ہندوستان میں بے روزگاری کی شرح دسمبر میں 8.3 فیصد تک پہنچ گئی، 16 ماہ میں سب سے زیادہ: رپورٹ

Source: S.O. News Service | Published on 1st January 2023, 10:55 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، یکم جنوری (ایس او نیوز؍ایجنسی) ہندوستان میں بے روزگاری کی شرح مسلسل بڑھ رہی ہے اور دسمبر کے مہینے میں اس کی شرح بڑھ کر 8.3 فیصد ہو گئی۔ بے روزگاری کی یہ شرح گزشتہ 16 ماہ میں سب سے زیادہ ہے۔ یہ اعداد و شمار سینٹر فار مانیٹرنگ انڈین اکانومی (سی ایم آئی ای) نے جاری کیے ہیں۔ گزشتہ مہینے یعنی نومبر 2022 میں یہ شرح 8 فیصد تھی۔ اعداد و شمار کے مطابق دسمبر میں شہری علاقوں میں بے روزگاری کی شرح بڑھ کر 10.09 فیصد تک پہنچ گئی، جبکہ پچھلے مہینے میں یہ شرح 8.96 فیصد تھی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس دوران دیہی علاقوں میں بے روزگاری کی شرح میں کمی واقع ہوئی ہے اور یہ 7.55 فیصد سے کم ہو کر 7.44 فیصد ہو گئی۔

خبر رساں ایجنسی روئٹرز نے اپنی رپورٹ میں سی ایم آئی ای کے منیجنگ ڈائریکٹر مہیش ویاس کے حوالے سے کہا کہ ’’اعداد و شمار میں سب سے اہم بات یہ ہے کہ دسمبر میں روزگار کی شرح بڑھ کر 37.1 فیصد ہو گئی ہے، جو جنوری 2022 کے بعد سب سے زیادہ ہے۔‘‘

سال 2024 کے انتخابات سے پہلے پی ایم مودی کے سامنے سب سے بڑا چیلنج بلند مہنگائی کو روکنا اور نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنا ہوگا۔ کانگریس مہنگائی، بے روزگاری اور ’تقسیم کی سیاست‘ جیسے مسائل پر 'بھارت جوڑو یاترا‘ نکال رہی ہے۔ ان مسائل پر عوام کو متحد کرنے کے مقصد سے یہ یاترا ستمبر کے مہینے میں کنیا کماری سے شروع کی گئی تھی تھی جو جموں و کشمیر کے سری نگر تک پہنچ کر اختتام پذیر ہوگی۔

قومی شماریاتی دفتر (این ایس او) کے ذریعہ نومبر میں جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی تا ستمبر سہ ماہی میں بے روزگاری کی شرح گزشتہ سہ ماہی کے 7.6 فیصد کے مقابلے کم ہوکر 7.2 فیصد پر آ گئی ہے۔ سینٹر فار مانیٹرنگ انڈین اکانومی (سی ایم آئی ای) کے اعداد و شمار کے مطابق دسمبر میں ہریانہ میں بے روزگاری کی شرح بڑھ کر 37.4 فیصد ہو گئی، اس کے بعد راجستھان میں 28.5 فیصد اور دہلی میں 20.8 فیصد تک پہنچ گئی۔

ایک نظر اس پر بھی

سماجوادی پارٹی کا یوپی ضمنی انتخابات میں دھاندلی کے خلاف 3 سیٹوں پر دوبارہ انتخابات کا مطالبہ

اتر پردیش کی 9 اسمبلی نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں سماجوادی پارٹی (ایس پی) نے انتخابی عمل میں دھاندلی کے سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے اپنی پریس کانفرنس میں متعدد افسران کے نام لیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ایس پی کے حامیوں کو ووٹ ڈالنے سے روکا گیا ...

اکھلیش یادو کا یوگی حکومت پر نشانہ، آؤٹ سورسنگ تقرریوں کو 'پی ڈی اے' کے خلاف چال قرار دیا

سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے اتر پردیش کی یوگی حکومت پر آؤٹ سورسنگ کے ذریعے تقرریوں کے فیصلے پر کڑی تنقید کی ہے۔ انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ بہتر ہوگا کہ بی جے پی اپنی پوری حکومت کو ہی آؤٹ سورس کر دے، تاکہ کمیشن اور حساب کتاب کا تمام معاملہ ایک ہی جگہ طے ہو جائے۔

دہلی انتخابات کے لیے عام آدمی پارٹی کی 11 رکنی امیدواروں کی فہرست جاری

دہلی اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں عام آدمی پارٹی (عآپ) نے اپنے 11 امیدواروں کی پہلی فہرست کا اعلان کر دیا ہے۔ اس فہرست میں خاص طور پر وہ 6 رہنما شامل ہیں جنہوں نے حال ہی میں دیگر جماعتیں چھوڑ کر عآپ میں شمولیت اختیار کی۔ ان میں سے دو رہنما سابقہ بی جے پی ایم ایل اے رہ چکے ...

تاریخ کے گڑے مردے اُکھاڑنے سے ملک کو شدید نقصان پہنچ رہاہے؛ جامع مسجد سنبھل کے تنازع پر صدر جمعیۃ علماء ہند کا بیان

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے سنبھل کی جامع مسجد کے حوالے سے پیدا کردہ تنازع اور عدالت کی جانب سے سروے کے حکم پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ کے جھوٹ اور سچ کو ملا کر فرقہ پرست عناصر ملک کے امن و امان کے دشمن بنے ہوئے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ ماضی کے گڑے ...

سی بی ایس ای نے 10ویں اور 12ویں بورڈ امتحانات کی تاریخوں کا کیا اعلان، 15 فروری سے شروع ہوں گے امتحانات

سی بی ایس ای نے اپنے آفیشل ویب سائٹ cbse.gov.in پر 2025 کے 10ویں اور 12ویں جماعت کے بورڈ امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔ شیڈول کے مطابق، امتحانات 15 فروری 2025 سے شروع ہوں گے۔ دسویں جماعت کے امتحانات 18 مارچ تک جاری رہیں گے، جبکہ بارہویں جماعت کے امتحانات 4 اپریل تک مکمل ہوں گے۔

شمالی ہندوستان میں برفیلی ہوائیں، درجہ حرارت میں کمی اور کہرے کا الرٹ، آئی ایم ڈی کی پیشگوئی

شمال مغربی ہواؤں کے اثر سے دہلی، پنجاب، ہریانہ اور مغربی اتر پردیش میں کہرے کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے، جس کی وجہ سے دن کے درجہ حرارت میں مسلسل کمی آ رہی ہے اور ہلکی سردی محسوس ہونے لگی ہے۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے اس سلسلے میں اگلے تین دنوں کے لیے ایک وارننگ جاری ...