ہندوستان-یو اے ای اقتصادی معاہدہ میں بے ضابطگیاں: کانگریس کا مودی حکومت پر الزام

Source: S.O. News Service | Published on 5th November 2024, 10:35 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 5/نومبر (ایس او نیوز /ایجنسی )  کانگریس نے ہندوستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان اقتصادی شراکت داری معاہدے پر شدید تنقید کی ہے۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے الزام لگایا کہ مودی حکومت کے تحت طے پانے والا یہ معاہدہ بے ضابطگیوں سے پُر ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ معاہدے میں ایسی شقیں شامل کی گئی ہیں جو غیر واضح ہیں، جیسے کہ اس میں یہ شرط رکھی گئی ہے کہ 2 فیصد سے زیادہ پلاٹینم والے کسی بھی مرکب کو "پلاٹینم الائے" مانا جائے گا اور اس پر اسی لحاظ سے درآمدی ڈیوٹی عائد ہوگی۔ کانگریس کا مؤقف ہے کہ یہ خامیاں معاہدے کی شفافیت پر سوال اٹھاتی ہیں۔

جئے رام رمیش نے اس معاملے میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک طویل پوسٹ کیا ہے۔ اس میں وہ لکھتے ہیں کہ ’’ممبئی 2022 میں معاہدہ پر دستخط ہونے کے بعد سے ہندوستان نے 24 ہزار کروڑ روپے قیمت کے پلاٹنم مرکب شئے کی درآمد کی ہے۔ ٹیکس افسران کے داخلی ریکارڈ کا اندازہ ہے کہ اس میں 90 فیصد سے زائد حقیقی معنوں میں سونا ہے۔ جولائی 2024 تک سونے پر 18.45 فیصد کے فعال ٹیکس کے مقابلے پلاٹینم مرکب شئے پر امپورٹ ڈیوٹی 8.15 فیصد تھا۔ اس مرکب شئے کو سونے کی جگہ پلاٹینم کی شکل میں لازمی درجہ بندی کے سبب ہندوستان کو ریونیو میں کم از کم 1700 کروڑ روپے کا نقصان ہونے کا اندازہ ہے۔‘‘

کانگریس جنرل سکریٹری کا کہنا ہے کہ مالی نقصان کے علاوہ اس خامی نے ہندوستان کے ریگولیٹری بنیادی ڈھانچے کا مذاق بنا دیا ہے۔ انھوں نے اس معاملے میں 3 پوائنٹس پیش کیے جو اس طرح ہیں:

  • وزیر مالیات نے جولائی 2024 میں اپنی بجٹ تقریر میں سونے پر ڈیوٹی کو کم کیا تھا۔ یہ جزوی طور سے اس خامی کو دور کرنے کے لیے کیا گیا تھا۔ دوسرے الفاظ میں حکومت کی اقتصادی پالیسی پر عمل یقینی کرنے کے لیے ایک معاہدہ پر بات چیت کی جگہ حکومت نے معاہدہ میں خامیوں کو دور کرنے کی کوشش کرنے کے لیے اپنی پالیسی کو ایڈجسٹ کیا۔
  • پرائیویٹ کاروباریوں کو سونے کی درآمدات پر پابندی لگا دی گئی ہے (گفٹ سٹی کے ذریعہ سے کچھ استثنا معاملوں کو چھوڑ کر) لیکن وہ ریگولیشن کو درکنار کرنے کے لیے ای پی اے کے ذریعہ پیدا کی گئی اس خامی کا استعمال کرنے میں اہل ہیں۔
  • متحدہ عرب امارات خود سونے کا ایک اہم کانکن نہیں ہے۔ یہ شئے افریقہ سے درآمد کرتا ہے۔ جب تک یو اے ای میں قیمت میں اضافہ پروڈکٹ کی قیمت کا 3 فیصد ہے، سونا یا پلاٹینم ہندوستان-یو اے ای ’ای پی اے‘ کے ذریعہ کور کیا جاتا ہے۔ یہ ممکن ہے کہ یو اے ای کے ذریعہ سے سونے کی درآمد کے راستہ سے ہمارا سونا درآمدات کا مکمل ریگولیشن نظام کمزور ہو رہا ہے۔

جئے رام رمیش اپنے پوسٹ میں یہ بھی لکھتے ہیں کہ ’’یہ ہندوستان-یو اے ای کے درمیان اقتصادی شراکت داری معاہدہ سے آنے والی واحد تشویش ناک رپورٹ نہیں ہے۔ اس سال جون سے ہم متحدہ عرب امارات سے چاندی کی درآمدات میں چل رہی ایک انتہائی مشتبہ کہانی کے بارے میں بھی سن رہے ہیں۔‘‘ کانگریس لیڈر نے اس کے بعد مزید 4 نکات پیش کیے ہیں، جو اس طرح ہیں:

  • جنوری-اپریل 2023 کے دوران متحدہ عرب امارات سے ہندوستان میں چاندی کی درآمد 2.2 ملین ڈالر تھی۔ جنوری-اپریل 2024 میں زبردست اچھال کے ساتھ یہ 1.44 بلین ڈالر ہو گئی۔ یہ ایک سال میں 647 گنا اضافہ ہے۔
  • متحدہ عرب امارات راتوں رات ہندوستان کی چاندی درآمدات (کُل کا 45 فیصد) کا سب سے بڑا ذریعہ بن گیا، جبکہ اس مدت میں چاندی کی درآمدات 10 گنا بڑھ گئی ہے۔
  • متحدہ عرب امارات بھی چاندی کی زیادہ کانکنی نہیں کرتا ہے۔ یہ چاندی کے بار کی درآمد کرتا ہے اور انھیں چاندی کے دانوں میں تبدیل کرتا ہے۔ ایک ایسا طریقہ جس میں عام طور پر صرف 1 فیصد ویلو ایڈیشن (قدر میں اضافہ) ہوتا ہے (اور اس لیے اسے ای پی اے سے چھوٹ دی جانی چاہیے جس کے لیے 3 فیصد ویلیو ایڈیشن کی ضرورت ہوتی ہے)۔ حالانکہ چاندی کی بڑھتی درآمدات سے پتہ چلتا ہے کہ حکومت یو اے ای کے ذریعہ اس معاہدہ کے فعال ہونے کے موافق ریگولیشن کو یقینی بنانے میں کامیاب رہی ہے۔
  • ای پی اے نافذ ہونے کے بعد سے گفٹ سٹی نے ہندوستان کی چاندی برآمدات پر اجارہ داری حاصل کر لی ہے۔ گفٹ سٹی ایکسچینج پرائیویٹ کاروباریوں کو رجسٹر کرتا ہے ارو ملک کے باقی حصوں میں سونے و چاندی کے لیے عام درآمدات ڈھانچہ کے مقابلے میں کم ریگولیشن دیکھتا ہے۔ اس لیے 3 فیصد ویلیو ایڈیشن کی ہیرا پھیری خصوصی طور سے گفٹ سٹی کے ذریعہ سے کی جا سکتی ہے۔

کانگریس جنرل سکریٹری جئے رام رمیش کا کہنا ہے کہ ای پی اے کے لیے بات چیت اور اس کی فعالیت پر اب کئی طرح کے سوال سامنے آ رہے ہیں۔ کانگریس لیڈر اپنے سوشل میڈیا پوسٹ میں 3 سوال سامنے بھی رکھتے ہیں، جو اس طرح ہیں:

  • وزیر برائے کامرس نے کاروباری معاہدہ کے لیے بیشتر بات چیت کی قیادت کی اور 88 دنوں کی ’ریکارڈ مدت‘ میں معاہدہ کو پورا کیا۔ کیا اتنے اہم معاہدہ کو آخری شکل دینے میں کی گئی ضروری جلدبازی کے نتیجہ کار یہ خامیاں پیدا ہوئی ہیں؟
  • رپورٹس، جس میں گلوبل ٹریڈ ریسرچ انیشیٹیو کی ایک رپورٹ بھی شامل ہے، نے حکومت کو تنبیہ دی تھی کہ ہندوستان-یو اے ای اقتصادی شراکت داری معاہدہ ہندوستان کے سونے، چاندی اور پلاٹینم صنعت پر قہر برپا کر سکتا ہے۔ کیا حکومت نے اس معاہدہ کو آگے بڑھانے کے لیے قصداً ایسی فکر کو نظر انداز کیا؟
  • کیا گفٹ سٹی کو سرکاری ریگولیشن اور جانچ سے چھوٹ حاصل ہے؟ متحدہ عرب امارات سے چاندی اور ٹیرف-اسکپنگ ’پلاٹینم مرکب شئے‘ کے بڑے پیمانے پر درآمدات کو کامیاب بنانے میں گفٹ سٹی کاروباریوں کا کیا کردار ہے؟ کیا ان کھلاڑیوں کو خصوصی سیکورٹی دی جا رہی ہے؟

ایک نظر اس پر بھی

کانگریس کا مہاراشٹر اسمبلی انتخابات میں کامیابی کا اعتماد

کانگریس کو یہ یقین ہے کہ مہاراشٹر اسمبلی انتخابات میں انہیں اور ان کی اتحادی پارٹیوں کو کامیابی حاصل ہوگی، اور وہاں کی صورتحال ہریانہ جیسی نہیں ہوگی۔ کانگریس کے سینئر رہنما اور جنرل سیکریٹری جے رام رمیش نے پیر کے روز بیان دیا کہ ان کی پارٹی کو جھارکھنڈ اور مہاراشٹر کے اسمبلی ...

عدلیہ کی آزادی کا مطلب صرف حکومت کے خلاف فیصلے نہیں: چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ

 چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچوڑ نے پیر کو ’انڈین ایکسپریس گروپ‘ کے ایک پروگرام میں وضاحت کی کہ عدلیہ کی آزادی کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہر فیصلہ حکومت کے خلاف ہونا چاہیے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ بعض پریشر گروپس میڈیا کے ذریعے عدالتوں پر اثر انداز ہونے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ ان ...

دہلی میں فضائی آلودگی کی خطرناک صورت حال، متعدد علاقوں میں اے کیو آئی 400 سے تجاوز

ملک کی قومی راجدھانی دہلی میں فضائی آلودگی تشویش ناک حد تک بڑھ رہی ہے۔ آلودگی کی شدت کی وجہ سے یہاں کی فضاؤں میں دھند چھا گئی ہے، جو روزمرہ کی زندگی پر اثر انداز ہو رہی ہے۔ متعدد علاقوں میں فضائی آلودگی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جس نے شہریوں کے لیے صحت کے مسائل اور مشکلات ...

مہاراشٹر کی ترقی کے لیے ایسے اتحاد کا انتخاب کریں، جو گجرات کی نہیں: ناصر حسین

مہاراشٹر میں بی جے پی کی قیادت میں قائم بدعنوان مہایوتی حکومت کے دوران کئی بڑے پروجیکٹ گجرات کے ٹھیکیداروں کو دیے گئے ہیں، جن میں ٹاٹا ایئربس، ویدانتا فاکسکان، ڈائمنڈ انڈسٹری اور بلک ڈرگس پارک جیسے اہم منصوبے شامل ہیں۔ ڈاکٹر سید ناصر حسین، کانگریس کے رکن پارلیمنٹ، نے ان ...

اکھلیش یادو کا بی جے پی پر طنز: اگر ووٹنگ کی تاریخ میں تبدیلی کی تو اور بھی بڑی شکست کا سامنا کریں گے

سماجوادی پارٹی (ایس پی) کے صدر اکھلیش یادو نے 9 اسمبلی سیٹوں پر ضمنی انتخاب کی تاریخ میں توسیع کے حوالے سے بی جے پی پر طنز کیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ "اگر بی جے پی نے مزید تاریخیں ٹالی تو انہیں اور بھی بڑی شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔ پہلے ...

بی جے پی کی سیاست غصہ اور تقسیم پر مبنی، وائناڈ لینڈ سلائیڈنگ کو بھی سیاست کا ذریعہ بنایا: پرینکا گاندھی

کانگریس کی جنرل سکریٹری اور وائناڈ کے ضمنی انتخاب میں یونائٹیڈ ڈیموکریٹک فرنٹ (یو ڈی ایف) کی امیدوار پرینکا گاندھی نے بی جے پی پر شدید تنقید کی ہے۔ پیر کے روز انہوں نے الزام عائد کیا کہ بی جے پی نے جولائی میں وائناڈ میں ہونے والی لینڈ سلائڈنگ کے سانحے کو بھی سیاست کے لیے استعمال ...