ہندوستانی سفارتکاروں کے لیے کینیڈا میں واضح نوٹس جاری: کینیڈین وزیر خارجہ

Source: S.O. News Service | Published on 20th October 2024, 12:50 PM | عالمی خبریں |

اوٹاوا، 20/اکتوبر (ایس او نیوز /ایجنسی)پی ٹی آئی کے مطابق، ہندوستان اور کینیڈا کے درمیان بڑھتی ہوئی سفارتی کشیدگی کے دوران، کینیڈا کی وزیر خارجہ ملانی جولی نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں موجود ہندوستانی سفارتکار "واضح نوٹس پر" ہیں۔ گزشتہ ہفتے، کچھ ہندوستانی سفارتکاروں کو یا تو ملک سے نکال دیا گیا ہے یا بلا لیا گیا ہے۔ جولی نے مزید کہا کہ کینیڈا ویانا کنونشن کی خلاف ورزی کو برداشت نہیں کرے گا اور اپنے شہریوں کی زندگی کو خطرے میں نہیں ڈالے گا۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ ویانا کنونشن عالمی سطح پر ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے فریم ورک کی حیثیت رکھتا ہے۔

۱۴؍ اکتوبر کو ہندوستان نے اپنے ہائی کمشنر سنجے کمار ورما اور چھ سفارتکاروں کو کنیڈا سے واپس بلا لیا تھا۔ ساتھ ہی ہندوستان نے چھ کنیڈائی سفارتکاروں کو ملک سے نکال دیا تھا۔کنیڈا کا کہنا ہے کہ اس نے ہندوستانی سفارتکاروں کو برطرف کیا ہے، جبکہ ہندوستان کا کہنا ہے کہ اس نے کنیڈا کے اس فیصلے سے پہلے ہی سفارتکاروں کو واپس بلا لیا تھا۔واضح رہے کہ کنیڈا نے جب ایک معاملے کی تحقیق میں ورما کومشکوک قرار دیا تھا، تو ہندوستان نے سفارتی بات چیت سے انکار کار دیا تھا۔حالانکہ یہ واضح نہیں ہے کہ کنیڈا کا یہ بیان کس تحقیق کے متعلق ہے، جبکہ رپورٹ کے مطابق یہ ۲۰۲۳ء میں ہوئے سکھ علاحدگی پسندہردیپ سنگھ نجر قتل کے تعلق سے ہے۔ 

پی ٹی آئی کے مطابق جمعہ کو جولی نے ہندوستان کا موازنہ روس سے کیا، اور کہا کہ کینڈا کی پولیس کے مطابق ہندوستانی سفارتکاروں اور قتل،جان سے مارنے کی دھمکی،کے درمیان روابط ہیں۔جولی کے مطابق ’’کنیڈا کی تاریخ میں ہم نے ایسا کبھی نہیں دیکھا۔ہاں وہ روس ہے جس نے جرمنی اور برطانیہ میں اس قسم کی کارروائی انجام دی تھی۔ ہمارا موقف اس معاملے میں واضح ہے۔‘‘

واضح رہے کہ ہندوستان اورکنیڈا کے سفارتی تعلقات گزشتہ ایک سال سے کشیدہ ہیں۔ 

ایک نظر اس پر بھی

غزہ: ایک ہزار خواتین اور بچوں کا طبی علاج کے لیے مغربی ممالک منتقل کرنے کا یو این کا اعلان

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے یورپ برانچ کے سربراہ ہینس کلگ نے اعلان کیا ہے کہ غزہ سے ایک ہزار سے زائد خواتین اور بچوں کو طبی علاج کے لیے مغربی ممالک منتقل کیا جائے گا۔ اے ایف پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسرائیل، جو کہ غزہ میں جاری جنگ میں سرگرم ہے، آئندہ ماہ مزید ...

ایران کے خلاف اسرائیلی حملوں کی دستاویزات لیک ہونے پر امریکہ میں تحقیقات کا آغاز

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ٹیلیگرام اکاؤنٹ پر ایران پراسرائیلی حملے کے منصوبوں سے متعلق انتہائی خفیہ معلومات لیک ہو گئی ہیں۔ یہ خفیہ معلومات ’مڈل ایسٹ اسپیکٹیٹر‘ نامی ٹیلی گرام اکاؤنٹ پر شائع کی گئی ہیں اور ان دستاویزات پر ۱۵؍ اور ۱۶؍ اکتوبر کی تاریخ درج ہے۔

پاکستان کی قومی اسمبلی نے 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری دے دی، سینیٹ کا بھی ساتھ

پاکستان کی سینیٹ نے 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری دے دی، جس کے حق میں 65 ووٹ جبکہ مخالفت میں 4 ووٹ ڈالے گئے۔ یہ اجلاس چیئرمین یوسف رضا گیلانی کی صدارت میں منعقد ہوا، جہاں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بل پیش کیا۔ آئینی ترمیم میں شامل 22 شقوں کی مرحلہ وار منظوری کے بعد ووٹنگ کا ...

ہم دشمن کو شکست نہیں دے رہے، بلکہ تباہ کر رہے ہیں: اسرائیلی وزیر دفاع کا دعویٰ

اسرائیلی وزیر دفاع نے حالیہ بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی فوج جنوبی لبنان کی طرف بڑھتے ہوئے حزب اللہ کے مراکز کو نشانہ بنا رہی ہے۔ یہ بیان بدھ کو اس وقت دیا گیا جب لبنان کے خلاف اسرائیل کی جنگ کو ایک ماہ مکمل ہونے والا ہے۔ حزب اللہ کے خلاف یہ جنگ ایک وسیع تر حکمت عملی کا حصہ ہے، جس ...

شام نے حزب اللہ سے فاصلہ کیوں اختیار کر لیا؟

لبنان میں فوجی کشیدگی کے باوجود شام کے صدر بشار الاسد نے حزب اللہ سے خود کو علیحدہ رکھنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ حالیہ دنوں میں، اسرائیل نے اپنے فضائی حملوں کی شدت میں اضافہ کیا ہے، لیکن بشار الاسد نے اس صورتحال پر کوئی واضح تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے ...