمام انڈر 16 کرکٹ ٹورنامنٹ میں الہلال کی شاندار فتح، الفلاح کو سات وکٹوں سے شکست

ینگ مسلم سروس ایسوسی ایشن (YMSA) کے زیر اہتمام انڈر 16 کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں مخدوم کالونی کی الہلال ٹیم نے کارگیدے کی الفلاح کو شکست دے کر پہلی پوزیشن حاصل کرلی، جبکہ الفلاح ٹیم نے دوسرے مقام پر اکتفا کیا۔

افغانستان نے اے سی سی ایمرجنگ ٹیم ایشیا کپ 2024 کا ٹائٹل جیت لیا، فائنل میں سری لنکا کو 7 وکٹوں سے شکست دی

افغانستان نے اے سی سی ایمرجنگ ٹیم ایشیا کپ 2024 کا خطاب اپنے نام کر لیا ہے۔ فائنل میں افغان ٹیم نے سری لنکا کو 7 وکٹوں سے شکست دی۔ اس سے پہلے افغانستان نے سیمی فائنل میں ہندوستان کو ہرا کر سب کو حیران کر دیا تھا۔ اب فائنل میں سری لنکا کو شکست دے کر افغانستان نے پہلی بار یہ ٹائٹل اپنے ...